yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

تم بھی جاہل… اور… تم بھی جاہل

Web Editor April 16, 2018April 16, 2018 1 min read
You too ignorant ... and ... you too wake up
Share this:

آج ہم کوشش کرتے ہیں ایک جاہل اور کافر کے بیچ کا فرق تلاش کرنے کی۔ ان دو لفظوں کا انتخاب اس لیے کرنا پڑا کیونکہ پاکستان میں یہی دو موضوعات ہیں جن پر لکھنے سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ کو اچھے خاصے لائکس مل جاتے ہیں اور کمنٹس باکس میں بھی اچھے خاصے لمبے لمبے تبصرے پڑھنے کو ملتے ہیں۔ ان تبصرہ کرنے والوں میں کثیر تعداد ان فارغ لڑکیوں اور بے روزگار لڑکوں کی ہوتی ہے جن کا کام اپنے انگوٹھے کی مدد سے اپنی موبائل اسکرین کو کھودنا اور اپنے مطلب کا موضوع تلاش کرنا ہی رہ گیا ہے۔

موضوع انتہائی حساس نوعیت کا ہے اور آج کل ویسے بھی ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ نامی ٹرینڈ کی وجہ ایک بار پھر سے زیر بحث ہے اور اس پر آنسہ ملالہ کی آمد بھی ہوگئی۔ بہرکیف، ہم کافر اور جاہل لفظ کے جدید معانی پر غور کرنے والے تھے جو دو مشہور طبقوں لبرلز اور جنونیوں نے ہی ایک دوسرے کوعطا کیے ہیں۔ فیس بک اور ٹوئٹر پر کم و بیش پانچ سال تک لاکھوں ٹویٹس اور فیس بک پوسٹس کی خاک چھاننے کے بعد مجھ پر آشکار ہوا کہ ہر وہ شخص کافر ہے جو مسلم تاریخ کو چھوڑ کر غیر مسلموں کے کارناموں اور تصانیف کے حوالے دیتا ہے؛ اور ہر وہ شخص جاہل اور تشدد پسند ہے جس نے معاملے کی جڑ تک پہنچے بغیر ہی صرف لباس، زبان و خیال سے ہی کسی کے کردار کا مکمل احاطہ کرلیا۔

جب کوئی کسی پر بغیر سوچے سمجھے، ایک پروپیگنڈا کا حصہ بن کر، الزام لگاتا ہے تو وہ صرف ایک شخص کو ٹارگٹ نہیں کر رہا ہوتا بلکہ وہ ایک پوری سوچ کو گریبان سے پکڑ کر جھنجوڑ رہا ہوتا ہے؛ اسی طرح جیسے لبرلز کسی بھی چلتے پھرتے شخص کی پوسٹ کے اسکرین شاٹس بڑے بڑے کیپشنز کے ساتھ اپ لوڈ کرتے ہیں جبکہ انتہا پسند بھی کسی نہ کسی طر ح بس تاڑ میں لگے رہتے ہیں کہ کوئی ایسا نکتہ ملے جس کی کوئی بات مذہب یا اخلاقی اقدار کے خلاف لگے۔

یہ دونوں ہی طبقے اپنی اپنی حیثیت میں اسلام اور پاکستان اور نوجوانوں کی سوچ کو بے انتہا نقصان پہنچا رہے ہیں اور ہمارے معاشرے کا مستقبل مزید تاریک بنا رہے ہیں۔

میں لبرلز کے سارے خیالات کی قدر کرتا ہوں مگر مجھے ان کی ایک بات سے اختلاف ہے یہ اپنے خیالات کو پورے معاشرے پر تھوپنا چاہتے ہیں۔ آسان فہم میں بات اس طرح سمجھیے کہ لبرل ازم ایک سماجی اصطلاح تھی جسے ہمارے دیسی لبرلز نے اپنی احمقانہ روش پر ہٹ دھرمی کے ساتھ ڈٹ کرایک فرقے میں تبدیل کردیا ہے۔ وسیع پیمانے پر فکری یلغار ان کا مطمع نظر بن چکی ہے۔ اسلام اور ایمان سے انہیں کیا مسئلہ ہے؟ اس کا تعین تو میں نہیں کرسکا مگر ایک بات طے ہے کہ داڑھی و دستار سے یہ لوگ قطعی ناخوش ہیں۔ ہر وہ معاملہ جس میں غلطی کسی کی انفرادی کیوں نہ ہو، اسے فوراً اسلام اور مسلمان کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں۔

