counter easy hit

پیپلز پارٹی کے سابق رہنما و سینیٹر فیصل رضا عابدی زیر حراست

پیپلز پارٹی کے سابق رہنما و سینیٹر فیصل رضا عابدی زیر حراست

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کراچی سے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو حراست میں لیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے رات گئے سچل تھانے کی حدود میں نیو رضویہ سوسائٹی میں واقع فیصل رضا عابدی کے گھر پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے […]

تھائی لینڈ میں چار سو میٹر لمبی دلکش دیوار

تھائی لینڈ میں چار سو میٹر لمبی دلکش دیوار

تھائی لینڈ میں با صلاحیت ماہر فنکاروں نے اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے 400میٹر لمبی دیوار کو آرٹ کے دلکش فن پارے میں تبدیل کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ تین روزہ اس تقریب میں 60ماہر آرٹس نے اس دیوار کو سجانے اور اس پر نقش و نگاری کرنے کے اس فن میں اپنی […]

2سال میں ونڈ انرجی سے 1750میگا واٹ بجلی پیداہوگی ، عابد شیر

2سال میں ونڈ انرجی سے 1750میگا واٹ بجلی پیداہوگی ، عابد شیر

آئندہ دو سال میں ونڈ انرجی سے بجلی کی پیداوار 1750میگاواٹ ہو جائے گی اور جھمپیر میں اس وقت 12منصوبے 590میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں اور 35منصوبے اس وقت مختلف مراحل میں ہیں جو اگلے دو سال میں اپنی پیداوار شروع کر دیں گے۔ یہ بات پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی […]

پرانے نوٹوں سے متعلق اسٹیٹ بینک کا اعلامیہ

پرانے نوٹوں سے متعلق اسٹیٹ بینک کا اعلامیہ

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں عوام کو متنبہ کیا گیا ہےکہ رواں سال یکم دسمبر کو دس، پچاس، سو اور ہزار کے پرآنے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہوجائےگی۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پرانے نوٹوں کو کسی بھی بینک سے 30 نومبر تک تبدیل کرالئے جائیں، تیس نومبر […]

فلم ’کابل ‘کی پروموشن اور ریلیز کیلئے انتظامات مکمل

فلم ’کابل ‘کی پروموشن اور ریلیز کیلئے انتظامات مکمل

راکیش روشن اور ان کے بیٹے ریتیک روشن اپنی نئی آنے والی تھرلر ایکشن فلم کابل کی ریلیز کی تیاریوں کیلئے سرگرم ہیں۔ڈائریکٹرسنجے گپتا کی فلم آئندہ برس جنوری میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے تیار ہےمگر اس کے ٹیزر اور ٹریلر نے پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے،فلمساز فلم کی پروموشن کے […]

’اے اسٹریٹ کیٹ نیمڈ باب‘ کا پریمیئر، کیٹ مڈلٹن کی شرکت

’اے اسٹریٹ کیٹ نیمڈ باب‘ کا پریمیئر، کیٹ مڈلٹن کی شرکت

برطانوی دار الحکومت لندن میں کامیڈی سے بھرپور ڈرامہ فلم اے اسٹریٹ کیٹ نیمڈ باب کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس رنگا رنگ تقریب میں فلم کی کاسٹ کے ساتھ ساتھ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بھی خصوصی طور پر شرکت کرکے چار چاند […]

شدید دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند

شدید دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند

شدید دھند کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات پر بند کیا گیا ہے تاہم موٹر وے حکام کے مطابق گزشتہ دنوں کے مقابلے میں آج دھند کا راج کچھ کم ہے۔ موٹر وے ذرائع کے مطابق لاہورسےسیال موڑتک ، موٹروے ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور موٹروے ایم فور فیصل آباد […]

کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 6 افراد قتل

کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 6 افراد قتل

کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران چھ افراد کا قتل،، شفیق موڑ پر تین افراد مارے گئے،، پٹیل پاڑہ میں موٹر سائیکل سوار دو افراد پر فائرنگ، ایک موقع پر اور دوسرا اسپتال میں چل بسا، حیدری میں بھی ایک قتل، ایڈیشنل آئی جی سندھ مشتاق مہر کہتے ہیں قاتلوں کی نشان دہی ہو گئی […]

