counter easy hit

کھیل

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ایشز سیریز جیت لی

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ایشز سیریز جیت لی

ناٹنگھم : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز اپنے نام کر لی ہے، ناٹنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 60 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سٹیورٹ براڈ نے 8 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، انگلینڈ نے پہلی اننگز 391 رنز 9 […]

امریکہ ٹینس ٹورنامنٹ میں کائی نیشکوری اور میرین سیلیک کی کامیابی

امریکہ ٹینس ٹورنامنٹ میں کائی نیشکوری اور میرین سیلیک کی کامیابی

واشنگٹن : امریکہ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں جاپان کے سٹار ٹینس پلیئر کائی نیشیکوری اور کروشیا کے میرین سیلیک نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ امریکہ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے میچ میں جاپان کے عالمی نمبر 5 کائی نیشیکوری اور ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جاپان کے ورلڈ کلاس ٹینس […]

یوٹاہ سائیکل ریس، چوتھا مرحلہ ایرک ینگ نے جیت لیا

یوٹاہ سائیکل ریس، چوتھا مرحلہ ایرک ینگ نے جیت لیا

یوٹاہ : امریکی یوٹاہ سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ ایرک ینگ نے اپنے نام کر لیا جبکہ مجموعی طور پر سلوینیا کے جیور کوجکین کو برتری حاصل ہے۔ امریکہ کے روڈز پر سائیکلنگ مقابلے جاری ہیں، دنیا بھر سے سائیکلسٹ بازی مارنے کیلئے ان ایکشن ہیں۔ ریس میں شریک سب ہی رائیڈرز نے جان لگائی […]

آسٹریلیا رسوائی کی گہری کھائی کے دہانے پر پہنچ گیا

آسٹریلیا رسوائی کی گہری کھائی کے دہانے پر پہنچ گیا

ناٹنگھم : ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں آسٹریلیا رسوائی کی گہری کھائی کے دہانے پر پہنچ گیا، انگلینڈ کو میچ اور ایشز سیریز میں فتح کے لیے تیسرے روز مزید تین وکٹیں درکار ہوں گی، گذشتہ روز 113کا آغاز ملنے کے باوجود دوسری اننگز میں کینگروز نے241رنز پر7وکٹیں گنوا دیں، 90رنز کا خسارہ باقی ہے، بین […]

سعید اجمل وکٹ لینے کی صلاحیت میں کمی کا شکار

سعید اجمل وکٹ لینے کی صلاحیت میں کمی کا شکار

کراچی : سعید اجمل کے وکٹ لینے کی صلاحیت میں کمی ہو گئی، چیف سلیکٹر انگلش کرکٹ میں ان کی کارکردگی سے خوش دکھائی نہیں دیتے۔ ہارون رشید نے کہا کہ سعید اجمل کی فوری طور پر قومی ٹیم میں واپسی کا کوئی امکان نہیں، وہ خود مجھ سے کہہ چکے کہ مکمل انگلش سیزن […]

انضمام نے پاک بھارت مقابلوں کو ناگزیر قرار دیدیا

انضمام نے پاک بھارت مقابلوں کو ناگزیر قرار دیدیا

لاہور : انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ میں نکھار کیلیے بھارت سے مقابلوں کو ناگزیر قرار دیدیا، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ روایتی حریفوں کے میچز سے کھلاڑی دباؤ میں کارکردگی دکھانے کا ہنر سیکھیں گے، پی سی بی کو آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے بھی زیادہ ٹورز کا اہتمام کرنا چاہیے، میری […]

ورلڈ ٹوئنٹی 20 پلان : حفیظ کمزور کڑی ثابت ہونے لگے

ورلڈ ٹوئنٹی 20 پلان : حفیظ کمزور کڑی ثابت ہونے لگے

کراچی: ورلڈ ٹوئنٹی 20 پلان کیلیے محمد حفیظ کمزور کڑی ثابت ہونے لگے، آل راؤنڈر کا اسٹیٹس چھن جانے کے بعد مختصر ترین فارمیٹ میں افادیت آدھی سے بھی کم رہ گئی،انھیں اس طرز میں 50 پلس اسکور بنائے2برس اور 13 اننگز بیت گئیں، کپتان شاہد آفریدی بھی ون ڈاؤن پوزیشن کیلیے قابل اعتماد بیٹسمین […]

