counter easy hit

اسلام آباد

اسلام آباد: بچی کو اغواء کر کے 15 لاکھ تاوان وصول کرنے والے دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد: بچی کو اغواء کر کے 15 لاکھ تاوان وصول کرنے والے دو ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق معصوم بچی کو اغواء کرنے والے ملزمان قیصر اور بلال کا تعلق منڈی بہاؤ الدین سے ہے۔ اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے بچی کو اغواء کر کے پندرہ لاکھ روپے تاوان وصول کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ لوئی بھیر پولیس کے مطابق معصوم بچی کو اغواء کرنے […]

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس: نگران جج کی تعیناتی چیلنج

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس: نگران جج کی تعیناتی چیلنج

لاہور: سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں ریفرنس کی نگرانی کے لیے عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس اعجازالاحسن کی تعیناتی کو چیلنج کردیا گیا۔ شریف خاندان کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ عدالت […]

نواز شریف کی گرفتاری چیئرمین نیب کی صوابدید ہے، وکلا

نواز شریف کی گرفتاری چیئرمین نیب کی صوابدید ہے، وکلا

اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں گرفتاری کے حوالے سے قانونی ماہرین کی رائے تقسیم ہے۔ سپریم کورٹ کے وکلا کا پاناما لیکس کیس میں شریف خاندان کے خلاف نیب میں دائر ہونیوالے ریفرنسز کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان ریفرنسز کے اندراج پر نوازشریف، ان کے بچوں اور دیگر کی گرفتاری چیئرمین […]

نواز شریف کی نظرثانی درخواست دو روز میں دائر کرنیکا امکان

نواز شریف کی نظرثانی درخواست دو روز میں دائر کرنیکا امکان

اسلام آباد:  سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست آئندہ 2 روز میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ باو ثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کی طرف سے پاناما پیپرزکیس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست کو حتمی شکل دیدی گئی […]

عائشہ گلالئی کے الزامات، اسپیکر نے 20 رکنی اخلاقیات کمیٹی بنانیکی منظوری دیدی

عائشہ گلالئی کے الزامات، اسپیکر نے 20 رکنی اخلاقیات کمیٹی بنانیکی منظوری دیدی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر  تحریک انصاف کی باغی رکن عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مستقل طور پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے اخلاقیات کے قیام کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی13حکومتی اور7 اپوزیشن اراکین پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی کا باضابطہ اعلان […]

شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران […]

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعظم آفس پہنچے اور ہنگامی حالت کا اعلان کردیا، وزیر اعظم آفس میں جہاں ان کا استقبال کابینہ کے ارکان نے کیا، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا میرے دروازے تمام ارکان پارلیمنٹ کے لیے […]

طلال چودھری کابینہ کا حصہ، دانیال عزیز حکومت سے ناراض ہو گئے

طلال چودھری کابینہ کا حصہ، دانیال عزیز حکومت سے ناراض ہو گئے

دانیال عزیز نے بطور وزیر مملکت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا، حلف برادری تقریب میں بھی شرکت نہیں کی۔ اسلام آباد: طلال چودھری کابینہ کا حصہ بن گئے، طلال چوہدری چوہدری کو وزیر مملکت برائے داخلہ کا عہدہ دیا گیا جبکہ دانیال عزیز حکومت سے ناراض ہوگئے، بطور وزیر مملکت حلف اٹھانے سے انکار […]

وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، چوہدری نثار شامل نہیں

وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، چوہدری نثار شامل نہیں

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی 47 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ کے وزرا سے حلف لیا۔ ذرائع کے مطابق نئی وفاقی کابینہ 28 وفاقی وزراء اور 19 وزرائے مملکت پر مشتمل ہے جب کہ کابینہ میں بیشتر وزیر گزشتہ کابینہ […]

سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان نااہلی کے لئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ اور عمران […]

وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، چوہدری نثار کے شامل نہ ہونے کا امکان

وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، چوہدری نثار کے شامل نہ ہونے کا امکان

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کے وزرا آج حلف اٹھائیں گے جب کہ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گورنر ہاؤس مری پہنچ گئے ہیں جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) […]

احتساب عدالت کے دونوں جج شریف فیملی کے ریفرنسز مکمل سننے سے قبل رٹائر ہو جائیں گے

احتساب عدالت کے دونوں جج شریف فیملی کے ریفرنسز مکمل سننے سے قبل رٹائر ہو جائیں گے

راولپنڈی: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی فیملی، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف 4 ریفرنسوں کی احتساب عدالت راولپنڈی کے دونوں جج مکمل سماعت نہیں کر سکیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی فیملی، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف سپریم کورٹ کے حکم پر نئے بنائے جانیوالے 4 ریفرنسوں کی […]

