counter easy hit

سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان نااہلی کے لئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔

Hearing of Imran Khan disqualification case in Supreme Court

Hearing of Imran Khan disqualification case in Supreme Court

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ اور عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔ درخواست گزار مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کی جانب سے جواب الجواب دلائل کا سلسلہ جاری ہے۔ اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میری پیشگوئی درست ثابت ہوئی، ‘یہ عدالتی آبزرویشن کہ ممنوعہ فنڈز لینے پر نااہلی نہیں ہوسکتی’ ہیڈ لائنز بن گئے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ اور نامعلوم ذرائع سے بنی گالا کی رہائش گاہ کی خریداری پر درخواست دائر کی گئی جس میں عدالت سے عمران خان کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website