اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے حسن روحانی کو دوسری بار ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ صدر منتخب ہونا ایرانی عوام کا آپ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

The Prime Minister congratulated the re-elected Iranian President Hassan Rouhani
وزیراعظم نوازشریف نے ایرانی صدر حسن روحانی کے نام پیغام میں انہیں صدارتی انتخاب میں دوبارہ کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی قیادت میں ایران نے تمام ملکی اورعالمی سطح پرقابل ذکرکامیابیاں حاصل کیں جب کہ دوبارہ منتخب ہونا ایرانی عوام کا آپ کی قیادت پراعتماد کا اظہار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی عوام نے دوراندیش اور سمجھدار قیادت کوچنا ہے کیوں کہ ایسی قیادت ہی ایران کوترقی کے راستے پر گامزن کرے گی۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ اور کلچر روایات سے بندھے ہوئے ہیں جب کہ ایران کے ساتھ مضبوط معاشی وتجارتی پارٹنرشپ کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔








