counter easy hit

راجن پور میں پانی کا سنگین بحران

راجن پور میں پانی کا سنگین بحران

18لاکھ سے زائد آبادی والےضلع راجن پورمیں پانی کا بحران سنگین ہوتاجارہاہے۔ایک جانب نہریں خشک ہیں تودوسری طرف واٹراسکیمیں ناکارہ پڑی ہیں ۔ ضلع راجن پورکے باسی ان دنوں پینے کے پانی کی شدیدقلت کاشکارہیں۔علاقہ پچادھ ،حاجی پور،فتح پور ،محمد پور گم والا ،چک شکاری سمیت درجنوں بستیوں میں عوام تالاب کا گندا پانی پینے […]

جنوبی ایشیا کو معیشت اور توانائی کا منبع بننا چاہیے، بلاول

جنوبی ایشیا کو معیشت اور توانائی کا منبع بننا چاہیے، بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کو معیشت اور توانائی کا منبع بننا چاہیے نہ کہ متنازع خطہ،کشمیر دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سنگین تنازع بنا ہوا ہے ۔ واشنگٹن میں امریکی انسٹی ٹیوٹ برائےامن کے تحت مکالمے سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں بھارت پانی […]

کئی بڑی امریکی کمپنیاں بھی ٹرمپ کے خلاف ہو گئیں

کئی بڑی امریکی کمپنیاں بھی ٹرمپ کے خلاف ہو گئیں

کئی بڑی امریکی کمپنیاں بھی ٹرمپ کے خلاف ہو گئیں ۔انہوں نے ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی کو کاروبار کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔ ایپل، مائیکروسوفٹ ، گوگل ، نیٹ فلیکس، جنرل موٹرز، بوئنگ کے علاوہ گولڈ مین سیکس اور جنرل الیکٹرک نے کہا ہے کہ پابندیوں کے نتیجے میں کمپنیاں باصلاحیت افراد […]

ایران کا میزائل تجربہ، اسرائیل کی مذمت

ایران کا میزائل تجربہ، اسرائیل کی مذمت

ایران نے اتوار کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کر لیا ۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے تجربے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔اسرائیل کی جانب سے اس کی مذمت کی گئی ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اس بیلسٹک میزائل کا تجربہ تہران کے جنوبی علاقے میں کیا گیا اور میزائل […]

ٹرمپ امیگریشن پالیسی، امریکا کے بعد مختلف ملکوں میں مظاہرے

ٹرمپ امیگریشن پالیسی، امریکا کے بعد مختلف ملکوں میں مظاہرے

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کےخلاف امریکا کے بعد لندن،مانچسٹراور گلاس گوسمیت برطانیہ بھرمیں مظاہرے ہورہے ہیں۔امریکی صدرکودورہ برطانیہ سےروکنےکےلیےدستخطی مہم پرچودہ لاکھ افرادکےدستخط ہوئے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ نے پٹیشن مسترد کر دی ،کہا کہ امریکی پابندی کا اطلاق برطانوی شہریوں پر نہیں ہوگا، چاہے وہ کسی بھی ملک میں پیدا ہوئے ہوں۔ ورجینیا میں […]

ٹرمپ نے سیلی یٹس کو نوکری سے نکال دیا

ٹرمپ نے سیلی یٹس کو نوکری سے نکال دیا

ٓامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کو متنازع امیگریشن پالیسی کیخلاف بولنے پر نوکری سے نکال دیا ہے۔ سیلی یٹس کی جگہ ڈینابوئنٹے قائم مقام اٹارنی جنرل کےلیےنامزدہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ کے 100سے زائد اہلکاروں کے بعد قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل بھی ٹرمپ کی متنازع […]

کراچی: فیروز آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

کراچی: فیروز آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے فیروز آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3ڈاکو مارے گئے، جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مددگار ون فائیو پر اطلاع ملی تھی کہ فیروز آباد کےعلاقے میں 6سے 7ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے ہیں اور اہلخانہ کو یرغمال بناکر لوٹ مار کررہے ہیں۔ پولیس […]

