yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عالمی اقتصادی فورم اور ہماری ترجیحات

MH Kazmi January 28, 2017 1 min read
World Economic Forum and our priorities by Ikram Sehgal on today
Share this:

ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے بارے میں، یہ بے سروپا تاثر قائم ہے کہ یہ صرف امیروں کا ایک کلب ہے۔ ہر سال یہاں دنیا بھر کے انتہائی ممتاز سیاست دانوں، سربراہانِ مملکت، صف اول کی کاروباری و صنعتی شخصیات، انسان دوست اور سماجی کارکن اور ذرایع ابلاغ کی اہم شخصیات و دیگر نمایاں افراد کو، عالمی و مقامی سطح پر معیشت، صحت، ماحولیات، میڈیا اور سیکیورٹی جیسے دیگر اہم امور سے متعلق لائحہ عمل طے کرنے کے لیے یکجا کیا جاتا ہے۔

دنیا بھر کے مقتدر طبقے اور اہل علم و دانش اس بات پر متفق ہیں کہ ڈیووس میں منعقد ہونے والا عالمی اقتصادی فورم حقیقی طور پر، معیشت اور سماجی سیاسیات سے متعلق ہونے والی سال کی اہم ترین تقریب ہے۔ اس فورم کا بنیادی مقصد ’’دنیا کے حالات میں بہتری‘‘ ہے، یہی سبب ہے کہ عالمی قیادت مقامی و بین الاقوامی اور معاشی ایجنڈا طے کرنے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھتی ہے۔ یہاں مختلف نکتہ ہائے نظر سننے کے ساتھ ساتھ انھیں سمجھا بھی جاتا ہے۔ اسی لیے اپنے مؤقف کے ابلاغ کے لیے اس فورم میں شرکت کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

شی جن پنگ ڈیووس تشریف لانے والے پہلے چینی صدر ہیں اور ان کے ساتھ چین سے آنے والا وفد بھی اپنے ملک کی نمایندگی کرنے والا اب تک کا سب سے بڑا وفد تھا۔ دو دہائیوں سے چین کی مجموعی معیشت کا چوتھائی برابر بھارت ڈیووس فورم پر اجارہ داری قائم کرکے اس کے بھرپور فوائد حاصل کرتا رہا ہے۔ یہ بات خوش آیندہ ہے کہ عالمی معیشت میں چینی قوت کے پھیلاؤ کے لیے بے مثال ذہانت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الگ تھلگ رہنے کی حکمت عملی پر کاربند ہیں۔ ٹرمپ کی جانب سے مقامی مصنوعات کو تحفظ فراہم کرنے کی تحفظاتی پالیسی سے پیدا ہونے والے خدشات کے باوجود چین کے لیے کئی دیگر مارکیٹوں میں زیادہ ساز گار مواقع موجود ہیں۔ اسی تناظر میں صدر شی جن پنگ نے اقتصادی عالم گیریت کا دفاع کیا۔ چین کے کامیاب ترین کاروباری ’’علی بابا‘‘کے بانی جیک مانے انفرااسٹرکچر پر معمولی اور افواج پر غیر معمولی امریکی اخراجات اور وسائل کے ضیاع کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو، انتہائی مختصر نوٹس پر، شرکت کی دعوت دی گئی۔ انھوں نے ’’پاکستان بریک فاسٹ‘‘، ’’پاکستان لنچ‘‘اور ’’پاکستان ڈنر‘‘ کے علاوہ تین عام نشستوں میں شرکت کی اور دو آف دی ریکارڈ اجلاسوں میں شامل ہوئے۔ انھوں نے پاکستان اور پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کا زور دار انداز میں جواب دیا، جو عالمی سطح پر مشکلات میں گھرے پاکستانی بیانے کے لیے غیر معمولی مثبت نتائج کا باعث بنے گا۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے انفرادی سطح پر عالمی اور بزنس لیڈز کے ساتھ اہم( اور بعض کے نزدیک نتیجہ خیز)دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن یہ بھی پیش نظر رہنا چاہیے کہ پاکستانی حالات کے تناظر میں پبلک سیشن زیادہ مددگار ثابت ہوسکتے تھے۔

’’پاکستان بریک فاسٹ‘‘ کے لیے میری دعوت کو  وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے پہلے تو نظر انداز کردیا۔ بعد میں ان کی جانب سے بدھ کو ’’ابراج‘‘ کے وزیر اعظم کے لیے منعقدہ پُرہجوم عشایے میں شرکت اور گفتگو کا موقعہ دینے کے لیے ہم سے بارہا رابطہ کیا گیا۔ 45منٹ بعد ان کی کچھ اور مصروفیات تھیں، اسی لیے ابتدا میں انھوں نے گفتگو کی، ابھی ان کے پاس وقت تھا، لیکن سابق آرمی چیف کا خطاب شروع ہوتے ہی وہ تقریب سے اٹھ کر چلی گئیں۔ وہاں موجود دو سو سے زاید شرکاء نے اسے محسوس کیا۔ میرے بیٹے ضرار سہگل اور بہو کشمالہ(مسعود شریف کی صاحبزادی) نے بعدازاں وزیر صاحبہ پر یہ واضح کیا کہ اگر وہ تھوڑی دیر وہاں رُک جاتیں تو انھیں معلوم ہوجاتا کہ اپنے گھر کے گندے کپڑے دنیا کے سامنے دھونے کا کیا نتیجہ برآمد ہوتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اپنی گفتگو میں راحیل شریف نے آپریش ’’ضرب عضب‘‘ اور کراچی میں کارروائی کے لیے نواز حکومت کی جانب سے سیاسی سطح پر فوج کی مدد کوعلی الاعلان سراہا۔

