yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عقائد کے سوداگروں کی ریاست پر یلغار کب رکے گی؟

Web Editor January 23, 2018 1 min read
When will stay the ego of traders of beliefs at state?
Share this:

پیر حمید الدین سیالوی نے داتا دربار لاہور کے آگے تقریر کرتے ہوئے حکومت کو سات روز کے اندر اندر ملک میں شریعت نافذ کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں 27 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے گھیراوٴ کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ ان کےساتھی مولانا اشرف آصف جلالی نے 27 جنوری کو جیل بھرو تحریک کے آغاز کا اعلان بھی کیا ہے۔ وطن عزیز میں مذہب کو ہتھیار بنا کر مخالفین کے خلاف استعمال کرنا گو نئی بات تو نہیں ہے لیکن جس قدر تواتر سے مسلم لیگ نون کے خلاف مذہبی کارڈ کھیل کر اسے ہر صورت میں ایک مذہب مخالف اور قادیانی نواز جماعت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، اس کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ سیاسی انجینئرنگ کے لئیے آئندہ ہونے والے انتخابات میں مذہب کو ایک ترپ کے پتے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے ووٹ بنک کو توڑا جائے گا۔ پس پشت قوتیں اور مذہبی گدھ یہ حقیقت سمجھنے سے ابھی تک یا تو قاصر ہیں یا پھر جانتے بوجھتے اس حقیقت سے آنکھیں چرانا چاہتے ہیں کہ مذہبی جذبات بھڑکا کر اسے سیاسی کارڈ کے طور پر استعمال کرنے سے نہ صرف معاشرے میں شدت پسندی کو فروغ ملتا ہے بلکہ جن اقلیتوں کے نام پر یہ کارڈ کھیلا جاتا ہے ان کا معاشرے میں زندہ رہنا بھی دوبھر ہو جاتا ہے۔

ہمارے ہاں احمدی حضرات کا جینا تو ویسے ہی کسی عذاب سے کم نہیں ہے اور ایسے میں ان کے نام پر مولویوں اور پیروں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے معاشرے کو مشتعل کرنے کا اقدام انتہائی چھوٹی اور پست سوچ کا آئینہ دار ہے۔ توہین مذہب یا مذہبی جذبات مشتعل ہونے کے نام پر عقائد و مسلک کی خود ساختہ بیڑیوں میں بندھے ہوئے مریدین کو شہروں اور شہریوں کے معمولات زندگی متاثر کرنے کی اجازت دینا اور کسی بھی مخالف کو توہین مذہب کے جرم کا قصور وار ٹھہرانے کا یہ کاروبار اندر ہی اندر دیمک کی مانند معاشرے کو نگلتا جا رہا ہے۔ لیکن طاقت کی بساط کے کھلاڑیوں کو اس کی رتی برابر بھی پروا نہیں ہے۔ مولوی خادم حسین کے ذریعے صرف دو ماہ قبل ریاست کو مشتعل ہجوم اور جتھوں کے ذریعے یرغمال بنوا کر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کروایا گیا اور اب ایک پیر کے زریعے صوبائی حکومت اور صوبائی دارلخلافے کو یرغمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب حافظ، سعید، مولانا، سمیع الحق اور ہمنوائوں کو بھی ملکی سیاست میں لانچ کر کے سیاست کو مزید شدت پسندی اور تنگ نظری کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر کار یہ سلسلہ کب رکے گا۔ پہلے رانا ثناءاللہ کا استعفی درکار تھا اور اب پیر سیالوی صاحب پورے وطن میں شریعت کے نفاذ کا مطالبہ کرتے پھر رہے ہیں۔ کسی زمانے میں مولوی صوفی محمد بھی اسی طرح کا مطالبہ کرتے پائے جاتے تھے۔اور پھر ساری دنیا نے ان کی شریعت کی تشریح اچھی طرح مردان و سوات میں لاگو ہوتے دیکھی۔ جس طریقے سے پیروں، مولویوں اور سابقہ سٹریٹیجک اثاثوں کو سیاسی اثاثہ بنایا جا رہا ہے، اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ہمارے ناخدائوں کا شدت پسند اور تعصب پر مبنی بیانیوں کو تبدیل کرنے کا کوئی بھی ارادہ نہیں ہے۔ اگر ناخدائوں کو اس بستی کو تجربہ گاہ بنانا ہی مقصود ہے تو کم سے کم پہلے سے کئے گئے ناکام تجربوں کے بجائے کوئی نئی قسم کے تجربے ہی کر لیے جائیں ۔

