counter easy hit

مقامی خبریں

لاہور ہائیکورٹ: وکلا کی جج سے بدتمیزی کے معاملے پر سماعت

لاہور ہائیکورٹ: وکلا کی جج سے بدتمیزی کے معاملے پر سماعت

لاہور ہائیکورٹ میں وکلاکی ایڈیشنل سیشن جج سے بدتمیزی کے معاملے پر سماعت میںعدالت نے وکلا کی جانب سے معاملہ پنجاب بار کونسل تک محدود رکھنےکی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس کاظم رضا شمسی کی سربراہی میں فل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔فل بنچ نےایڈیشنل سیشن جج عرفان انجم سے بدتمیزی کے الزام میں […]

وقار یونس کی کامران اکمل کو کھِلانے پر کڑی تنقید

وقار یونس کی کامران اکمل کو کھِلانے پر کڑی تنقید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے وکٹ کیپر کامران اکمل کو ٹیم میں کھلانے پر کڑی تنقید کی ہے ۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ایسے کرکٹر کوکھلایا جا رہا ہے جو کیپنگ گلوز کے بغیر میدان میں نہیں اترتا ۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس پر وکٹ کیپر بیٹسمین کامران […]

پی ایس پی کو قومی پرچم استعمال کرنے سے روک دیا گیا

پی ایس پی کو قومی پرچم استعمال کرنے سے روک دیا گیا

الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم بطورسیاسی جھنڈا استعمال کرنے سے روک دیا ،قومی پرچم کو جلسوں میں سیاسی مقاصد کے طور پر استعمال نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے خلاف ساجد کیانی نےدرخواست دائر کی تھی۔الیکشن کمیشن نے 9 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جس […]

پشاور، محکمہ خوراک کے چھاپے، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی

پشاور، محکمہ خوراک کے چھاپے، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی

پشاورکی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے چھاپوں کے بعد پشاورمیں سبزیوں کے نرخوں میں25سے50 فیصد تک کمی سامنے آئی ہے۔ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں بھی 8روپے کمی ہوئی ہے۔ محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیمیں مصنوعی قلت اور گراں فروشی میں ملوث افراد کےخلاف کام کررہی ہیں اور […]

تھر کے دیہی علاقوں میں پیٹ کے امراض میں اضافہ

تھر کے دیہی علاقوں میں پیٹ کے امراض میں اضافہ

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی صحرائے تھر کے دیہی علاقوں میں پیٹ کے امراض نے شدت اختیار کر لی ہے جبکہ دیہات میں اسپتال نہ ہونے سےعلاقہ مکین شدید پریشان ہیں ۔ تھرمیں غربت و افلاس کے مارے مکینوں کوشدید گرمی میں پیٹ کے امراض نےبے حال کر دیا ہے۔ضلع بھر کے […]

ڈاکٹر عاصم کیس، جسٹس فاروق کا فیصلے میں ترمیم سے انکار

ڈاکٹر عاصم کیس، جسٹس فاروق کا فیصلے میں ترمیم سے انکار

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کا معاملہ لٹک گیا،جسٹس فاروق شاہ نےفیصلے میں کسی قسم کی ترمیم سےانکار کر دیا ،معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھیج دیا گیا ۔ ڈاکٹرعاصم کےمچلکوں کی تصدیق اورپاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کے معاملے پر جسٹس فاروق شاہ کی سربراہی میں بینچ نےفیصلےمیں کسی […]

ملتان: بہاء الدین زکریا یونیورسٹی سے منشیات فروش گرفتار

ملتان: بہاء الدین زکریا یونیورسٹی سے منشیات فروش گرفتار

ملتان کی بہاءالدین زکریایونیورسٹی میں منشیات بیچنے والا شخص گرفتارہوگیا، چرس اورشراب برآمدہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں مقیم طالبہ بھی منشیات سپلائی میں ملوث ہے۔ یونیورسٹی میں سیکوریٹی گارڈ نے منشیات سپلائی کرنے والے ایک شخص کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کیا ،جس سے شراب اور چرس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس اور […]

