counter easy hit

کالم

سابق وزیر اعظم مضبوط تر

سابق وزیر اعظم مضبوط تر

یہ ایک عجیب مذاق ہے کہ نواز شریف کو عملی طور پر سپریم کورٹ سے بر طرف کیے جانے کے بعد وہ مزید مضبوط تر اور نمایاں ہوگئے۔ میاں صاحب تقریباً ساڑھے چار سال  ملک پر حکمران رہے۔ ان کے خلاف تحریکیں بھی چلیں مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوئے۔ وہ اس تمام عرصے میں […]

امریکا میں مذہبی یکجہتی کے مظاہرے

امریکا میں مذہبی یکجہتی کے مظاہرے

امریکی ریاست منی سوٹا کی مسجد میں  ہونے والے دھماکے کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں لوگ مسجد کے باہر جمع ہوگئے اور امریکی انتہا پسندوں کے خلاف سخت احتجاج کیا، ان احتجاجی مظاہرین میں زیادہ تعداد غیر مسلموں کی تھی جن میں سیاستدان بھی شامل تھے۔ اسلامی مرکز کے منتظم اعلیٰ محمد عمر نے […]

مجلہ ’’ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن‘‘

مجلہ ’’ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن‘‘

ماہنامہ ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ایک منفرد مجلہ ہے جس میں زندگی کے اور موجودہ پاکستانی معاشرے کے دو اہم ترین لیکن ’’تشنہ‘‘ پہلوؤں پر بات کی جاتی ہے کیونکہ اب تو یہ بات صاف صاف کھل چکی ہے کہ اگر کسی نے خود اپنے لیے کچھ کیا تو کیا ورنہ حکومت سے توقع رکھنا عبث ہے […]

تین طلاقوں پر پابندی کا مسئلہ

تین طلاقوں پر پابندی کا مسئلہ

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت سخت ہے اور اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام بھی نہیں ہے۔ بھارتی آئین کے منافی کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا جس میں مردوں اور عورتوں کو اپنی زندگی آزادانہ طور پر گزارنے کی ضمانت دی گئی ہے۔ میری خواہش ہے کہ بھارتی مسلمانوں کو سپریم کورٹ کی طرف […]

اگر یہ چوتھی بار

اگر یہ چوتھی بار

پنساری کے بیٹے نے دوسرا آپشن منتخب کیا‘ڈاکٹر نے چھت کے ساتھ رسی لٹکا کر اس کی ٹانگ باندھ دی اور اس نے پانچ ماہ تک اسی حالت میں رہنا تھا‘ وہ کروٹ تک نہیں بدل سکتا تھا‘ اس کی نظروں کے سامنے چھت تھی‘ چھت کی کڑیاں تھیں‘ کڑیوں پر مکڑیوں کے جالے تھے اورجالوں میں […]

لفظ اضافی ہوتے ہیں

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے ایک اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے نوجوان لڑکے کی آنکھوں میں جھانکا اور آہستہ سے سرگوشی کی ’’محبت گفتگو ہے‘‘ اس کے لہجے میں یقین کی کھنک تھی‘ نوجوان لڑکے کی آنکھوں کی پتلیوں اور پپوٹوں کے درمیان سرخ ڈورے سے بنے اور یہ ڈورے آہستہ آہستہ پھیلتے چلے گئے۔ قدرت نے انسان […]

سہ روزہ لیبر کانفرنس کی تجاویز

سہ روزہ لیبر کانفرنس کی تجاویز

نیشنل لیبر کونسل کے زیر اہتمام 2 روزہ سندھ لیبر کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں 150 سے زیادہ ہاری اور مزدور رہنما شریک ہوئے۔ مزدوروں اور ہاریوں کی تنظیموں کی طرف سے کچھ اہم تجاویز کو حتمی شکل دی گئی یہ تجاویز آیندہ ماہ حکومت سندھ کو پیش کی جائیں گی ۔ سندھ لیبرکانفرنس میں […]

ہم اور ہماری فوج

ہم اور ہماری فوج

ہم صحافی نہ تو سیاستدان اور نہ ہی حکمران ہوتے ہیں ہمارا کام تو صرف عوام کو حالات سے آگاہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ سنگین ہیں یا خوشگوار۔ پچھلے کچھ عرصے سے ہم میں سے کچھ صحافیوں نے حکمرانوں کی قربت بھی حاصل کی اور ان کی حکمرانی میں حصہ دار بن گئے دوسرے لفظوں میں چوتھا […]

