counter easy hit

کالم

دشنام طرازی کی سیاست

دشنام طرازی کی سیاست

لو جی بلی تھیلے سے باہر آ گئی اور پھر وہی دشنام طرازیاں اور گندی سیاست۔ اب بات پمفلٹ تک ہی محدود نہیں کتاب تک آن پہنچی ہے۔ ریحام خان نے انتخابات سے قبل اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما حمزہ عباسی کے مطابق “ریحام […]

کٹاس راج اور امرکنڈ کا نوحہ

کٹاس راج اور امرکنڈ کا نوحہ

شری کٹاس راج مندر پاکستان میں ہندوُوں کے لئے سب سے متبرک مقام اور پورے ہندو دھرم میں ہردوار سے باہر جوالا مکھی واقع ہماچل پردیش کے بعد دوسرا متبرک ترین مقام ہے۔ یہ تاریخی مقام ضلع چکوال میں کلر کہار سے چواسیدن شاہ جانے والی سڑک پر کلر کہار موٹروے انٹر چینج سے صرف […]

ہندوستان کا بکائو میڈیا بے نقاب

ہندوستان کا بکائو میڈیا بے نقاب

ہندوستان کی میڈیا ویب سائٹ ”کوبرا پوسٹ” نے بھیس بدل کر اسٹنگ آپریشن سے ہندوستان کے میڈیا کو بے نقاب کر دیا ہے اور اسے مکمل طور پر بکائو ثابت کردیا ہے۔ اس ویب سائٹ نے اپنے اسٹنگ آپریشن میں دکھایا کہ کس طرح ہندوستان کے بڑے بڑے معتبر اخبارات اور ٹی وی چینلز بڑی […]

فٹ پاتھ: زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟

فٹ پاتھ: زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟

چاروں طرف ٹریفک کا اِزدِحام تھا، گرمی کی شدت بے حال کیے جارہی تھی، دل چاہا کہیں سائیڈ پر کھڑا ہوجاؤں مگر تاحد نگاہ کھڑے ہونے کےلیے مناسب جگہ نہیں مل رہی تھی۔ گاڑیاں اور لوگ سڑکوں پر ہی رواں دواں تھے، سست رفتاری سے ٹریفک آگے بڑھ رہی تھی کیونکہ پیدل چلنے والوں کی مختص […]

وژن سے عاری سیاستدانوں نے 270 ارب کہاں ضائع کئے مگر بجلی نہ دی

وژن سے عاری سیاستدانوں نے 270 ارب کہاں ضائع کئے مگر بجلی نہ دی

وژن سے عاری سیاستدانوں نے270 ارب روپئے کی اورنج ٹرین کی بجائے اس 270 ارب سے نئے ڈیم کیوں نہیں بنے؟ کوئی یونیورسٹی اپ گریڈ کیوں نہیں ہوئی کہ دنیا میں پہلی 500 نمبر ہی آ جاتی؟ گنے سے پٹرول بنانے کا کوئی پلانٹ کیوں نہیں لگا؟ کوئی نئی ریفائنری کیوں نہیں لگائی گئی؟ منگلا اور […]

ایسا کیوں ہورہا ہے، خرم دستیگر کے باپ نے کس عظیم پاکستانی قائد کو کتیا سے تشبیہ دی تھی؟

ایسا کیوں ہورہا ہے، خرم دستیگر کے باپ نے کس عظیم پاکستانی قائد کو کتیا سے تشبیہ دی تھی؟

جس دن خرم دستگیر تحریک انصاف میں شامل ہوگا تب لوگوں کو پتہ لگے کا اس کے باپ نے تو فاطمہ جناح کو کتیا سے تشبیہ دی تھی جب لیگی ایم پی اے ملک احمد سعید خان تحریک میں شامل ہوگا تو لوگوں کو پتہ لگے کا یہ تو قصور بچوں سے زیادتی سکینڈل میں […]

پرسما، جس نے پاکستانی سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیئے

پرسما، جس نے پاکستانی سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیئے

ویسے تو پاکستان اپنی تاریخی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ دنیا بھر سے آنے والے لوگ سب سے پہلے یہاں کی تاریخی عمارتوں ہی کا رُخ کرتے ہیں۔ دیکھا جائے تو پاکستان کے خوبصورت نظارے اس کی ترقی میں خصوصی کردار ادا کرتے آرہے ہیں۔ پاکستانی تاریخی مقامات ویسے […]

انکے نہ حلیے عوام کے ساتھ ملتے ہیں اور نہ حالات

انکے نہ حلیے عوام کے ساتھ ملتے ہیں اور نہ حالات

بزرگ کہا کرتے تھے کہ کسی سوال کا عمدہ جواب دینا اچھی بات ہے تو ڈھنگ کا سوال پوچھنا اس سے بھی کہیں بڑھ کر اچھی بات ہے تو آج کچھ ایسے سوال پوچھ رہا ہوں جومعاشرہ میں خاصے زبان زد عام ہیں۔ انداز اپنا اپنا، اسلوب اپنا اپنا اگر صرف ایک کڑی کے ٹوٹ […]

