counter easy hit

اداکارہ مشی خان کی فراڈ کے مقدمہ میں عبوری ضمانت میں توسیع

Mishi Khan

Mishi Khan

اسلام آباد : راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج رانا زاہد نے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں تیس جولائی تک توسیع کر دی ہے۔

اداکارہ مشی خان فراڈ کے مقدمے میں راولپنڈی کی سیشن کورٹ میں پیش ہوئیں۔ ملزمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج رانا زاہد نے ملزمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست منظور کرتے ہوئے مشی خان کو تیس جولائی تک عبوری ضمانت دیدی۔ ادارہ مشی خان کیخلاف ڈاکٹر افشاں نامی شہری نے جعلی چیک دینے پر تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج کرایا تھا۔