counter easy hit

وژن سے عاری سیاستدانوں نے 270 ارب کہاں ضائع کئے مگر بجلی نہ دی

وژن سے عاری سیاستدانوں نے270 ارب روپئے کی اورنج ٹرین کی بجائے اس 270 ارب سے نئے ڈیم کیوں نہیں بنے؟

270, billion, wasted, by, federal, and, punjab, Governemnt, whereas, new, dams, and, electricity, projects, cost, less, than, that

کوئی یونیورسٹی اپ گریڈ کیوں نہیں ہوئی کہ دنیا میں پہلی 500 نمبر ہی آ جاتی؟

گنے سے پٹرول بنانے کا کوئی پلانٹ کیوں نہیں لگا؟

کوئی نئی ریفائنری کیوں نہیں لگائی گئی؟

منگلا اور تربیلا ڈیم تک کو کیوں اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا؟؟

کراچی اور دوسرے شہروں کے لئے کوئی ڈسٹلیشن پلانٹ کیوں نہیں لگایا گیا۔۔۔ ؟؟؟ صرف جدہ کا ایک پلانٹ جدہ اور مکہ کی پانی کی ضروریات پوری کرتا ہے۔۔ایک دن میں کتنے حجاج آتے ہیں؟ اور خود جدہ کراچی سے بڑا شہر ہے۔

او لیول اور (آئی جی ای ایس ای) کرنے والے لاکھوں طلباء صرف رجسٹریشن کی مد میں کروڑوں پاونڈ برطانیہ کو دیتے ہیں۔۔۔ انڈیا آج سے کئی سال پہلے اپنا سسٹم (سی بی اسی ای) کے نام سے بنا کرمنظور بھی کروا چکا۔ اب (سی بی ایس ای) اور (آئی جی ای ایس ای) برابر ڈگریاں ہیں۔ ہم نے ایسا کیوں نہیں کیا؟ کیوں کہ ہمارے حکمرانوں کے پاس یہ وژن ہی نہیں ہے ۔
تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز بمع فیملیز علاج سرکاری خرچ پہ باہر سے کرواتے ہیں۔۔۔ کوئی ایک ہسپتال اس لیول کا کیوں نہیں بن سکا؟؟؟ جہاں ان سب کا علاج ہو سکتا۔۔ اگر وسائل کی کمی تھی تو قانون میں ترمیم کیوں نہیں کی گئی کہ ملک اتنا مہنگا علاج نہیں کروا سکتا۔۔ سب کا علاج یہیں پہ ہو گا۔۔۔مہاتیر نے ایسا ہی تو کیا تھا۔۔
ایوان صدر کا خرچ تمام یونیورسٹیوں کے مجموعی بجٹ سے زیادہ ہے، اس میں کمی کیوں نہیں کی گئی؟؟

ملکی ائر لائن جو کبھی دنیا میں پہلے نمبر پر تھی۔۔۔اسکا نام و نشان کیسے مٹ گیا؟؟؟ بیرونی سرمائے کا کتنا بڑا ذریعہ تھی۔۔

سٹیل مل کے ساتھ کس نے کیا کیا؟؟

گڈانی شپ یارڈ جہاں گراونڈ ہونے والے شپ سٹیل ملز کا راء میٹیریل ہوتے۔۔۔ کہاں گیا وہ یارڈ؟؟

کیا پاکستان کی کوئی شپنگ لائن ہے؟؟؟

پوری دنیا کی مخالفت کے باوجود ایٹم بم بن سکتا ہے تو چند لوگوں کی مخالفت کے باوجود کالا باغ ڈیم۔کیوں نہیں؟؟

تمام دنیا میں سب سے مزیدار فروٹ پاکستان میں ہوتا ہے مگر کوئی برانڈ نہیں جسے ایکسپورٹ کر کے پاکستان کا سرمایہ بڑھتا۔

پاکستانی کاٹن پراڈکٹس دنیا میں ہاٹ کیک کی طرح بکتی تھیں۔۔۔ پھر ہماری ایکسپورٹ میں کمی کیوں ہوئی۔۔۔ صرف اسلئے کہ مہنگی ترین بجلی کی وجہ سے ہماری پروڈکشن کاسٹ بہت اوپر جا چکی ہے

یہ اتنی کرپشن کرتے کہ ان کے پیٹ پھٹ جاتے تب بھی یہ سارے کام ہو سکتے تھے ( اٹھارہ ہزار ارب روپئے سے نوٹوں کا شہر بن سکتا ہے) لیکن انہوں نے کھایا پیا ، اپنے بیرونی اکاونٹس بھرے اور باقی کا سارا پیسہ
پیلی ٹیکسی سکیم
سستی روٹی
دانش سکولز
لیپ ٹاپ سکیم
قائد اعظم سولر پارک
نندی پور پاور پراجیکٹ
پتہ نہیں اور ایسے کتنے ہی ناکام پراجیکٹس پر اس قوم کا اربوں روپئہ ڈبو دیا۔ صرف احد چیمہ کے ذریعے کی گئی کرپشن 1850 ارب روپئے ہے۔۔۔پچھلے تمام ریکارڈ جلا کر کتنے فخر سے کہتے ہیں کہ ایک پیسے کی کرپشن ” ثابت” ہو جائے تو ہم مجرم ہیں۔ اللہ کی پناہ۔۔۔ اسقدر سنگدل۔۔۔ لوگ خود کشیاں کرتے رہے، مائیں سڑکوں پر بچوں کو جنم دیتی رہیں۔۔۔ ایسا لگتا تھا کہ یہ پاکستان کی استحکام نہیں بلکہ پاکستان کو کمزور کرنے کے کسی بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website