پنٹاگون کیجانب سے فاروق القحطانی کی ہلاکت کی تصدیق

پنٹاگون کیجانب سے فاروق القحطانی کی ہلاکت کی تصدیق

پنٹاگون نے افغانستان میں القاعدہ کے اہم رہنما فاروق القحطانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ پنٹاگون کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فاروق القحطانی 23 اکتوبر کو افغان صوبے کنڑ میں ایک فوجی کارروائی میں مارا گیا، جبکہ دوسرے حملے میں القاعدہ رہنما بلال العتابی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی، حملے کے نتائج […]

کنٹونمنٹ بورڈ کو 8 مقامات سے پارکنگ فیس نہ لینے کا حکم

کنٹونمنٹ بورڈ کو 8 مقامات سے پارکنگ فیس نہ لینے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نےموٹر سائیکل/ گاڑیوں کی پارکنگ فیس کی وصولی کے خلاف درخواست پر کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کوشاہراہ فیصل سمیت 8مقدمات سے تمام گاڑیوں کی پارکنگ فیس کی وصولی سے روک دیا ہے ۔ فاضل عدالت نے ایگزیکٹو افسر کراچی کنٹونمنٹ بورڈ، سیکرٹری دفاع، ڈپٹی اٹارنی جنرل سمیت دیگر مدعاعلیہان کو 15نومبر کے لیے […]

بلاول نےمائنس ون کی بات کر کے دانہ ڈالا ہے، شیخ رشید

بلاول نےمائنس ون کی بات کر کے دانہ ڈالا ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری مائنس ون کی بات  کر کے ایسے ہی دانہ ڈال رہے ہیں۔ نیک قیادت کی خاطر میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، شیخ  رشید نے بلاول بھٹو زرداری کے ڈہرکی میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کے حوالے سے […]

جھل مگسی:2 قبائلی گروپوں میں تصادم،6افراد ہلاک

جھل مگسی:2 قبائلی گروپوں میں تصادم،6افراد ہلاک

جھل مگسی کے علاقے گاجان میں لاشاری قبائل کے دوگروپوںکے مسلح تصادم میں 6افراد ہلاک اور 2شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ لیویزذرائع کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ڈپٹی کمشنرجھل مگسی محمد وسیم لیویزکی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، مسلح افراد سے مورچے خالی کراکے 7 افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق […]

شنگھائی ائرپورٹ ،پائلٹ کی حاضری دماغی سے 439جانیں بچ گئی

شنگھائی ائرپورٹ ،پائلٹ کی حاضری دماغی سے 439جانیں بچ گئی

چینی پائلٹ کی مہارت نے 4سو سے زائد قیمتی جانیں بچالیں ، ائر لائن نے پائلٹ کو ساڑھے 4 کروڑ روپے کے انعام سے نواز دیا۔ چین سے تعلق رکھنے والے پائلٹ کی مہارت اور حاضری دماغی نے 439جانوں کو یقینی موت سے بچالیا ، شنگھائی ائر پورٹ پر ٹیک آف کرنے والےطیارے کے آگے […]

پشاور:بشیر آباد چوک کے مرکزی پل میں شگاف پڑگیا

پشاور:بشیر آباد چوک کے مرکزی پل میں شگاف پڑگیا

پشاور کے بشیر آباد چوک کے مرکزی پل میں شگاف پڑ گیا، جو کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ گزر گیا تبدیلی کے دعوے کرنے والوں کی سرکاری ٹیمیں آتی ہیں اور سروے کرکے چلی جاتی ہیں کام کوئی نہیں کرتا ۔ پجگی روڈ پشاور […]

پرتھ ٹیسٹ دوسرا روز، جنوبی افریقا کے بولرز کا شاندار کم بیک

پرتھ ٹیسٹ دوسرا روز، جنوبی افریقا کے بولرز کا شاندار کم بیک

پرتھ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے بولرز نے شاندار کم بیک کیا ، وارنر اور مارش کی 158 رنز کی اوپننگ شراکت کے بعد پوری آسٹریلوی ٹیم کو 244 رنز پر پویلین پہنچا دیا ۔ پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے دن وارنر تین رنز کی کمی کے باعث سنچری مکمل نہ کر سکے، مارش بھی 63 […]

جرمنی : 500ڈرونز کی بیک وقت اڑان کا عالمی ریکارڈ قائم

جرمنی : 500ڈرونز کی بیک وقت اڑان کا عالمی ریکارڈ قائم

موجودہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں جہاں ہر شعبے میں نت نئے اور جدید ڈرونز کا استعمال بڑھتا جارہا ہے، وہیں امریکا کی ایک معروف کمپنی نے ان ڈرونز کا استعمال منفرد انداز میں کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بھی قائم کرلیا ہے۔ جرمنی میں فٹبال کے میدان میں امریکا کی مشہورکمپنی نے بیک وقت […]

