counter easy hit

کلنٹن فائونڈیشن نے ہلیری دور میں قطر سے تحفہ لینے تصدیق کردی

Clinton Foundation confirmed the obvious gifts from Qatar

Clinton Foundation confirmed the obvious gifts from Qatar

کلنٹن فاؤنڈیشن نے ہلیری کے وزارت خارجہ دور میں قطرکی جانب سے10لاکھ ڈالرمالیت کا تحفہ قبول کرنے کی تصدیق کر دی ۔

خبرایجنسی کے مطابق قطر کی جانب سے2011 ءمیں بل کلنٹن کی سالگرہ پر کلنٹن فاؤنڈیشن کو بطور تحفہ 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا، قطری حکام نے کہا تھا کہ بل کلنٹن سے ملاقات میں انہیں چیک پیش کیا جائےگا۔

یہ تحفہ اس وقت قبول کیا گیا جب ہلیری کلنٹن وزیرخارجہ تھیں، اس سے امریکی محکمہ خارجہ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

اس بات کا انکشاف وکی لیکس کی جانب سے افشا کی گئی ایک ای میل میں کیا گیا تھا جو فاؤنڈیشن کے اہلکار نے ہلیری کی صدارتی مہم کے سربراہ جان پوڈسٹا کو لکھا تھا۔

قطر سفارتخانے نے اس حوالے سے رائے دینے سے گریز کیا، تاہم کلنٹن فاؤنڈیشن کی ڈونرز لسٹ میں قطرحکومت کا نام شامل ہے،جس نے 10 لاکھ سے 50 لاکھ ڈالر کے درمیان عطیات فراہم کیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website