counter easy hit

مقامی خبریں

کراچی: پولیس موبائل پر فائرنگ، 2اہلکار شہید، ایک زخمی

کراچی: پولیس موبائل پر فائرنگ، 2اہلکار شہید، ایک زخمی

کراچی کےعلاقے دھورا جی میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صورت حال پر آئی جی سندھ سے استفسار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے شہر میں دوبارہ ٹارگٹ کلنگ کیسے شروع ہوئی؟ ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ […]

وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب پر اہم اجلاس

وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب پر اہم اجلاس

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت دورۂ سعودی عرب کی تیاریوں پر اہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے شرکت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق خارجہ حکام نے وزیر اعظم کے دورۂ سعودی عرب سے متعلق امور پر بریفنگ دی ہے۔ اجلاس میں وزیر […]

گرین ٹاپ پچز سے ہم آہنگی کیلیے کوشش شروع

گرین ٹاپ پچز سے ہم آہنگی کیلیے کوشش شروع

برمنگھم: پاکستانی کرکٹرز نے گرین ٹاپ پچز سے ہم آہنگی کیلیے کوشش شروع کر دی۔ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلیے قبل از وقت انگلینڈ پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرز نے پہلے روز فٹنس ٹیسٹ دیے تھے، جمعے کو پریکٹس کا بھی آغاز ہوگیا، وارم اپ کے بعد ٹریننگ میں جسمانی استعداد بڑھانے کیلیے طویل سیشن کیا گیا، […]

کراچی میں کشتی ڈوبنے سے 3 افراد جاں بحق، 5 لاپتہ

کراچی میں کشتی ڈوبنے سے 3 افراد جاں بحق، 5 لاپتہ

کراچی: منوڑا کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ کراچی کے جزیرے منوڑا کے قریب کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے 4 افراد کو بچالیا۔ ریسکیو عملے کا کہنا ہے […]

سوات میں سود خوری کا پہلا مقدمہ درج

سوات میں سود خوری کا پہلا مقدمہ درج

خیبر پختون خوا حکومت میں سود خور ایکٹ کے تحت کے سوات میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سوات میں سو خوری ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سود خوری ایکٹ کا مقدمہ تھانہ خوازہ خیلہ میں ملزم کرم زادہ کے خلاف درج کیا گیا ہے تاہم ملزم کو […]

قطرمیں ایئرکنڈیشنڈ اسٹیڈیم کا افتتاح

قطرمیں ایئرکنڈیشنڈ اسٹیڈیم کا افتتاح

یہ اسٹیڈیم دنیا کا پہلا مکمل طور پر ایئرکنڈیشنڈ وینیو بن گیا ہے۔ دوحہ: قطر میں ورلڈ کپ 2022 ء سے دو ہزار دن قبل دنیا کے پہلے ایئرکنڈیشنڈ اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا جو قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کا پہلا مکمل وینیو ہے۔ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اعلیٰ معیارکی کولنگ ٹیکنالوجی کی […]

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی، ہجوم کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی، ہجوم کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

اورنگی ٹاؤن میں مسلح افراد نے لوٹ مار کے دوران دکان کے مالک مدثر کو مزاحمت پر چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ شور شرابہ سن کر لوگ جمع ہو گئے اور دونوں ڈاکوؤں کو دھر لیا۔ مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ دوسرا شدید زخمی […]

شیخوپورہ: جم میں متنازعہ ویڈیو بنانے کا معاملہ، پولیس بااثر ملزمان پکڑنے میں ناکام

شیخوپورہ: جم میں متنازعہ ویڈیو بنانے کا معاملہ، پولیس بااثر ملزمان پکڑنے میں ناکام

صفدر آباد کے گاؤں رتی ٹبی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس کی موجودگی میں فرار ہوئے، فرار ملزمان متاثرین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ملزمان کی عدم گرفتاری پر علاقے میں شدید خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔ شیخوپورہ: جم ویڈیو سکینڈل میں پولیس کے ملزموں کی گرفتاری کے تمام […]

سپریم و لاہور ہائیکورٹ بار کا وزیراعظم کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

سپریم و لاہور ہائیکورٹ بار کا وزیراعظم کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

احتجاجی تحریک کا دائر کار ملک بھر میں پھیلائے جائے گا،وکلا ہر جمعرات کو احتجاجی ریلی نکالیں گے:فیصلہ لاہور: سپریم کورٹ بار اور لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے پاناما کیس کے حوالے سے وکلا کنونشن آغاز سے قبل ہی شدید ہنگامہ آرائی کا شکار ہو گیا۔ ن لیگ کے حامی وکلا وزیراعظم کے حق […]

چائنہ کٹنگ کیس: 3 کے ڈی اے ملازمین سمیت 5 ملزم گرفتار

چائنہ کٹنگ کیس: 3 کے ڈی اے ملازمین سمیت 5 ملزم گرفتار

چائنہ کٹنگ کیس میں نیب کی پھرتیاں، کراچی کے مختلف علاقوں سے تین کے ڈی اے ملازمین سمیت پانچ ملزموں کو دھر لیا۔ کراچی: چائنہ کٹنگ مافیا کے خلاف نیب شکنجہ کسنے لگا ہے۔ مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر پانچ ملزموں کو دھر لیا گیا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق گرفتار ملزموں میں تین […]

بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹس میں تاخیر، پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ رکاوٹ

بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹس میں تاخیر، پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ رکاوٹ

بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹس میں تاخیر، پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ رکاوٹ، 2 مقدمات کے چالان کی کاپیاں روکنے کا انکشاف، دنیا نیوز نے کھوج لگا لیا۔ کراچی: بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹس میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ دنیا نیوز نے کھوج لگا لیا۔ ذرائع کے مطابق، معاملے میں […]

قائداعظم یونیورسٹی میں 2 طلباء گروہ لڑ پڑے، ایک دوسرے پر پتھراؤ، متعدد زخمی

قائداعظم یونیورسٹی میں 2 طلباء گروہ لڑ پڑے، ایک دوسرے پر پتھراؤ، متعدد زخمی

اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں دو طلباء گروہ لڑ پڑے، ایک دوسرے پر پتھراؤ، کئی زخمی ہسپتال منتقل، حالات کشیدہ، پولیس اور رینجرز کی مزید نفری طلب۔ اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی میں دو طلباء گروہوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں درجن سے زائد طلباء زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو […]

پاناما کیس؛ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پیش رفت رپورٹ تیار کر لی

پاناما کیس؛ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پیش رفت رپورٹ تیار کر لی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے حکم پر پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے پہلی پیش رفت رپورٹ تیار کرلی ہے جسے پیر کو عدالت عظمیٰ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اپنی پہلی پیش رفت رپورٹ پیر کو سپریم کورٹ میں جمع کرائے […]

(ن) لیگ کی حکومت وفاق دشمن ہے، خورشید شاہ

(ن) لیگ کی حکومت وفاق دشمن ہے، خورشید شاہ

سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی حکومت وفاق کی دشمن ہے اور چھوٹے صوبوں میں نفرت پیدا کررہی ہے۔  روہڑی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم سیاست کرتے ہیں منافقت نہیں لیکن نوازشریف کی حکومت وفاق کی دشمن ہے اور […]

وزیراعظم کی حسن روحانی کو دوبارہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبار کباد

وزیراعظم کی حسن روحانی کو دوبارہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبار کباد

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے حسن روحانی کو دوسری بار ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ صدر منتخب ہونا ایرانی عوام کا آپ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے ایرانی صدر حسن روحانی کے نام پیغام میں انہیں صدارتی انتخاب میں دوبارہ کامیابی پر مبارکباد […]

مریم نواز چاہیں تو انہیں باکسنگ سکھا سکتا ہوں: عامر خان

مریم نواز چاہیں تو انہیں باکسنگ سکھا سکتا ہوں: عامر خان

پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامرخان کاکہناہےکہ ان کاسیاست سےکوئی تعلق نہیں،وہ نیوٹرل آدمی ہیں،بختاور بھٹو کی خواہش پرباکسنگ کے گُرسکھائے، مریم نوازچاہیں گی توانہیں بھی باکسنگ سکھا دیں گے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان لاہور میں حضرت علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے دربار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے […]

ویمن ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹاکرا جنوبی افریقہ سے

ویمن ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹاکرا جنوبی افریقہ سے

ویمن ورلڈ کپ 24 جون سے 24 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا،پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا میچ25 جون کو جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ ثنا میر کی قیادت میں قومی ویمن ٹیم میگا ایونٹ کا آغاز ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کےخلاف 20 اور 22جون کو ہونے والے وارم اپ میچ کھیل کرے گی۔ میگا ایونٹ […]

بھارت: لینڈ سلائیڈنگ، 1800 ہندو زائرین پھنس گئے

بھارت: لینڈ سلائیڈنگ، 1800 ہندو زائرین پھنس گئے

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ایک مندر کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 1800 افراد پھنس گئے ہیں، متاثرین کی امداد کے لئے ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پھنسے والے 1800 افراد ہندو زائرین ہیں،جو اس پہاڑی علاقے میں یاترا پر گئے تھے۔ بھارتی حکام کے مطابق ہندو زائرین سڑکوں […]

پی ایس 114 پر سپریم کورٹ نے دوبارہ الیکشن کا حکم دیا ہے، فاروق ستار

پی ایس 114 پر سپریم کورٹ نے دوبارہ الیکشن کا حکم دیا ہے، فاروق ستار

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ پی ایس 114 پر سپریم کورٹ نے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے، عرفان اللہ مروت کی دھاندلی کا بھانڈا الیکشن ٹریبونل نے بھی پھوڑ دیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور بیرسٹر فروغ […]

حکومت اور فوج ملکر کلبھوشن کیخلاف کیس لڑینگے، اسپیکر قومی اسمبلی

حکومت اور فوج ملکر کلبھوشن کیخلاف کیس لڑینگے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت اورفوج مل کر عالمی عدالت میں کلبھوشن کے خلاف کیس لڑیں گے، اس معاملے پر وہی کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا ۔ ایاز صادق نے لاہور کے علاقے رحمان پورہ کا دورہ کیا اس دوران میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے مزید کہا […]

کوئٹہ کے گاہی خان چوک سے اسلحہ، گولہ بارود برآمد

کوئٹہ کے گاہی خان چوک سے اسلحہ، گولہ بارود برآمد

فرنٹیئر کانسٹیبلری کی کارروائی کے دوران کوئٹہ کے نواحی علاقے گاہی خان چوک سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ اسلحہ و گولہ بارود گاہی خان چوک میں زیر زمین چھپایا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ قبضے میں لیے گئے اسلحے میں […]

اسٹیٹ بینک کی اگلے 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی جاری

اسٹیٹ بینک کی اگلے 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی جاری

اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود 5اعشاریہ 75فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔ معاشی نمو بہتر ہوئی ہے جبکہ مہنگائی قابو میں ہے، سی پیک منصوبے سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔ مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اجلاس کے بعد […]