اسقاط حمل کا قانون منظور کروانے کا باعث بننے والی ہندوستانی لڑکی کی ناقابل یقین کہانی

اسقاط حمل کا قانون منظور کروانے کا باعث بننے والی ہندوستانی لڑکی کی ناقابل یقین کہانی

وہ افریقی ہے، سیاہ فام ہے، ناجائز راستوں سے فرانس پہنچا ہے اور سب سے بڑھ کر مسلمان ہے لیکن آج حالت یہ ہے کہ پورے فرانس نے اسے اپنا ہیرو قرار دے دیا ہے۔  ملک کے صدر نے اسے اپنے محل میں بلا یا ہے اور اسے فرانس کی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔ […]

مذہبی منافرت سے میرا پہلا سامنا

مذہبی منافرت سے میرا پہلا سامنا

سکول بس میں بیٹھ کر ہم گھر کی طرف روانہ ہوئے تو حسبِ معمول طعنہ زنی شروع ہو گئی۔ ”سنو! تم نے اپنی پیشانی پر سرخ تلک کیوں نہیں لگایا؟ تم مسلمان بد بُو دار کچرے کا ڈھیر ہو۔“ میں نے غصے پر قابو پاتے ہوئے اپنے ہونٹوں کو کاٹا، ”سرخ تلک ہندو لگاتے ہیں۔ […]

کون لوگ او تسی” بمقابلہ “کپتان کا یوٹرن”

کون لوگ او تسی” بمقابلہ “کپتان کا یوٹرن”

گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر “کون لوگ او تسی” بڑا ٹرینڈ کیا اور دو روز قبل تحریکِ انصاف کے نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا نام واپس لینے کے بعد سے “یوٹرن” ٹاپ ٹرینڈ بنا اور ہر کوئی یوٹرن کا راگ الاپنے لگا۔ تحریکِ انصاف نے نگران وزیرِ اعلیٰ کے پی کا بھی نام دے کر […]

آس پاسقصہ ماضی جدید ٹیکنالوجی اور مکتوب نگاری کا عمل

آس پاسقصہ ماضی جدید ٹیکنالوجی اور مکتوب نگاری کا عمل

سائنس کی فیوض و بر کات کے باعث جہاں دنیا انگلیوں کے پوروں پر سمٹ آئی، وہیں مکتوب نگاری کا عمل نہ صرف متروک ہو کر رہ گیا بلکہ اس صنف کے ذریعے ادب میں تخلیق کا دروازہ بھی عملاً بند ہو کر رہ گیا ہے۔ جانگسل تنہائیوں کا کرب، ہجر و فراق کی صعوبتیں […]

سردار چرنجیت اپنے لہو سے مذہبی رواداری کی شمع روشن کرگئے

سردار چرنجیت اپنے لہو سے مذہبی رواداری کی شمع روشن کرگئے

فریدا برے دا بھلا کر غصہ من نہ ہنڈاء دیہی روگ نہ لگیے، پلے سب کجھ پائی (فریدا، برے کا بھلا کر! تاکہ تمہارا دل غصے کے تصرف میں نہ چلا جائے، غصے کی نذر نہ ہو جائے۔ اگر تم جسم کو روگ نہیں لگانا چاہتے تو سب غصے والی چیزیں سمیٹ لو۔) بابا فرید گنج […]

نیمبو پانی

نیمبو پانی

ہم نے اس سال عالمی یومِ آب پرعلم کا دریا چھلکایا تھا۔ ہمارا خیال تھا کہ ایک دنیا فیض یاب ہوگی لیکن کسی نے چلو بھر پانی پینا گوارا نہیں کیا۔ اب سورج سوا نیزے پر آ چکا ہے۔ ہر طرف سے العتش العتش کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔ ہم نے سوچا کہ پھر […]

پڑھیے حضور اکرم ؐ کی زندگی کا ایمان افروز واقع

پڑھیے حضور اکرم ؐ کی زندگی کا ایمان افروز واقع

ایک حبشی جس کی ناک موٹی، آنکھیں چھوٹی ، رنگت سیاہ، چلتا تو لنگڑاہٹ نمایاں نظر آتی تھی بولتا تو زبان میں لکنت ، غلام ابن غلام باغ کے جھاڑ جھنکار سے کھجوریں چننے میں مصروف تھا، یہ کھجوریں نرم نہ تھیں اور ذائقہ میں بھی باقی کھجوروں سے مختلف جبکہ رنگ گہرا اور دانہ بہت […]

پرانے لاہور میں مسجد خراسیاں

پرانے لاہور میں مسجد خراسیاں

پرانے لاہور کے لوہاری دروازہ میں بخاری چوک کے قریب چوک سے جنوب کی جانب ایک مسجد ہے جسے مسجد خراسیاں کہا جاتا ہے۔ انگریز عہد میں چوک بخاری کو چوک چکلا کہا جاتا تھا۔ اس مسجد کا اصل نام مسجد صدر جہاں تھا جسے 1015ھجری (1606 عیسوی)، عہدِ جہانگیر میں صدر جہاں نے تعمیر […]