انڈیا، برما اور فلسطین میں ہونے والی ناانصافیوں پر یہ ہمیشہ چپ سادھ لیتے ہیں جبکہ پاکستان میں کہیں اقلیتوں کے ساتھ کچھ ہوجائے، خواہ اس کا مذہبی طبقے سے کچھ لینا دینا نہ ہو، یہ پھر بھی ہاتھ دھو کر سیدھے سادھے مسلمانوں کے پیچھے پڑجاتے ہیں۔

اسی طرح جنونیوں کی اکثریت کا تعلق متوسط طبقے سے ہے اور ہر وہ مواد جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتا ہے، اس میں ان کے 75 فیصد شیئرز ہوتے ہیں۔ یہ ہمیشہ سے کسی نہ کسی ٹاپک کی تلاش میں رہتے ہیں، ان کی وجہ سے میں سمجھ پایا کہ کند ذہن اور ان پڑھ معاشرے کی ایک پہچان یہ بھی ہے کہ کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کےلیے وہ سب سے مشکل اور دردناک مرحلہ پہلے اپناتے ہیں۔

جیسے کہ اگر کوئی شخص مذہب کے خلاف کوئی غلط بات کہہ رہا ہے تو سب سے پہلے اس کی سزا اجتماعی دھلائی اور اس کے بعد موت ہوگی۔ حالانکہ یہ مرحلہ کسی بھی معاملے کی انتہا ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں شروعات یہیں سے ہوتی ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو مشال خان اور سلمان تاثیر آج زندہ ہوتے۔

کسی دور میں بے روزگاری یا تو انقلابی نوجوان سوچ کے حامل معاشرے کو جنم دیتی تھی یا پھر جرائم اور نشے کی عادت کو، مگر آج صورت حال تبدیل ہوچکی ہے۔ بنیادی مسئلہ یعنی بے روزگاری ابھی تک اسی جگہ قائم ہے لیکن اب نہ انقلابی پیدا ہوتے ہیں اور نہ ہی نشے کے عادی۔ اب بے روزگاری سے سستے دانشور پیدا ہوتے ہیں جن کی دانش گردی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے؛ اندھے لکھاری پیدا ہوتے ہیں جنہیں بس قلم ہلانا آتا ہے، جو درحقیقت یہ نہیں جانتے کہ کیا لکھ رہے ہیں؛ بہرے مقرر پیدا ہوتے ہیں جو سننا نہیں صرف بولنا جانتے ہیں، اسی لیے ان کی حالت آگ نگل کر انگارے اگلنے والوں جیسی ہوگئی ہے۔

سوچنے والی بات یہ ہے کہ جس قوم کو جمہوریت جیسا سیدھا سادا نظام آج تک سمجھ میں نہیں آیا، اس کے نوجوان لبرل ازم یا سیکولر ازم جیسی کڑوی گولی کیسے ہضم کرسکتے ہیں؟

آخر میں دونوں طبقات کے نوجوانوں اور بزرگوں سے بس ایک گزارش (یا نصیحت) کرنا چاہوں گا کہ انسان بہت بے بس ہے، اس لیے اسے اپنی زندگی سیر حاصل کی چاہ میں گزارنی چاہیے، لاحاصل کا پیچھا کرکے کوئی افاقہ نہیں ہوتا۔ انسان کچھ نہیں کرسکتا۔ صرف اتنا کرنے کی کوشش کرسکتا ہے جتنا کہ وہ جانتا ہے۔ انسان کا علم، اس کا شعور اسے اپنے لیے موزوں اشیاء یا راستہ چننے کی راہ دکھاتا ہے۔ بس توکّل کرتے رہو اور اپنے رب پر پورا پورا بھروسہ کرلو۔ وہ چاہے تو تمہیں دنیا کا امیر ترین شخص بنادے، بغیر کلمے کی شرط لگائے؛ اور وہ چاہے تو متقی ہونے کے باوجود بھی تمہیں فاقوں میں ڈال دے، تو تم بس توکّل کرو اور کفر یا جہالت کے تمغے بانٹتے نہ پھرو۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Roads ready to dungeon in Netherland
Previous Post ہالینڈ میں گنگنانے والی سڑکیں تیار
Next Post ڈاکٹر عشرت حسین کی پروفائل
Dr. Ishrat Hussain's profile

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.