counter easy hit

وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب پر اہم اجلاس

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت دورۂ سعودی عرب کی تیاریوں پر اہم اجلاس ہوا ہے۔

Important meeting on Prime Minister's visit to Saudi Arabia

Important meeting on Prime Minister’s visit to Saudi Arabia

اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے شرکت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق خارجہ حکام نے وزیر اعظم کے دورۂ سعودی عرب سے متعلق امور پر بریفنگ دی ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کی اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت اور خطاب سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم نوازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ امریکا سعودی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے،اجلاس میں 35 اسلامی ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مصروف شیڈول کے باعث وزیراعظم کی کسی سے بھی سائیڈ لائن ملاقات کے امکانات کم ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کو کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے دوران شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کے علاوہ کانفرنس میں شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website