مہاجر صوبہ ضروری ہے؟

مہاجر صوبہ ضروری ہے؟

مہاجر قومی موومنٹ کی سیاست میں 1992 میں مہاجر نعرہ ترک کرکے پاکستان کا نعرہ بلند کئے جانے پر مہاجر قومی موومنٹ دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی جن میں سے ایک دھڑا جنوبی صوبہ سندھ کے نعرے پر قائم رہ کر مہاجر سیاست ہی کرتا رہا جبکہ اصل دھڑے نے، جسے متحدہ قومی موومنٹ کا نام دیا […]

الیکشن 2018؛ منصوبہ بندی کی مکمل کہانی

الیکشن 2018؛ منصوبہ بندی کی مکمل کہانی

حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ یہ اطلاع صرف میرے پاس ہے۔ اس حکومت کو جانا ہوگا، اس میں تو کوئی شک نہیں۔ لہذا میرے بلاگ پر یقین کرلیجیے کیونکہ یہ بلاگ انتہائی باخبر ذرائع کی بنیاد پر لکھا گیا ہے۔ حکومت کس کی بنے گی؟ کون کتنی نشستیں لے گا؟ کون روئے گا اور […]

جنسی ہراسانی: آپ تب کیوں نہیں بولیں؟

جنسی ہراسانی: آپ تب کیوں نہیں بولیں؟

گذشتہ برس اکتوبر میں امریکی اداکارہ الیسا میلانو نے جنسی ہراسانی کا شکار ہونے والی خواتین کو می ٹو کے ساتھ ان کی ٹویٹ کا جواب دینے کا کہا تاکہ دنیا کو اس مسئلے کی شدت کا اندازہ دلوایا جا سکے۔ ان کے ٹویٹ کرنے کی دیر تھی کہ ہیش ٹیگ می ٹو ٹرینڈ کرنے […]

قانون کی باڑ اور معاشرتی امن

قانون کی باڑ اور معاشرتی امن

ہم نے ایک زمانے تک اپنے پہاڑی علاقوں میں قدرتی چشموں پر کانٹے دار جھاڑیاں رکھی دیکھی ہیں جنہیں چشموں کے اوپر سے ہٹا کر خواتین پانی بھرتیں اور پھر دوبارہ ان جھاڑیوں کو ان چشموں پر واپس رکھ دیتیں۔ بچپن میں تو یہ راز سمجھ نہ آتا کہ ہمارے بزرگوں کا یہ کیا طریقہ […]

بادشاہ تو بادشاہ ہوتا ہے

بادشاہ تو بادشاہ ہوتا ہے

پہلے ہم خبریں پڑھتے تھے اب ہم خبریں دیکھتے ہیں۔ پڑھی ہوئی خبر پھر بھی کچھ سچی ہوا کرتی تھی مگر یہ دیکھی جانے والی خبریں تو جیسے کوئی اشرفیوں یا ڈالروں سے گھڑ کر بناتا ہے۔ کسی خبر پر بھی سچے ہونے کا شبہ نہیں ہوتا۔ بعض اوقات تو صورت یہاں تک پہنچ جاتی […]

پرنور پرکیف اور پرمسرت ساعتیں

پرنور پرکیف اور پرمسرت ساعتیں

رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والا معزز مہمان، بے پایاں رحمت کا سائبان اور انسان کی بخشش و مغفرت کا ایسا حیرت انگیز اور قدرتی سامان ہے کہ اگر اشرف المخلوقات اس حقیقت سے آشنا ہو جائے اور اس کی باطنی آنکھ وہ معجزاتی مناظر دیکھنے لگ جائے جو فرشتوں کی آمد […]

جنداں توبہ کر

جنداں توبہ کر

نہ کریا کر۔۔ نہ کریا کر۔۔ بابا کرمو نے جنداں کو مخاطب ہو کر کہا۔ نہ۔۔ کیوں نہ کروں۔ جے کون سا انساپ ہے۔ کسی کو تو دیوے کوٹھیاں بنگلے۔۔۔ اور۔۔لمبی،، لمبی گاڑیاں۔ اور ایہاں جھگی میں پینے کو پانی بھی نہیں۔۔ تو۔۔ کہے وہ بڑا انساپ کرنے والا ہے۔ اری نہ بول۔ یہ کھپر […]

اوئے کتے! بولو کہ تم کتے ہو

اوئے کتے! بولو کہ تم کتے ہو

ننھا مبارک خوشی خوشی اپنے گھر کی گلی میں تیز تیز قدموں سے بازار کی جانب دوڑا جا رہا تھا۔ اس کی امی نے اسے بازار سے بیسن لانے کا کہا تھا۔ بیسن سے پکوڑے بننے تھے جو مبارک کو بہت پسند تھے۔ اور اسی پسند کی وجہ سے وہ ہر سال رمضان کا انتظار […]