سیاسی جماعتوں کی صفوں میں فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر موجود ہیں۔ یہ عناصر فوج اور حکومت کے مابین غلط فہمی بڑھانے کا باعث بن رہے ہیں، جن کے نتیجے میں مجموعی فضا خراب ہورہی ہے۔ حال ہی میں  راحیل شریف کے حوالے سے منفی خبریں اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ جمہوریت کی حفاظت اور استحکام سے کسی کو انکار نہیں لیکن ایسے عناصر کا محاسبہ ہونا چاہیے۔ یہ بھی عجب ’’اتفاق‘‘ہے کہ فوج کے خلاف ہرزہ سرائیاں اسی وقت سامنے آتی ہیں جب مودی سرکار افواج پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کرتی ہے۔

راحیل شریف نے ڈیجیٹل عہد میں دہشتگردی کومہلک کینسر سے تعبیر دیا اور خبردار کیا کہ آج ڈیجٹل پلیٹ فارم دہشتگردوں کی بقا کے لیے مدد گار ثابت ہورہے ہیں۔ انھوں نے واضح کیا ’’سوشل میڈیا کے ذریعے مؤثر انداز میں بھرتیاں آسان ہوگئیں ہیں۔ دہشتگرد عناصر کی مالی معاونت کرنے والے، مددگار، سہولت کار اور ہمدرد سبھی ایسی کارروائیوں میں مشترکہ حصہ لے رہے ہیں۔‘‘ سول حکومت کی تحسین کے ساتھ جنرل راحیل شریف نے پاکستانی سپاہیوں کی قربانیوں کا مدلل انداز میں تذکرہ کیا جس سے پاکستان کی ایک انتہائی مثبت شبیہ دنیا کے سامنے آئی۔ ایک غیر مصدقہ پول کے مطابق راحیل شریف کا شمار ڈیووس میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہنے والی پانچ بڑی شخصیات میں کیا گیا ہے۔

راحیل شریف کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو دہشتگردی سے مقابلے کے لیے ہم آہنگی اور خفیہ معلومات کے بروقت تبادلہ درکار ہے۔ اس جن کو بوتل میں بند کرنے کے لیے تجربات ، وسائل اور ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے خفیہ ادارے دونوں ممالک کے مابین پیدا ہونے والی عدم اعتماد کی فضا ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں، کیونکہ دونوں ممالک کا مقدر ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی علاقوں میں دراندازی کی روک تھام بڑا چیلنج ہے۔ خوف و ہراس پھیلانے کی کاوشوں کو معلومات کے تبادلے کے ذریعے ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

پاک فوج کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو نظر انداز کرتے ہوئے عالمی اقتصادی فورم نے پاکستان کے سابق سپہ سالار کو مدعو کیا، جو درحقیقت دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار ہمارے سپاہیوں کی کامیابی کا اعتراف ہے۔ محدود وسائل، غیروں کے کارندوںاور نادیدہ دشمنوں کی کوششوں کے باوجود ہمارے سپاہی اقوام عالم کے سامنے اپنی کامرانی ثابت کرچکے ہیں۔

پاکستان کی سیاسی اور کاروباری قیادت کو عالمی اقتصادی فورم میں اپنی شرکت یقینی بنانے کے لیے سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔ گلوبل ولیج میں باہمی قربتیں بڑھ رہی ہیں، تیز رفتار ٹیکنالوجی کے انقلاب سے تبدیل ہوتے زمینی حقائق، سیاسی، سماجی اور معاشی سطح پر آنے والی تبدیلیوں کے نتایج دور رس ثابت ہوں گے۔ برق رفتار تغیرات کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ قائدین باہمی اور عالمی سطح کے نت نئے پہلو بدلتے امور کا حل نکالنے کے لیے، گہرائی سے ان کا تجزیہ کریں اور آیندہ حکمت عملی کے لیے باہمی مشاورت اور خیالات کے تبادلے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

عالمی اقتصادی فورم کے میڈیا ہیڈ اولیور کین کے نزدیک عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ عالمی اجلاس مختلف خطوں کی مختلف کمیونٹیز، ہر عمر اور سماجی شعبے کا نمایندہ اجتماع ہے۔ مستقبل میں پاکستان کے لیے فکری و عملی سطح پر عالمی سرمایہ کاری کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ہمیں اپنا مؤقف ڈیووس میں آنے والوں کے سامنے بھی درست ثابت کرنا پڑے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The domestic servant by Abdul Qadir Hassan on today
Previous Post یہ گھریلو ملازم
Next Post 2017ءپاکستان کیلئے اچھا سال ہو گا اور امجد نیازی؟
2017 will be a good year for Pakistan and Amjad Niazi? by Dr. Ajmal Niazi on today

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.