وسطی پنجاب میں شدید دھند ، بالائی علاقوں میں سردی بڑھ گئی

وسطی پنجاب میں شدید دھند ، بالائی علاقوں میں سردی بڑھ گئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے گرد آلود دھند کا سلسلہ مزید 6 روز برقرار رہے گا،خیبرپختونخوا کے پہاڑوں پر برفباری، بالائی علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی،آئندہ 10روز تک بارش کا امکان نہیں۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، پہاڑوں پر برفباری ہورہی ہے اور وسطی […]

کلنٹن فائونڈیشن نے ہلیری دور میں قطر سے تحفہ لینے تصدیق کردی

کلنٹن فائونڈیشن نے ہلیری دور میں قطر سے تحفہ لینے تصدیق کردی

کلنٹن فاؤنڈیشن نے ہلیری کے وزارت خارجہ دور میں قطرکی جانب سے10لاکھ ڈالرمالیت کا تحفہ قبول کرنے کی تصدیق کر دی ۔ خبرایجنسی کے مطابق قطر کی جانب سے2011 ءمیں بل کلنٹن کی سالگرہ پر کلنٹن فاؤنڈیشن کو بطور تحفہ 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا، قطری حکام نے کہا تھا کہ بل […]

بلاول بچے ہیں بڑے ہونے میں وقت لگےگا، رانا مشہود

بلاول بچے ہیں بڑے ہونے میں وقت لگےگا، رانا مشہود

پنجاب کےوزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ابھی بچے ہیں ،ان کے بڑا ہونے میں وقت ہے،جب بڑے ہوجائیں تب ہی بڑوں کی باتیں کریں ۔ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود نے لودھراں میں اسکولوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2018 ءسے پہلے […]

جنوبی کوریا میں امریکی میزائل شکن نظام لگانے پر چین کا اعتراض

جنوبی کوریا میں امریکی میزائل شکن نظام لگانے پر چین کا اعتراض

شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں کو روکنے کے لیے امریکا نے جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ چین نے امریکا سے کہا ہے کہ یہ خطے کی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہوگا ۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام کی تنصیب کا اعلان […]

سرکے بل گھوم کر ٹیکسٹ میسیج ٹائپ کرنے والا نوجوان

سرکے بل گھوم کر ٹیکسٹ میسیج ٹائپ کرنے والا نوجوان

سر کے بل گھومتے ہوئے ٹیکسٹ میسیج ٹائپ کرنے والے نوجوان نے دیکھنے والوں کو تو گھمایا ہی ساتھ ہی عالمی ریکارڈ بھی بنادیا۔ جرمنی کے ایک نوجوان بینی ڈکٹ نے سر کے بل گھومتے ہوئے 57 سیکنڈز سے بھی کم وقت میں اپنے موبائل فون سے ٹیکسٹ میسیج کیا ۔ جرمن نوجوان کا یہ […]

سرد ی کی آمد پر خشک میوے کی خریداری نے زور پکڑلیا

سرد ی کی آمد پر خشک میوے کی خریداری نے زور پکڑلیا

سرد موسم کی ٹھنڈی ٹھنڈی راتوں میں خوش میوے کھانے کا مزہ تو سب ہی جانتے ہیں،اس لئے کراچی میں سردیوں کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ پاکستان جس میں مختلف انواع و اقسام کے میوے دستیاب ہیں،جن کا رنگ ، خوشبواور ذائقہ بھی خوب ہے، سرد راتوں میں بھنی مونگ پھلی […]

عوام نے الزام تراشی کی سیاست کا لاک ڈائون کردیا ،شہبازشریف

عوام نے الزام تراشی کی سیاست کا لاک ڈائون کردیا ،شہبازشریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دھرنا گروپ کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی ،باشعور عوام نے الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی سیاست کا لاک ڈاؤن کر دیا۔ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ترقی اور خوشحالی کا جو سفر شروع […]

فلم ’ راک آن ٹو‘ کےنئے گانے کی ویڈیو جاری

فلم ’ راک آن ٹو‘ کےنئے گانے کی ویڈیو جاری

شردھا کپور، ارجن رامپال اور فرحان اختر کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ بالی ووڈ کے راک اسٹارز سینما گھروں میں دوبارہ انٹری دینے جا رہے ہیں۔ بالی ووڈ کی میوزیکل ڈراما فلم ‘’راک آن‘ کے سیکوئل ’راک آن ٹو‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ ’ ‘اُڑ جا رے‘کے بول پر مبنی اس […]