سرفراز احمد کو ڈراپ کرنا سازش نہیں تھی: وقار یونس

سرفراز احمد کو ڈراپ کرنا سازش نہیں تھی: وقار یونس

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کو ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں ڈراپ کرنا سازش نہیں تھی۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی دو ہزار سولہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے مختلف کمبی نیشن آزمائے گئے۔ وقار یونس نے کہا کہ وہ ٹیم کا ہر […]

سیریز جیتنے پر بھی ’’جواب طلبی‘‘ کا نعرہ بلند، کپتان حیرت سے دنگ

سیریز جیتنے پر بھی ’’جواب طلبی‘‘ کا نعرہ بلند، کپتان حیرت سے دنگ

کراچی : سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے کے آفٹر شاکس اب تک جاری ہیں، بورڈ سیریز جیتنے پر بھی ’’جواب طلبی‘‘ کا نعرہ بلند کر چکا، چیئرمین شہریار خان اور ایگزیکٹیو کمیٹی چیف نجم سیٹھی نے کوچ اورقائد سے فیصلے پر استفسار کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا اور سابق کرکٹرز بھی جیت کو سراہنے کے […]

کراچی میں وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی میں وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی : کارساز روڈ پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ آل راؤنڈر وسیم اکرم پر فائرنگ ہوئی ہے تاہم وہ اس میں محفوظ رہے ہیں۔ وسیم اکرم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں فاسٹ بالرز کی تربیت کے لئے لگائے گئے کیمپ میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ کارساز کے قریب وسیم […]

یورپئین بیچ والی بال، لٹویا نے اٹلی کو 21-18 سے ہرا دیا

یورپئین بیچ والی بال، لٹویا نے اٹلی کو 21-18 سے ہرا دیا

آسٹریا : یورپئین بیچ والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں لٹویا اور آسٹریا کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ پہلے سیٹ میں لٹویا نے حریف کو با آسانی شکست سے دوچار کیا لیکن دوسرے سیٹ میں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار […]

اسپین کے جیویر گومیز نے 2016 اولمپکس میں جگہ بنا لی

اسپین کے جیویر گومیز نے 2016 اولمپکس میں جگہ بنا لی

ریو ڈی جینرو : ٹرائیتھلون مینز اولمپکس کوالیفائنگ کا میلہ سجا۔ تین کھیلوں پر مبنی اس ایونٹ میں شرکاء نے خوب جان ماری۔ ساحل سمندر سے ایونٹ کا آغاز ہوا پہلے تیراکی پھر سائیکلنگ اور بعد میں دوڑ کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔ اسپین کے جیویر گومیز نے تمام شرکا کو پیچے چھوڑتے ہوئے میدان مار […]

نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی

ہرارے : سپورٹس کلب میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو کٹوں پر دو سو پینتیس رنز بنائے۔ سکندر رضا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے سینچری سکور کی۔ نیوزی لینڈ نے ہدف بیالیس اعشاریہ دو اوور میں بغیر کسی نقصان […]

اسپیشل اولمپکس میں شرکت کے بعد پاکستانی دستہ وطن پہنچ گیا

اسپیشل اولمپکس میں شرکت کے بعد پاکستانی دستہ وطن پہنچ گیا

اسلام آباد : اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستانی دستہ وطن پہنچ گیا ہے۔ پاکستان کے 77رکنی دستے نے 9کھیلوں میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے خصوصی بچے وطن واپس پہنچ گئے۔ چیمپئنز کو خوش آمدید کہنے عزیز و […]