کسٹم کلکٹر کے جرمانے کیخلاف ایان علی کی درخواست خارج

کسٹم کلکٹر کے جرمانے کیخلاف ایان علی کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کی کسٹم کلکٹر کی جانب سے عائد جرمانے کے خلاف درخواست خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے ماڈل ایان علی کی درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر ایان علی کی طرف سے کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔ عدالت نے […]

لاہورہائیکورٹ: سی ایس ایس امتحان اردو میں لینے کا حکم معطل

لاہورہائیکورٹ: سی ایس ایس امتحان اردو میں لینے کا حکم معطل

لاہورہائیکورٹ نے 2018ء میں سی ایس ایس کا امتحان اردو میں لینے کا حکم معطل کردیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں سی ایس ایس 2018ء کا امتحان اردو میں لینے کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت چیف جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی ۔ چیف جسٹس نے ایس ایس […]

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، دیگر کرنسی سستی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، دیگر کرنسی سستی

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ ایک روپے 90 پیسے اور یورو ایک روپیہ سستا ہوگیا جبکہ ڈالر 10 پیسے بڑھ گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے دیگر کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ رہا، جس کی وجہ سے مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا اور دیگر کرنسی سستی ہوگئی […]

سپریم کورٹ کا اہلیت سے کم نیب عہدیداروں کو ہٹانے کا حکم

سپریم کورٹ کا اہلیت سے کم نیب عہدیداروں کو ہٹانے کا حکم

سپریم کورٹ نے اہلیت پر پورا نہ اترنے والے نیب عہدیداروں کو ہٹانے کا حکم دیدیا ،جن میں ڈی جی آگاہی عالیہ رشید بھی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے کراچی ،لاہور اور کوئٹہ میں تعینات نیب کے ڈی جیز کوفوری طور پرڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیدیا، جن میں ڈی جی نیب بلوچستان طارق محمود،قائم […]

فیصل آباد: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کا قتل کردیا

فیصل آباد: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کا قتل کردیا

فیصل آباد میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر کےنعش بوری میں بند کر کے نہر میں پھینک دی، پولیس حراست میں ملزم کے بیان کے بعد نہر سے لاش کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق یوسف آباد میں صغیر عباس نے گھروالوں کی عدم موجودگی میں گزشتہ رات […]

سپریم کورٹ کا منظورشدہ مینوفیکچرر کے رکشے چلانے کا حکم

سپریم کورٹ کا منظورشدہ مینوفیکچرر کے رکشے چلانے کا حکم

سپریم کورٹ نے چنگ چی رکشہ کی پابندی کے خلاف اپیلوں پر ملک بھر میں منظور شدہ مینو فیکچرار کے تیارکردہ رکشے چلانے کا حکم دیدیا ۔ اسلام آباد میں دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے کہ کراچی میں 1950 کی بسیں چل رہی ہیں، پھٹ پھٹی کے پیچھے لگے رکشے چل رہے […]

سندھ حکومت نے 600نئی انٹرا سٹی بسوں کا منصوبہ منظور کرلیا

سندھ حکومت نے 600نئی انٹرا سٹی بسوں کا منصوبہ منظور کرلیا

سندھ حکومت نے انٹراسٹی کے لئے 600 نئی بسوں کا منصوبہ منظور کیا ہے،اس حوالے سے صوبائی حکومت ٹرانسپورٹرز کو 30 فیصد کریڈٹ رسک گارنٹی بھی دے گی ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس ہوا ،صوبائی وزیر ناصر شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ شہر میں […]

طبی سہولت کی فراہمی، سلیم شہزاد کی درخواست منظور

طبی سہولت کی فراہمی، سلیم شہزاد کی درخواست منظور

درخواست کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں ہوئی ،عدالت نے ملزم سلیم شہزاد وکو جیل مینوئل کے تحت سہولت فراہم کی ہدایت کردی ۔ میڈیا سے گفتگو میں سلیم شہزاد نے کہا کہ مجھے پاکستان زندہ آباد کہنے کی سزا دی جارہی ہے ،سندھ حکومت میرے خلاف پولیس کو استعمال […]