دی ہاﺅس آف لون لائینس

دی ہاﺅس آف لون لائینس

اس وقت میرے سامنے معروف افسانہ نگار، اظہاریہ نویس اور جرأت مند دانشور زاہدہ حنا کے افسانوں کے انگریزی تراجم کا مجموعہ دی ہاﺅس آف لون لائینس رکھا ہوا ہے۔ اس مجموعے میں ان کے انتہائی مقبول اور فنی اعتبار سے اعلیٰ پائے کے 14افسانوں کے تراجم شامل ہیں ۔ ان افسانوں میں شہنشاہ بانو ، تتلیاں […]

خدا کرے کہ مری ارض پاک پر اترے

خدا کرے کہ مری ارض پاک پر اترے

ایک محتاط اندازے کے مطابق احمد ندیم قاسمی صاحب کی مندرجہ بالا مصرعے سے شروع ہونے والی دعائیہ نظم ہمارے قومی ادب میں قومی ترانے کے بعد سب سے زیادہ پڑھی جانے والی نظم بنتی جا رہی ہے۔ احباب کی ایک محفل میں اس کی وجوہات پر غور کیا گیا تو اس کی دیگر خوبیوں سے قطع […]

عقدِ علی و بتول علیہم السلام تمام امت کو مبارک ہو

عقدِ علی و بتول علیہم السلام تمام امت کو مبارک ہو

عقدِ علی و بتول علیہم السلام تمام امت کو مبارک ہو آج یعنی یکم ذوالحج وہ مبارک و مسعود دن ہے جب مولائے کائنات جناب امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا عقد مسنون قرار پایا۔ حدیث قدسی میں مرقوم ہے کہ خدا نے جبرئیل علیہ السلام […]

ہماری سیاسی تاریخ کی ایک اہم دستاویز

ہماری سیاسی تاریخ کی ایک اہم دستاویز

حیدرآباد کے تاریخی اور تہذیبی شہر حیدرآباد میں امر سندھو اور عرفانہ ملاح کے قائم کیے ہوئے چائے خانے ’’خانہ بدوش‘‘ کی فضا گرم تھی۔ حسین مسرت انتظامات میں مصروف تھیں۔ حیدرآباد کی اہم سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، میں پروفیسر جمال نقوی کی بیٹی گیتی اور ان کے داماد ناصر […]

نیا سورج، نئی زمین، نیا سب کچھ

نیا سورج، نئی زمین، نیا سب کچھ

ایک ماہر علم نجوم جناب ڈاکٹر پروفیسر علامہ عامل کامل نے بڑی اچھی پیش گوئیاں کی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ان دل خوشپیش گوئیوں کو آپ کے ساتھ شیئر کریں۔پروفیسر ڈاکٹر علامہ عامل کامل مذکور عام قسم کے بازاری اخباری اور اشتہاری ماہر نجوم نہیں ہے بلکہ عام طور پر دستیاب بھی نہیں ہے ۔صرف […]

ملک، اداروں سے کہیں زیادہ اہم اور مقّدس ہے

ملک، اداروں سے کہیں زیادہ اہم اور مقّدس ہے

اداروں کی اناریاست سے بڑی ہو جائے تو ریاست ان کے بوجھ تلے پِس جاتی ہے۔ ہدف، اگر اپنے اپنے ادارے کی برتری قائم کرنا اور دوسروں کو نیچا دکھانا ہی رہا تو ملک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، اگر بڑوں نے اپنے اپنے ادارے کو قبیلہ سمجھ کر قبائلی عصبیّت کی چادر اوڑھ لی […]

سیاسی مغالطے

سیاسی مغالطے

ملکی حالات میں تبدیلی کے بعد سیاسی کشمکش اپنے عروج پر ہے، ہر جماعت کا لیڈر اپنی بولی بول رہا ہے ،کوئی ان حالات کو اپنی فتح سے تعبیر کر رہا ہے تو کوئی اس فتح کو ماننے سے انکاری ہے اور کوئی ان نئے پیدا شدہ حالات کو عوام کے حقوق پر عدلیہ کی جانب سے […]

لاپتہ افراد کا معاملہ

لاپتہ افراد کا معاملہ

قائداعظم محمدعلی جناح کے قائم کردہ روزنامہ ’ڈان‘ اخبار میں خبر شائع ہوئی ہے کہ بدین میں قوم پرست تنظیم جئے سندھ قومی محاذ کے 35 کے قریب کارکنوں نے قوم پرستی کو ترک کرنے اور قومی سیاست میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا۔ سابق قوم پرست رہنماؤں جاوید احمد میمن، ممتاز علی، زوار محمدعلی خاصخیلی، غلام […]

