yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مستنصر حسین تارڑ نے ایک امریکی اور میکسیکن شہری کا مقبول زمانہ لطیفہ کیوں بیان کر ڈالا ؟ آپ بھی پڑھیے

MH Kazmi September 11, 2019 1 min read
Why did Mustafar Hussein Tarard describe the popular joke of an American and Mexican citizen? You also read
Share this:

Why did Mustafar Hussein Tarard describe the popular joke of an American and Mexican citizen? You also read

لاہور (ویب ڈیسک) ہم میکسیکو کے شہر کین کون میں ’’فائنسٹ پلایا مجیرس‘‘ ریزارٹ کی جنت ارضی کی قید میں تھے۔ ہماری جنت میں تو وعدہ ہے کہ ہم جس بھی پھل کی جانب ہاتھ بڑھائیں گے وہ خود بخود آپ کے ہاتھوں میں آ جائے گا۔ یہاں معاملہ قدرے مختلف تھا۔ نامور کالم نگار مستنصر حسین تارڑ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ آپ اگر شغف فرماتے ہیں تو آپ کا دل پسند مشروب اک اشارے سے آپ کے ہاتھ میں آ جائے گا نہ صرف کمرے میں مے خوری نہیں بلکہ مے خواری کے تمام اہتمام تھے کہ جتنی شراب یہاں تھی اسے نوش کرنے کے بعد بندہ خوار ہو جاتا تھا۔ پورے ریزارٹ میں تقریباً بیس عدد چھوٹے بڑے مے خانے تھے۔ ان سب میں خون دل کی کشید والے معاملے تھے۔ ان میں سب سے دلچسپ آبی شراب خانہ تھا جو ایک سوئمنگ پول کے عین درمیان میں قائم تھا۔ پانی میں سٹول دھرے تھے اور ساقی صاحب بھی تقریباً تیرتے پھرتے تھے۔ آپ جو کچھ طلب کرتے تھے اس کا جام آپ کی جانب تیرتا چلا آتا تھا۔ اس آبی مے خانے کے لئے بہت سے فوائد تھے یعنی اگر مشروب میں پانی کی مقدار کم ہے تو جام کو ایک ڈبکی دے لیجئے۔ عام طور پر مے خوار ٹن ہو کر کبھی نالوں میں گرتے ہیں اور کبھی فٹ پاتھ پر کریش ہو کر اپنا سر پھوڑتے ہیں۔ یہاں ایسا کوئی خدشہ نہیں اگر آپ مست ہو گئے ہیں۔ جھومنے لگے ہیں اور سٹول سے گر گئے ہیں تو سیدھے پانی میں لڑھک جائیں گے۔ سارا نشہ ہرن ہو جائے گا۔ آپ دوبارہ اپنے سٹول پر براجمان ہو کر عبدالمجید سالک کا یہ شعر پڑھ دیں گے کہ … ساتھیا مے پلا کہ رات ہوئی ختم تا ریکیٔ حیات ہوئی اور ہاں اگر آپ تیر نہیں سکتے تو آپ ڈوب بھی سکتے ہیں کہ پانی چلو بھر سے قدرے زیادہ مقدارمیں ہے۔ آپ اس ریزارٹ یا تفریحی مقام میں قیام کے لئے جو ادائیگی کرتے ہیں اس میں قیام کے ساتھ سب طعام وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ ناشتے کا اہتمام ایک بہت بڑے ہال میں یوں ہے کہ دنیا بھر کے پھل اور سینکڑوں نوعیت کی ناشتہ خوراکیں سبھی ہیں اور لطف کسی ایک خوراک کا بھی نہ آیا۔ ازاں بعد دیگر دل پذیر خوراکوں سے اجتناب کیا۔ صرف ایک ٹوسٹ فرائی انڈے اور کافی پر اکتفا کیا تو لطف آ گیا۔ اور رات دوپہر کے کھانے کے لئے متعدد ریستوران آپ کی من پسند ڈشیں حاضر کرتے جاتے ہیں۔ ان میں لبنانی‘ چینی ‘ ویت نامی‘ میکلیگن ‘ یورپی اور فرانسیسی ریستوران شامل تھے۔ آپ خالی جیب اس ریزارٹ میں چلے آئیے اگر آپ نے ویٹرز وغیرہ کو ٹپ سے محروم رکھنا ہے تو آپ کو کہیں بھی کسی نوعیت کی ادائیگی کی حاجت نہیں ہو گی۔ تازہ پھلوں کے جوس کثرت سے مہیا کئے جاتے ہیں۔ ملک شیک اور آئس کریم پالروں میں بچوں کا ہجوم کہ جو جی میں آئے کھائیے اور چلے جائیے۔ اس ریزارٹ کا ماحول بین الاقوامی ہے البتہ بیشتر عملہ مقامی ہے یہ عملہ پہلے پہل ہم شکل لگا۔ چند روز بعد غور کیا تو پھر بھی ہم شکل ہی لگا۔ پستہ قامت، موٹے سے، آنکھیں سیاہ لیکن معمولی، ناک عجیب ہے۔ غرض کہ خوش شکلی سے جتنا اجتناب میں نے میکسیکو میں دیکھا دنیا کے کسی اور ملک میں نہ دیکھا۔ یہ سب میکسیکو کی مایا تہذیب کی نسل کا تسلسل ہیں کہ مایا لوگوں کی قامت چار فٹ سے کم ہی بڑھتی تھی۔ البتہ ہسپانوی نسل والے لوگ خاصے خوش آثار ہیں۔ خاص طور پر خواتین قدرے نمکین اور پرکشش ہیں۔ ریزارٹ کے مقامی عملے کو سیاحوں کی آئو بھگت کرتے۔ بار بار اپنی زبان میں خوش آمدید کہتے، مجھے بار بار ایک اذیت ناک خیال آتا رہا۔ یہ لوگ جب یہاں خوراک کی فراوانی دیکھتے ہو ں گے ان کے آسائش بھرے کمرے اور ان کے ملبوسات دیکھتے ہوں گے ان کی تنخواہ شائد اتنی بھی نہ ہو کہ وہ واڈکا کی ایک بوتل یا اتنا پرتکلف ڈنر خرید لاتے ہوں، جانے کن عسرت زدہ گھروں سے نکل کر آتے ہیں۔ ان کے بچے آئس کریم کو ترستے ہوں تو ان پر کیا گزرتی ہو گی کیا وہ دل ہی دل میں یہاں قیام پذیر سیاحوں سے شدید نفرت کرتے ہوں گے، میں نے عینی کو اپنی ان الجھنوں میں شریک کیا تو وہ کہنے لگی۔ابو جب پہلی بار میں کین کون کے ایک لگژری ریزارٹ میں چھٹیاں بسر کرنے کے لئے آئی تھی تو مجھے بھی شرمندگی سی ہوتی تھی لیکن میں نے جب متعدد خواتین سے دوستی کر کے ان سے پوچھا کہ کیا آپ لوگ ہمیں اچھا نہیں سمجھتے؟ تو ان سب کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کی آمد سے ہی ہمارا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔ ہمیں مناسب تنخواہ کے علاوہ وہی خوراک ملتی ہے جو سیاحوں کے لئے میزوں پر ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں ہمارے مردوں کو وہ سب بوتلیں مفت میں مل جاتی ہیں جن میں بچی کھچی شراب ہوتی ہے بلکہ کئی بار بند بوتلیں بھی ہمارے نصیب میں آ جاتی ہیں۔ اگر کین کون کے سمندروں کے کنارے یہ ریزارٹ تعمیر نہ ہوتے تو ہم لوگ مچھلیاں پکڑ کر ہی گزر اوقات کرتے۔ اگرچہ مجھے یہاں شراب کی کثرت اور مے خواروں کی نشاط سے کچھ غرض نہ تھی لیکن یہ کمبخت سب کے سب تو میرے پلے سے پی رہے تھے۔ یہ مجھے بہت برا لگا۔ اکثر جی چاہا کہ مے خانے کے سٹول پر براجمان کسی مخمور صاحب کو گھور کر کہوں کہ حضرت یہ جو آپ جام پہ جام لنڈھا ئے چلے جا رہے ہیں، اس کی قیمت میں نے ادا کی ہے یعنی مجھے تو ان دنوں توفیق نہیں لیکن ریزارٹ کے اخراجات میں اس شراب کا معاوضہ بھی شامل ہے، جومیں ادا کر چکا ہوں۔ کچھ تو شکر گزار ہو جائیے۔ میکسیکو جتنا بھی دیکھا لوگوں کو ذرا آہستہ رو اور پرسکون پایا۔ نہ آنے کی جلدی ہے نہ کہیں جانے کی پرواہے۔ آپ نے وہ زباں زدعام لطیفہ سن رکھا ہو گا کہ ایک میکسیکن ایک بڑے چھجے دار ہیٹ کی چھائوں میں سمندر میں مچھلی پکڑنے کی ڈور ڈالے بیٹھا استراحت فرما رہا تھا تو ایک امریکی سیاح نے پوچھا‘ ایک دن میں آپ کتنی مچھلیاں شکار کر لیتے ہو۔ اس نے کہا کہ چار پانچ پکڑ لیتا ہوں ایک کھا لیتا ہوں بقیہ بازار میں فروخت کر دیتا ہوں تو امریکی کہنے لگا کہ دیکھو اگر تم ایک کی بجائے چار پانچ ڈوریں سمندر میں ڈال دو تو بیس پچیس مچھلیاں شکارکر لو۔ کیا خیال ہے؟ میکسیکن بے حد خوش ہو کر بولا‘ بات تو ٹھیک کہتے ہو۔ لیکن پھر کیا ہو گا؟ امریکی بولا‘ پھر تم ان مچھلیوں کو فروخت کرتے کرتے ایک دن ایک کشتی خرید کر سمندر کے اندر نکل جائو اوربے شمار مچھلیاں تمہارے ہاتھ آ جائیں گی۔ بلکہ اتنی مچھلیاں بیچنے کے بعد سال دو سال میں تم ایک فشنگ ٹرامز بھی حاصل کر سکتے ہو۔ مچھلیاں ہی مچھلیاں۔ یہاں تک کہ بالآخر تمہارے پاس فشنگ ٹرامزکی ایک فلیٹ ہو جائے گی۔ میکسیکن ذرا بیزارہوکر بولا تم درست کہتے ہو لیکن صرف یہ بتائو کہ بالآخر کیا ہو گا۔ امریکی سیاح نے فاتحانہ انداز میں کہا پھر تم امیر کبیر ہو جائو گے۔ پھر آرام سے بیٹھ کر زندگی سے لطف اندوز ہونا۔ میکسیکن مسکرایا اور کہنے لگا۔ تمہارا کیا خیال ہے میں اب کیا کر رہا ہوں؟‘‘ چنانچہ میں بھی اس میکسیکن کی مانند ان دنوں آرام سے بیٹھ کر زندگی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ بلکہ ایک ہسپانوی مقولہ ہے کہ کچھ نہ کرنے کے بعد اگر انسان ریلیکس کرے تو بے حد فرحت حاصل ہوتی ہے میں بھی کچھ نہیں کر رہا اور ریلیکس کر رہا ہوں۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
It was not our soldiers' responsibility to do this work in Afghanistan ... Donald Trump has spoken out in defeat
Previous Post افغانستان میں یہ کام کرنا ہمارے فوجیوں کی ذمہ داری نہیں تھی ۔۔۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہار ماننے والی بات کہہ ڈالی
Next Post ٹرمپ کا افغان طالبان کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان، افغانستان میں کونسا خطرہ بڑھ جائے گا اور اس کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے؟ الرٹ جاری
Trump announces to end talks with Afghan Taliban Alert issued

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.