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد ; پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے اپنے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم ہاؤس سے اشارہ ملتے ہی وہ استعفی دے دیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار فیڈریشن کو ٹھہرایا ہے اور […]

ٹینس رینکنگ، سرینا ولیمز اور جوکووک کی بادشاہت برقرار

ٹینس رینکنگ، سرینا ولیمز اور جوکووک کی بادشاہت برقرار

پیرس : سرینا ولیمز اور نووک جوکووک کی ٹینس میں بادشاہت برقرار ہے، ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ میں دونوں سرفہرست ہیں۔ ومبلڈن ٹائٹل جیتنے والی امریکی اسٹار کے پوائنٹس کی تعداد 13 ہزار109 ہے، مینز میں سرفہرست سرب کھلاڑی نووک جوکووک نے 13 ہزار 845 پوائنٹس حاصل کیے ہوئے ہیں۔ […]

بورڈ سرفراز کو نہ کھلانے کا ’’راز‘‘ جاننے کے لیے بے چین

بورڈ سرفراز کو نہ کھلانے کا ’’راز‘‘ جاننے کے لیے بے چین

کراچی : پی سی بی بھی سرفراز احمد کو نہ کھلانے کا ’’راز‘‘ جاننے کیلیے بے چین ہے، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی نے معاملے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کر دیا، ان کے مطابق یہ عوام کا سوال ہے کہ نائب کپتان کو دونوں ٹوئنٹی 20میچز میں کیوں نہیں میدان میں اتاراگیا۔ تفصیلات کے […]

سالانہ تیر اندازی کا ٹائٹل کم ووجن نے اپنے نام کر لیا

سالانہ تیر اندازی کا ٹائٹل کم ووجن نے اپنے نام کر لیا

کوپن ہیگن : کم ووجن نے ہالینڈ کے رک وین ڈر وین کو چھ دو سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کم ووجن اس سے قبل دو ہزار گیارہ میں بھی ورلڈ چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ ویمن ورلڈ ٹائٹل بھی جنوبی کوریا کے نام رہا۔ کی بو بے نے چین کی لن شی […]

رافیل نڈال نے ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

رافیل نڈال نے ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ہیمبرگ : جرمنی میں ہونے والے ہیمبرگ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر 10 رافیل نڈال اور، اطالوی کھلاڑی ان ایکشن ہوئے۔ ورلڈ کلاس ہسپانوی پلیئر رافیل نڈال نے حریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کیا۔ رافیل نڈال نے سات پانچ اور سات پانچ سے کامیابی سمیٹ کر ٹائٹل اپنے نام […]

پاکستان میں نئے باکسر کو خود ٹریننگ دوں گا: عامر خان

پاکستان میں نئے باکسر کو خود ٹریننگ دوں گا: عامر خان

لاہور : لاہور میں باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے اور اس ٹینلٹ کو سامنے لانا ہے۔ سپورٹس میں پاکستان نے بڑے بڑے نام پیدا کئے ہیں۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ خود آ کر پاکستان میں ٹیلنٹڈ باکسرز کو ٹریننگ دیں گے۔ یہاں اگر […]

ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں کرانے کی درخواست مسترد

ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں کرانے کی درخواست مسترد

لاہور : ڈیوس کپ ٹائی کے پاکستان میں انعقاد کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں کرانے کی پہلی درخواست مسترد کر دی ہے۔ پاکستان اور چائینز تائپے کے درمیان ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا فائنل ٹائی 18 سے 20 ستمبر تک شیڈول ہے، جس کی میزبانی […]

اسپیشل اولمپکس؛ پاکستانی سفر 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ اختتام

اسپیشل اولمپکس؛ پاکستانی سفر 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ اختتام

لاس اینجلس : اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کا سفر 14 گولڈ میڈلز کیساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا، قومی دستے میں شامل ایتھلیٹس نے توقعات کے عین مطابق شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 سلور اور 8 برانز سمیت مجموعی طور پر صرف 9 کھیلوں میں 52 تمغے حاصل کیے۔ مقابلوں کے […]