عوامی تحریک کا نواز شریف سے پارٹی عہدہ چھڑانے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

عوامی تحریک کا نواز شریف سے پارٹی عہدہ چھڑانے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

خط میں کہا گیا کہ نوازشریف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے سیکشن 5،6 اور 9 کے تحت پارٹی صدر اور بنیادی ممبر کیلئے بھی نا اہل ہو چکے ہیں۔ لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ نوازشریف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے سیکشن 5،6 […]

کون بنے گا وزیراعظم؟ فیصلہ آج ہوجائے گا

کون بنے گا وزیراعظم؟ فیصلہ آج ہوجائے گا

کون ہوگا اگلا وزیر اعظم؟ فیصلہ آج ہوجائے گا۔ قائد ایوان بننے کے لیے342 میں سے 100 بہتر ووٹ درکار ہیں جبکہ شاہد خاقان کے 214 ووٹ پکے ہیں۔ شاہد خاقان کے سامنے اپوزیشن جماعتیں مشترکہ امیدوار لانے میں ناکام ہوگئیں جبکہ پیپلز پارٹی نے عمران خان کے امیدوار شیخ رشید کی حمایت کرنے سے […]

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے سالانہ گوشوارے طلب کرلیے

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے سالانہ گوشوارے طلب کرلیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی سے مالی سال-17 2016 کے گوشوارے طلب کرلیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی مالی سال-17 2016 کے گوشوارے 30 ستمبر 2017 تک جمع کرائیں جس میں ارکان پارلیمنٹ اپنے شریک حیات اور زیرکفالت کی تمام تفصیلات […]

سپریم کورٹ میں نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست دائر

سپریم کورٹ میں نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست دائر

اسلام آباد: نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف سپریم کورٹ میں  درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان کو عبوری وزیراعظم نامزد کرنے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس […]

وزارت عظمیٰ کے امیدوار پر اپوزیشن تقسیم، حتمی اعلان آج ہوگا

وزارت عظمیٰ کے امیدوار پر اپوزیشن تقسیم، حتمی اعلان آج ہوگا

اپوزیشن جماعتیں وزارت عظمیٰ کے لئے متفقہ امیدوار لانے کے معاملے پر تقسیم ہوگئیں تاہم تحریک انصاف کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتیں آج اپنے امیدوار کا اعلان کریں گی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج ان کے چیمبر میں ہوگا جس میں پیپلزپارٹی، ایم […]

چیرمین نیب کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا

چیرمین نیب کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا

چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیرصدارت اہم اجلاس آج ہوگا۔ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں میاں نوازشریف، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیرمین نیب قمر زمان چوہدری […]

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت آج ہوگی

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت آج ہوگی

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ عمران خان کی نااہلی اور غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کرے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے سپریم کورٹ […]

پاناما پیپرز عالمی طاقتوں کی سازش ہے جس کا ایندھن عمران خان بنے، سعد رفیق

پاناما پیپرز عالمی طاقتوں کی سازش ہے جس کا ایندھن عمران خان بنے، سعد رفیق

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز عالمی طاقتوں کی سازش ہے جس کا ایندھن عمران خان بنے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز عالمی طاقتوں کی سازش ہے جس کا نشانہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن، وزیراعظم نواز شریف اور مستعفی برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون تھے جب […]

چیف جسٹس نے ملتان میں پنچایت کے حکم پر زیادتی کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے ملتان میں پنچایت کے حکم پر زیادتی کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان نے ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔ گزشتہ روزملتان کے علاقے راجہ پور میں پنچایت نے لڑکی سے زیادتی کے بدلے زیادتی کا حکم دیا تھا جس پر متاثرہ لڑکی کے بھائی نے 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کی۔ چیف […]

پاکستان اور فرانس کے درمیان موسمیاتی نظام کی بہتری کی ایک یاد داشت پر دستخط

پاکستان اور فرانس کے درمیان موسمیاتی نظام کی بہتری کی ایک یاد داشت پر دستخط

پاکستان اور فرانس کے درمیان موسمیاتی نظام کی بہتری کی ایک یاد داشت پر دستخط پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان اور فرانس کے درمیان محکمہ موسمیات کے میدان میں باہمی تعلقات کو سائنسی بنیادوں پر مزید بڑھانے کیلئے ایک یاد داشت پر دستخط کیئے۔ اس یاد داشت پر پاکستان کی جانب سے سفیر پاکستان برائے فرانس […]