ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عائشہ تاکیہ نے کچھ عرصے قبل ہونٹوں کی سرجری کراکراپنی شخصیت ہی بدل ڈالی تھی لیکن اب ان کے حیران کردینے والے میک اپ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی جارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں دبنگ سلمان خان کی ہٹ فلم ’’وانٹڈ‘‘ میں اداکاری کے جوہردکھانے والی اداکارہ عائشہ تاکیہ نے کچھ عرصے قبل ہی ہونٹوں کی سرجری کرا کرسب کو حیران کیا ہی تھا جہاں ان کی سرجری کے بعد پوری شخصیت ہی بدل گئی تھی لیکن اب ان کے مداح ان کی وائرل ہونے والی تصاویروں پربڑی حیرانی کا اظہارکررہے ہیں۔
اداکارہ کی ایک لاؤنچنگ تقریب میں شرکت کی وائرل ہونے والی تصویروں میں ان کے میک اپ پرمداحوں نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ اپنی اپنی رائے کا اظہاربھی کیا۔
ایک مداح نے ٹوئٹرکا اپنی رائے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کا شوہرایک مالدار
شخص ہو اور آپ کو پیسے خرچ کرنے کا معلوم نہ ہو کہ پیسے کیسے خرچ کیے جاتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے فلم ’شادی نمبر ون‘ ، ’ٹارزن، ’دل مانگے مور‘ اور’وانٹڈ‘ جیسی فلموں میں اداکاری کرکے شہرت حاصل کی تھی۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 192
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276