کراچی: کپڑے کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا کپڑا جل گیا

کراچی: کپڑے کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا کپڑا جل گیا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون نمبر ایک میں کپڑے کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور ضروی سامان جل گیا، جبکہ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران گودام کا مالک جھلس کر زخمی ہوگیا ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ابتداء میں 2فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور […]

انسان کو گٹھری میں باندھ کر درد کا انوکھا علاج

انسان کو گٹھری میں باندھ کر درد کا انوکھا علاج

یوں تو لوگ جسمانی درد سے چھٹکارے کیلئے درد کشا ٹیبلٹس یا پھر مساج کا سہارا لیتے ہیں، تاہم جاپان میں اب جسمانی درد کا انوکھا طریقہ علاج ڈھونڈ نکالا ہے۔ ٹوکیو میں ناؤمی اکیدا نامی نرس کے ایجاد کردہ اس طریقہ علاج کوریپنگ تھراپی کا نام دیا گیا ہے، جس میں انسانوں کو کپڑے […]

ٹینس رینکنگ: سرینا نمبر ون، فیڈرر 10ویں نمبر پر

ٹینس رینکنگ: سرینا نمبر ون، فیڈرر 10ویں نمبر پر

ٹینس کی رینکنگ میں امریکی سپراسٹار سرینا ولیمز دوبارہ عالمی نمبرون پلیئر بن گئیں، جبکہ مینز سنگلز میں فیڈرر نے کیریئر کا 18واں گرینڈ سلم جیت کر عالمی رینکنگ میں ایک بار پھر ٹاپ 10 میں جگہ بنالی ہے۔ ایک درجے تنزلی پر اینجلیک کیربر کو دوسری پوزیشن پر جانا پڑا۔ مینز سنگلز میں فیڈرر […]

کراچی میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 4ملزمان گرفتار، جبکہ سفورہ گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ عوامی کالونی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کی شناخت راحیل اور ارشد کے نام سے ہوئی […]

بدین: پولیس کا چھاپہ، مردہ جانور کا گوشت برآمد

بدین: پولیس کا چھاپہ، مردہ جانور کا گوشت برآمد

ضلع بدین میں کچھ عرصہ قبل گدھوں کی کھالوں کی برآمدگی کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر مبینہ مردہ جانور کا گوشت بھی برآمد کر لیا ہے۔ ماڈل پولیس اسٹیشن بدین کے ایس ایچ او ابراہیم جتوئی کے مطابق پولیس نے بائی پاس پر سنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے شادی لارچ سے آنے […]

ایک سیریز ہارنے پر ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ نہیں ہوگی، شہریار

ایک سیریز ہارنے پر ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ نہیں ہوگی، شہریار

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ کے دوران پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے اہم ترین فیصلے کریں گے۔ آسٹریلیا میں شکست سے مایوس ہوئی لیکن ایک سیریز کے نتائج کی بنیاد پر اکھاڑ پچھاڑ نہیں کی جائے گی۔ ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان کی تبدیلی کا آپشن […]

تھائی لینڈ: مرغوں کا لڑائی میں 70 ہزار ڈالر کا انعام

تھائی لینڈ: مرغوں کا لڑائی میں 70 ہزار ڈالر کا انعام

تھائی لینڈ کے دارلحکومت بنکاک میں چینی قمری سال کے موقع پر مرغوں کو لڑانے کا روایتی مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں دو مرغوں نے اکھاڑے کا ماحول بنا کر خوب کُشتی لڑی۔ ہر سال منعقد کئے جانے والے اس روایتی میلے میں ملک سے سینکڑوں شائقین نے شرکت کی اور مرغوں کے درمیان […]

بھارت کا پاکستان سے معافی تک ہاکی سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ

بھارت کا پاکستان سے معافی تک ہاکی سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ

بھارت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) پر غلط بیانی کا الزام عائد کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگنے تک بھارت پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلے گا۔ ہاکی انڈیا کے ترجمان ڈاکٹر آر پی سنگھ نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک […]

اسٹاک ہوم: رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز

اسٹاک ہوم: رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز

سوئیڈن کے دارلحکومت اسٹا ک ہو م میں رنگا رنگ فیشن ویک کاآغاز ہوگیا ہے، جس میں معروف ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔ 3 دن تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک کے دوران موسم سرمااورخزاں کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنا کلیکشن متعارف کروارہے ہیں۔ فیشن ویک کے دوران خوبصورت خواتین اور مردماڈلز معروف ڈیزائنرز […]

