counter easy hit

نیویارک میں پہلی بار پاکستانی فلم فیسٹیول کا انعقاد

نیویارک میں پہلی بار پاکستانی فلم فیسٹیول کا انعقاد

نیویارک میں پہلی بار پاکستانی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ دو روزہ یہ فلم فیسٹیول تین اور چار دسمبر کو منعقد ہوگا ۔ یہ فلم فیسٹیول اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی کوششوں کے نتیجے میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا […]

ٹرمپ صدارت سنبھالنے کے بعد اہم قوانین منسوخ کرسکتے ہیں

ٹرمپ صدارت سنبھالنے کے بعد اہم قوانین منسوخ کرسکتے ہیں

سیاسی تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ منصب صدارت سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کئی اہم قوانین کو منسوخ کرسکتے ہیں ۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ سال 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر دنیا بھر میں حیرت اور تشویش […]

دیو ہیکل پتنگیں اڑانے کا سالانہ میلہ

دیو ہیکل پتنگیں اڑانے کا سالانہ میلہ

گوئٹے مالا کی میونسپلٹی میں گذشتہ دنوں دیو ہیکل پتنگیں اڑانے کے سالانہ میلے کا انعقاد کیاگیا۔ آل سینٹس ڈے تہوار کے موقع پر ایک دن ڈے آف دی ڈیڈمنایا جاتا ہے اور کئی لوگوں پر مشتمل مختلف ٹیمیں دیو ہیکل پتنگیں فضا میں بلند کرتی ہیں۔ 3ہزار سال پرانے اس روایتی میلے میں لوگ […]

حب :بس حادثے میں 2 ہلاک 15 سے زائد مسافر زخمی

حب :بس حادثے میں 2 ہلاک 15 سے زائد مسافر زخمی

حب میں بیلہ کےقریب کنڈی کےمقام پر مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے زخمی مسافرو ںکو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے ۔ ابھی تک حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی […]

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ کل کرائسٹ چرچ میں ہوگا

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ کل کرائسٹ چرچ میں ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ہی ہو گا ، قومی ٹیم نے گزشتہ روز وہاں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ کرائسٹ چرچ کے خوشگوار موسم میں ٹیم پاکستان نے تین گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا ۔کھلاڑیوں نے بولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ پر خوب توجہ دی ۔ […]

آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن

آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جارہاہے۔ اس دن کو منانے کا مقصدمعاشرے میں برداشت ،صبرو تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے منفی اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خصوصاً اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور […]

چیک ری پبلک: 2 نوجوان ریلوے ٹریک پر لیٹ گئے

چیک ری پبلک: 2 نوجوان ریلوے ٹریک پر لیٹ گئے

دنیا بھر میں کئی منچلے نوجوان سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کے لئے نت نئے اور انوکھے انداز اپناتے نظر آتے ہیں، تاہم چیک ری پبلک میں دو سر پھرے نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کے لئے ایسا ا نوکھا اور خطرناک اسٹنٹ پرفارم کیا کہ دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے۔ […]

فلم ’پیٹریاٹس ڈے‘کا نیا ٹریلر جاری

فلم ’پیٹریاٹس ڈے‘کا نیا ٹریلر جاری

امریکی شہر بوسٹن میں2013ءمیں ہونے والی میراتھن پر ہونے والے حملے کی داستان پر مبنی ہالی ووڈ تھرلرفلم پیٹریاٹس ڈےکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ پیٹر برگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بوسٹن میراتھن کے دوران ہونے والے بم حملے کے بعد پولیس کمشنر کے اقدامات اور حملہ آوروں کو […]

گوادر:زمینیں سرمایہ کاروں کو دینے کا عمل شروع

گوادر:زمینیں سرمایہ کاروں کو دینے کا عمل شروع

سی پیک کے سلسلے میں قائم گوادر فری انڈسٹریل زون میں زمینیں سرمایہ کاروں کو دینے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ گوادر پورٹ حکام کے مطابق فری زون کے ابتدائی علاقے میں 60 ایکڑ زمین کے لیے پیش کشوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے، جس میں صنعتکاروں اور تاجروں کی طرف سے […]

موصل کا ایک تہائی حصہ داعش کے قبضے سے آزاد

موصل کا ایک تہائی حصہ داعش کے قبضے سے آزاد

عراقی وزارت داخلہ نے موصل کا ایک تہائی حصہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد مان نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ موصل کے مشرقی حصے کا نصف سے زائد رقبہ آزاد کرایا جا چکا ہے ۔ عراق میں داعش کے مضبوط […]

ترک صدرطیب اردوان دو روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے

ترک صدرطیب اردوان دو روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے

ترک صدر رجب طیب اردوان آج دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے، ان کے وفد میں وزراء ، اعلیٰ حکام کے علاوہ تاجر بھی ہوں گے، صدر اور وزیر اعظم سے ترک صدر کی ملاقاتیں ہوں گی ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان 16 سے 17 نومبر تک پاکستان کا دو رہ کریں گے […]