زندگی کی آخری شرط

زندگی کی آخری شرط

ایبٹ آباد کوہالہ کے تفریحی مقام پر دوستوں نے موبائل فون اور 15 ہزار روپے دینے کی شرط پر دوست کو تیر کر دریا عبور کرنے پر اکسایا اور گوجرانولہ کا علی ابرار اپنے ماں پاب بہن بھائیوں کو تمام عمر کا دکھ  دے کر اس دنیا سے چلا گیا۔ شرط بھی کتنی؟ ایک موبائل اور […]

بے نظیر بھٹو کی مظلوم چیئر

بے نظیر بھٹو کی مظلوم چیئر

یہ بات ہے نومبر دو ہزار آٹھ کی۔بے نظیر بھٹو کی شہادت کو گیارہ ماہ اور پیپلز پارٹی کی حکومت کو سات ماہ اور آصف زرداری کو صدر بنے تین ماہ ہو چلے ہیں۔بے نظیر بھٹو کی پہلی برسی کے موقع پر نئی حکومت کوئی ایسی یادگار قائم کرنا چاہتی ہے جس سے آیندہ نسلوں کو […]

ایک پاکستانی سپاہی

ایک پاکستانی سپاہی

ایک تھا حکمران مسمی ضیاء الحق ہمارے ملک کے نام نہاد ترقی پسند اس کے ’’دشمن‘‘ تھے۔ ان کے اختیار میں ہوتا تو اسے قتل کر دیتے اور اپنے ایک لیڈر کی طرح سولی پر چڑھا دیتے کیو نکہ وہ ان کی ترقی پسندی کو قبول نہیں کرتا تھا جب کہ دوسرے حکمران گذشتہ اور حاضر […]

عوامی ورکرز پارٹی کا سیمینار

عوامی ورکرز پارٹی کا سیمینار

پچھلے دنوں عوامی ورکرز پارٹی کے زیر اہتمام زرعی اصلاحات کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا ،ہمیں بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور زرعی اصلاحات کے موضوع پر تقریرکا بھی کہا گیا۔ زرعی اصلاحات کی ناگزیریت پر ہم ہمیشہ ہی لکھتے رہے ہیں کیونکہ ہمارے خیال میں یہ ا قومی مسئلہ ہے لیکن […]

کھوئی ہوئی میراثیں

کھوئی ہوئی میراثیں

فوزیہ علی آئی ایل او (انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن) کی ملازم ہے‘ یہ کینیا میں پیدا ہوئی اور آج کل صومالیہ میں کام کر رہی ہے‘ یہ ’’ ہاف کاسٹ‘‘ ہے یعنی اس کا والد سیاہ فام اور والدہ سفید تھی لہٰذا یہ سفیدی اور سیاہی کا خوبصورت امتزاج ہے‘ فوزیہ الحمدللہ مسلمان ہے‘ میری ان […]

افغانستان کا بحران اور اس کا حل

افغانستان کا بحران اور اس کا حل

امریکی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال کے چارماہ کے دوران افغان طالبانکے حملوں کی تعداد اور شدت میں اضافے کے باعث 6 ہزار سے زائد افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے۔ امریکا کا خیال تھا کہ وہ افغانستان کے خلاف ایک […]

قومی ٹوئنٹی 20 کپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان

قومی ٹوئنٹی 20 کپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان

لاہور: رواں ماہ شیڈول قومی ٹوئنٹی 20 کپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے انوکھے فیصلے ہمیشہ زیر بحث رہے ہیں اور ان فیصلوں کو گاہے بگاہے  سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور شائقین کی طرف سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑتا رہا ہے، حال ہی میں پی سی بی نے کیربیئین پریمیئر لیگ […]

25 سال بعد بھی بوسنیا کے زخم تازہ ہیں

25 سال بعد بھی بوسنیا کے زخم تازہ ہیں

سربیا نے بوسنیا کے اعلان آزادی کیساتھ ہی وہاں دھاوا بول کر نسل کشی کا آغاز کیا ، تین ہزار سے زائد لوگوں کی زندگیاں چھین لی گئیں بوسنیا کی لڑائی کو 25 سال گزر گئے ، لیکن اس کے زخم ان مائوں کے لئے آج بھی تازہ ہیں جن کے جوان بیٹے اور جوان […]