counter easy hit

فلم ’ راک آن ٹو‘ کےنئے گانے کی ویڈیو جاری

Movies Rock En Tu 'exciting new areas song video released

Movies Rock En Tu ‘exciting new areas song video released

شردھا کپور، ارجن رامپال اور فرحان اختر کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ بالی ووڈ کے راک اسٹارز سینما گھروں میں دوبارہ انٹری دینے جا رہے ہیں۔

بالی ووڈ کی میوزیکل ڈراما فلم ‘’راک آن‘ کے سیکوئل ’راک آن ٹو‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

’ ‘اُڑ جا رے‘کے بول پر مبنی اس گانے کو کو شردھا کپورکی آواز ہی میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس جاوید اختر نے ترتیب دیئے ہیں۔

شجاعت سوداگر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2008ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ‘‘راک آن‘کا سیکوئل ہے ،جس کی کہانی ایک میوزیکل بینڈ کے گرد گھومتی ہے۔

فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں شردھا کپورارجن رامپال ، فرحان اختر ،پراچی ڈیسائی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پورب کوہلی اور ششانک اروڑا شامل ہیں۔

واضح رہے بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’راک آن ٹو‘11 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website