فیصل آباد میں پرانی دشمنی پر نوجوان کاقتل

فیصل آباد میں پرانی دشمنی پر نوجوان کاقتل

فیصل آباد کے علاقے صدر میں پرانی دشمنی پر 18سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا ،مقتول کے ورثا نے لا ش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ستیانہ روڈ پر ٹریفک بلاک کردی ۔ پولیس کے مطابق تھانہ کی صدر کی حدود میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں […]

آپریشن رَدُّالفَساد ملک میں دیرپا امن لائے گا: آرمی چیف

آپریشن رَدُّالفَساد ملک میں دیرپا امن لائے گا: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ نے مسلح افواج کو ناقابل تسخیر بنا دیا، آپریشن “رَدُّالفَساد” ملک میں دیرپا امن لائے گا۔ راولپنڈی: دہشتگردی کے خلاف جنگ نے پاک فوج کو دنیا کی […]

‘اب ویزوں کا اجراء پوشیدہ نہیں ہو گا، سفارتکاروں کو بھی 1 سال کی توسیع ملے گی’

‘اب ویزوں کا اجراء پوشیدہ نہیں ہو گا، سفارتکاروں کو بھی 1 سال کی توسیع ملے گی’

گستاخانہ مواد کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چودھری نثار کا اعلان، کہتے ہیں چند دن میں پینتالیس ویب سائٹس بلاک کر دیں، ایف بی آئی نے بھی مسئلے پر کام کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ اسلام آباد:  وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے شہر اقتدار میں میڈیا سے بات […]

کراچی: منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، پولیس اور علاقہ مکینوں میں لڑائی

کراچی: منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، پولیس اور علاقہ مکینوں میں لڑائی

کراچی پولیس نے دنیا نیوز کی خبر پر پاک کالونی میں بڑا آپریشن کیا، پولیس منشیات فروشوں کے اڈے مسمار کرنے پہنچی مگر دیوار گرنے پر علاقہ مکین الجھ پڑے، پولیس افسر اور علاقہ مکینوں میں ہاتھا پائی ہو گئی۔ صورتحال بگڑی تو رینجرز بھی پہنچ گئی۔ کراچی: پاک کالونی میں اس وقت ہنگامہ آرائی […]

سیاسی حکمت عملی پاناما لیکس فیصلے کے بعد عیاں کریں گے، آصف زرداری

سیاسی حکمت عملی پاناما لیکس فیصلے کے بعد عیاں کریں گے، آصف زرداری

 لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیر مین آصف  زرداری کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس فیصلے کے بعد پورے ملک میں محترک ہو جائیں گے اور اپنی حتمی سیاسی حکمت عملی عدالتی  فیصلے کے بعد عیاں کریں گے۔ لاہور میں آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ سیاسی صف بندی […]

پاکستانی نژاد امریکی سرجن ڈاکٹر عادل نے ملک کا نام روشن کردیا

پاکستانی نژاد امریکی سرجن ڈاکٹر عادل نے ملک کا نام روشن کردیا

واشنگٹن: پاکستانی نژاد ڈاکٹر عادل حیدر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں امریکا میں تارکین وطن کے اعلیٰ اعزازی میڈل’ایلس آئی لینڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست اوہایو میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر عادل حیدر نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی، آغا خان یونیورسٹی سے ایم بی بی […]

سینیٹ میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا بل منظور

سینیٹ میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا بل منظور

 اسلام آباد: سینیٹ نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مدت میں توسیع کا بل 2017 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔  سینیٹ کے اجلاس کے دوران فوجی عدالتوں کے قیام کی مدت میں توسیع کا بل 2017 کی منظوری عمل میں لائی گئی جس کے لیے رائے شماری میں 81 سینیٹرز نے حصہ لیا جب کہ جے یو […]