counter easy hit

ٹرمپ صدارت سنبھالنے کے بعد اہم قوانین منسوخ کرسکتے ہیں

The rules can cancel after assuming the presidency Trump

The rules can cancel after assuming the presidency Trump

سیاسی تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ منصب صدارت سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کئی اہم قوانین کو منسوخ کرسکتے ہیں ۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ سال 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر دنیا بھر میں حیرت اور تشویش کا اظہار کیا گیا تو وہیں خود امریکا میں بھی اس حوالے سے خدشات اور تحفظات پائے جاتے ہیں ۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب صدارت پر آنے کے بعد وہ صدر اوباما کے دور میں کیے گئے بہت سے فیصلے اور معاہدے منسوخ اپنے قلم کی ایک جنبش سے ختم کرسکتے ہیں۔ان منصوبوں اور معاہدوں میں اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام ، صارف کے تحفظ کا پروگرام اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا عالمی معاہدہ بھی شامل ہے ۔

قانونی ماہرین کے مطابق اگر ان منصوبوں کو ختم کرنے کے لیے قانون پاس کیا گیا تو پھر آئندہ اس طرح کے مزید قوانین بھی نہیں بنائے جاسکیں گے چونکہ ٹرمپ کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے جسے اس وقت ایوان نمائندگان اور کانگریس میں اکثریت حاصل ہے ۔ اسی لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کسی قانون کو پاس کرنا یا منسوخ کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ سال مئی سے اب تک صدر اوباما کی جانب سے 150 سے زائد قوانین کی منظوری دی گئی ہے جن کے بارے میں ڈونلڈ اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ انہیں منسوخ کردیں گے ۔

ان قوانین میں عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اہم معاہدہ بھی شامل ہے ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website