counter easy hit

ویمن ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹاکرا جنوبی افریقہ سے

ویمن ورلڈ کپ 24 جون سے 24 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا،پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا میچ25 جون کو جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

Women's World Cup: Pakistani team the first face to face with South Africa

Women’s World Cup: Pakistani team the first face to face with South Africa

ثنا میر کی قیادت میں قومی ویمن ٹیم میگا ایونٹ کا آغاز ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کےخلاف 20 اور 22جون کو ہونے والے وارم اپ میچ کھیل کرے گی۔ میگا ایونٹ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے قومی ویمن ٹیم کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں، اس حوالے سے پاکستان میں کیمپ لگایا گیا ہے جبکہ ورلڈ کپ سے دو ہفتے قبل انگلینڈ میں بھی تربیتی کیمپ لگےگا۔

ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں عائشہ ظفر، ناہیدہ بی بی، میرینہ اقبال، بسمعہ معروف، جویریہ خان، سعدیہ نین فاطمہ عابدی، سدرہ نواز ( وکٹ کیپر) ثنا میر( کپتان)، کائنات امتیاز، عثماویہ اقبال کھوکھر، ناصرہ سندھو، غلام فاطمہ، سعدیہ یوسف شامل ہیں۔

ٹیم آفیشلز میں عائشہ اشعر (ٹیم منیجر)، صبیح اظہر ( ہیڈ کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)محمد زبیر احمد (ویڈیو اینالسٹ)، شاہد انور( بیٹنگ کوچ ) شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website