پیروں اور مولویوں نے ضیاء الحق کے دور سے لیکر آج تک جس طریقے سے شدت پسندی اور جہالت پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اس کو دیکھتے ہوئے ناخدائوں کو کم سے کم ان عقائد کا کاروبار کرنے والوں کی پشت سے ہاتھ اٹھا لینے چائیے تھے۔ سادہ لوح افراد کو عقائد کی آڑ میں لوٹنے اور ایک دوسرے سے لڑوانے کے بعد اور سماجی ڈھانچہ تباہ کروانے کے بعد انہیں سیاست میں مین اسٹریم کرکے مرکزی سیاسی ڈھانچے کو بھی تباہ و برباد کرنے کا ارادہ ہرگز بھی سود مند نہیں اور نہ ہی عقل و فہم اسے قبول کرتے ہیں۔ ان مولوی، پیروں اور جہادیوں کی بدولت جہالت، تنگ نظری اور شدت پسندی ہمارے سماج میں رس بس چکے  ہیں۔ اکیسویں صدی میں بھی ہمارے ہاں نفسیاتی بیماریوں یا روزمرہ کے مسائل کو دم درود تعویذ گنڈوں کے دم پر حل کرنے کی بیماری عام بھی ہے بلکہ اس بیماری کو عقیدت مندی قرار دیتے ہوئے معاشرے میں اسے تقویٰ و پارسائی کی سند تک قرار دیا جاتا ہے۔ دوسری جانب مولوی حضرات ہیں جو دین کو بچانے یا اس کی ترویج کی آڑ میں معاشرے میں نہ تو صحت مندانہ مکالمے کی فضا ہموار ہونے دیتے ہیں اور نہ ہی تہذیب و تمدن کو مذہبی تعصب کی مصنوعی اجاراداری سے رہائی دیتے ہیں۔ نرگسیت پسندی، اصلاف پرستی اور فتووں کے ذریعے شدت پسندی پھیلانے میں ان حضرات کا کلیدی کردار ہے۔

رہی بات جہادی حضرات یعنی سٹریٹیجک اثاثوں کی تو دنیا پر نام نہاد جہاد کے ذریعے قبضہ کرنے کی ناکام کوششوں کے بعد ان حضرات کا ذیادہ تر زور وطن عزیز میں اپنے ہی ہم وطنوں کے قتال کی صورت میں صرف ہوتا ہے۔ فرقہ واریت، شدت پسندی اور دہشت گردی پھیلانے میں ان حضرات کا کردار کلیدی رہا ہے۔ یہ تینوں اقسام کے مذہبی اور عقیدوں کے سوداگر ایک نکتے پر متفق ہیں اور وہ ہے مخالفین کو مذہب کی آڑ لیکر توہین یا کفار کا ایجنٹ قرار دینا۔ کوئی بھی شخص جو علم و آگہی کے اجالوں سے پیار کرے وہ انکا مشترکہ دشمن قرار پاتا ہے اور جو بھی ان کو دلیل و منطق کی طاقت سے چیلنج کرے وہ توہینِ مذہب کا مجرم قرار دے دیا جاتا ہے۔ انہی سوداگروں کی عنایات کی بدولت ہمارا سماج عورتوں کے بدن اور پردے، مباشرت کے طریقوں، حوروں کے خدوخال، مسواک کے طریقوں، جنوں چڑیلوں کو قبضے میں کرنے، پیری مریدی اور دشمنوں کو بذور اسلحہ زیرکرنے کے مباحث اور کاوشوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں کرنے پایا۔ اب ان سوداگروں کو سیاست کے میدان میں حریفوں کو پسپا کرنے کیلئے اتارنے والی نادیدہ قوتیں انہیں مزید جلا بخشتے ہوئےعوام کے منتخب نمائندوں کو ان کے رحم و کرم پرچھوڑنا چاہتی ہیں ۔ پیر حمید الدین سیالوی کی رانا ثناء اللہ کے استعفے کا مطالبہ پر تو مسلم لیگ نون نے کان نہیں دھرے اور نہ ہی پیر صاحب کا یہ مطالبہ کوئی پرزور عوامی حمایت حاصل کرنے پایا۔ چنانچہ پیر صاحب نے شریعت کے نفاذ کو جواز بناتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اس مطالبے کی آڑ میں مقصد رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ ہی ہو گا۔

حکومت پنجاب یا مسلم لیگ نون کو اب سیاست اور سیاسی نقصان سے ماورا ہو کر یہ سوچنے کی اشد ضرورت ہے کہ آخر کب تک ان کی حکومت اور جماعت پیروں اور مولویوں کی بلیک میلنگ کا شکار ہو کر بلوائیوں کے ہاتھوں حکومتی رٹ ختم کرواتے رہیں گے؟ دوسری جانب عقائد اور مذہب کے نام پر ان پیروں اور مولویوں کے پراپییگنڈے کا شکار پڑھے لکھے حضرات کو بھی یہ نکتہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مذہب اور عقائد کے نام پر اربوں روپے کمانے والی پیروں، مولویوں اور جہادیوں کی انڈسٹری کا ایندھن بن کر ہم جانتے بوجھتے اپنی آنے والی نسلوں کو بھی ان سوداگروں کی غلامی میں جھونک رہے ہیں۔ قوموں اور معاشروں کی پہچان، اندھی تقلید، پیری مریدی، یا خود ساختہ جنگیں لڑنے سے نہیں ہوا کرتی بلکہ ایک متوازن سماجی ڈھانچہ اور مضبوط معیشت اقوام عالم میں مقام و مرتبہ پانے کیلئے لازم و ملزم ہیں۔ اگر عقائد کے سوداگروں کی ریاست پر یلغار کے سلسلے کو روکتے ہوئے سماجی ڈھانچے سے بھی ان کا کردار اور اثر کم نہیں کیا گیا تو وطن عزیز میں جمہوریت کے پھلنے پھولنے اور علم و آگہی کے اجالوں کے پنپنے کا خواب محض خواب ہی رہ جائے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Shoaib Mansoor, Shahrukh Khan, Amir Khan or Amir Liaqat
Previous Post شعیب منصور یا شاہ رخ خان، عامر خان یا عامر لیاقت
Next Post نیو یارک ٹائمز میں 102 سال تک کی جانے والی غلطی پکڑی گئی
The mistake was taken from 102 years in the New York Times

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.