لیپہ میں خوفناک آگ، 90 دکانیں، درجنوں گاڑیاں جل گئیں

لیپہ میں خوفناک آگ، 90 دکانیں، درجنوں گاڑیاں جل گئیں

ضلع ہٹیاں بالا کی تحصیل لیپہ ویلی کے بازار میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سےکروڑوں روپے مالیت کی 90دوکانیں7 رہائشی مکانات، محکمہ خواراک کے آٹے کا گودام، ایک درجن گاڑیاں اور موٹر سائیکل،ایک ہوٹل جل کر راکھ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کے آبائی ضلع ہٹیاں بالا کی وادی […]

آکلینڈ: نیوزی لینڈ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں کامیاب

آکلینڈ: نیوزی لینڈ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں کامیاب

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کو6 رنز سے شکست دے دی ہے۔ مارکوس اسٹوئنس نے 146رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے9 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے۔ اسٹوئنس نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین […]

کینو برآمد کنندگان کو ترکی سے مقابلے کا سامنا

کینو برآمد کنندگان کو ترکی سے مقابلے کا سامنا

کینو برآمد کندگان کو عالمی مارکیٹ ترکی سے سخت مقابلے درپیش ہیں. حکومت پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کو ایکسپورٹ پیکیج میں شامل کرے. چیئرمین فروٹ اینڈ ویجیٹیل ایسوسی ایشن وحید احمد نے کہا کہ وسط جنوری تک پاکستان نے ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن کینو برآمد کیا، جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے […]

کراچی: ڈینگی کے مزید 9 کیسز رپورٹ

کراچی: ڈینگی کے مزید 9 کیسز رپورٹ

شہر میں ڈینگی وائر س کے مذید 9کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد52ہو گئی ہے۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 22سے 28جنوری کے دوران کراچی میں ڈینگی وائرس کے 9مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 4افراد […]

فلسطینی صدر محمود عباس کا اسلام آباد پہنچنے پر شاندار استقبال

فلسطینی صدر محمود عباس کا اسلام آباد پہنچنے پر شاندار استقبال

فلسطینی صدر محمود عباس پاکستان کے 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ،اس موقع پر ان کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ محمود عباس صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ فلسطینی صدر اور وزیر اعظم نوازشریف اسلام آبادمیں فلسطین کےنئےسفارتخانےکاافتتاح کریںگے،فلسطینی صدر محمود عباس […]

مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا، وزیراعظم

مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا، وزیراعظم

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل کیے بغیرمشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا، 1969 کی سرحدوں کو بحال کیا جانا چاہیے۔ فلسطینی صدرمحمود عباس کی پاکستان آمد پر وزیر اعظم ہاؤ س میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ فلسطینی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم […]

نجی ٹیکسی سروس پر کوئی پابندی نہیں لگائی، ناصر شاہ

نجی ٹیکسی سروس پر کوئی پابندی نہیں لگائی، ناصر شاہ

وزیرٹرانسپورٹ سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے نجی ٹیکسی سروس پرکوئی پابندی نہیں لگائی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ نے اعتراف کیا کہ لوگوں کی کوتاہی کی وجہ سے ہم اچھی سروس مہیانہیں کرسکے،ایسی بسیں چل رہی ہیں کہ ان کو ایک دن بھی چلنے نہ دیا جائے۔ انہوں نےکہاکہ کراچی […]

سن 1993 سے 96 میں لندن فلیٹس کا مالک کون تھا؟ عدالت

سن 1993 سے 96 میں لندن فلیٹس کا مالک کون تھا؟ عدالت

پاناما کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے حسین نواز کے وکیل سے سوال کیا کہ1993 سے 96 میں لندن فلیٹس کا مالک کون تھا اور لندن فلیٹس کےلیے سرمایہ کہاں سے آیا۔ شریف فیملی کے بچے وہاں کیسے رہ رہے تھے؟ وزیر اعظم کے بیٹوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کو […]