yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستانی معاشرے میں عصمت فروشی عروج پر ۔۔۔۔۔ اس اخلاقی گراوٹ کی بنیادی وجہ کیا ہے ؟

Web Editor September 25, 2018 1 min read
What is the main reason for this moral change?
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) پسماندہ معاشروں میں سو بُرائیاں پائی جاتی ہیں‘ جو زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں‘ وہ چوری چکاری اور لوٹ مار سے گریز نہیں کرتے۔ بات بات پر جذبات کی رَو میں بہتے ہوئے بے لگام ہو جانا‘ ایسے لوگوں کی نفسی ساخت کا حصہ بن جاتا ہے۔
نامور کالم نگار ایم ابراہیم خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔بات بات پر سیخ پا ہونا‘ لڑنا جھگڑنا پس ماندہ معاشروں میں عام سی بات ہوتی ہے۔ جنوبی ایشیا کا معاشرہ مجموعی طور پر ایسا ہی ہے۔ اخبارات میں جرائم سے متعلق خبریں پڑھیے تو محسوس ہوگا کہ پاکستان‘ بھارت اور بنگلہ دیش مجموعی طور پر ایک ہی دریا میں بہہ رہے ہیں۔ سوچ کی پستی اور اخلاق کی گراوٹ تینوں ممالک میں ایک ہی سطح پر دکھائی دے رہی ہے۔ چوری چکاری اور لوٹ مار کے علاوہ کرپشن بھی تینوں ممالک میں عمومی سی بات ہوکر رہ گئی ہے۔ جھوٹ بولنا‘ وقت کی پابندی نہ کرنا‘ وقت کو سوچے سمجھے بغیر ضائع کرنا‘ چادر سے باہر پاؤں پھیلانا‘ غیر ضروری باتوں کو اہم سمجھنا‘ اہم امور کو درخورِ اعتناء نہ سمجھنا‘ زندگی کسی مقصد کے بغیر گزارانا‘ غیر اخلاقی اطوار اختیار کرنا اور دوسری بہت سی بُرائیاں‘ خامیاں اور کمزوریاں زندگی کا حصہ بن بیٹھی ہیں۔ غیر اخلاقی اطوار کا تیزی سے پنپتے جانا ‘اب انتہائی خطرناک شکل اختیار کرچکا ہے۔ جنسی بے راہ روی عام ہوتی جارہی ہے۔ ویسے تو خیر تینوں ہی معاشرے اس حوالے سے بہت بگڑے ہوئے ہیں ‘تاہم بھارت بازی لے گیا ہے۔ چند برس کے دوران جنسی بے راہ روی نے ایسی شکل اختیار کی ہے کہ
نفسی اور عمرانی علوم کے ماہرین بھی شدید الجھن سے دوچار ہیں کہ کس بات کو کیا سمجھیں‘ کیا توجیہہ کریں۔ جنسی بے راہ روی نے بعض حوالوں سے انتہائی پیچیدہ صورت اختیار کرکے پورے معاشرے کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ زیادتی کے واقعات بڑے پیمانے پر اور تواتر سے ہو رہے ہیں‘ جس کے باعث سول سوسائٹی کی وقعت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ مذہبی تعلیمات اور ثقافتی و تہذیبی اقدار کے مثبت اثرات تیزی سے گھٹ رہے ہیں۔ بھارتی معاشرہ مجموعی طور پر مادر پدر آزادی کی دلدل میں دھنستا دکھائی دے رہا ہے۔ سنگھ پریوار‘ یعنی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ‘ وشو ہندو پریشد‘ بجرنگ دل‘ بھارتیہ جنتا پارٹی‘ شیو سینا اور دیگر انتہا پسند گروہوں نے چند برس کے دوران مذہبیت کو ہوا دی ہے‘ مذہب کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ لوگ مذہب کے نام پر جنونی تو ہوگئے ہیں‘ مگر مذہبی تعلیمات پر عمل کے معاملے میں زیرو پوائنٹ پر کھڑے ہیں۔ یہ بات بہت حیرت انگیز لگتی ہے کہ معاشرے کو مذہب کی طرف دھکیلنے کے نام پر مذہب ہی سے بہت دور لے جایا جارہا ہے۔ جذبات بھڑکاکر سیاسی فوائد بٹورے جارہے ہیں۔ ملک بھر میں خواتین سے زیادتی کے واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد بتاتی ہے کہ لوگ مذہبیت کو تو گلے لگارہے ہیں‘
مذہب سے ہم کنار ہونے کو تیار نہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدید بے راہ روی عام ہوتی جارہی ہے۔ بے حیائی نے رجحان اور فیشن کا درجہ پالیا ہے۔ عورت کی عصمت کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کا احساس رکھنے والے خال خال ہیں۔ مخلوط تعلیم‘ بے پردگی‘ زنانہ لباس کے حوالے سے انتہائی لاپرائی اور بے نیازی نے مل کر بھارتی معاشرے کو جنسی رویّوں کے حوالے سے انتہا کی طرف دھکیل دیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں نئی نسل حد سے گزرتی دکھائی دے رہی ہے۔ چند ماہ قبل دہرادون کے ایک بورڈنگ سکول میں ایک لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ جب سکول انتظامیہ کو لڑکی کی ”حالت‘‘ کا علم ہوا‘ تو اُس نے اسقاطِ حمل کا مشورہ دیا‘ جس کے بعد معاملہ پولیس تک پہنچا! بھارت کا معاملہ یہ ہے کہ مغرب کی تقلید کرتے ہوئے جدید ترین موضوعات پر دی جانے والی تعلیم کا تو وہاں غلغلہ ہے ‘مگر معیاری اخلاقی تربیت پر برائے نام توجہ دی جارہی ہے۔ جدید علوم حاصل کرنے اور زمانے کے مزاج کے مطابق بول چال کی انگریزی میں مہارت کو زندگی کی معراج سمجھ لیا گیا ہے۔ سارا زور اس بات پر ہے کہ لڑکے اور لڑکیاں ایم بی اے کریں‘ میڈیا سٹڈیز یا آئی ٹی کی اعلیٰ ڈگری لیں اور تابناک مستقبل کے لیے امریکا و یورپ کا رخ کریں۔
نئی نسل کے اطوار درست کرنے اور اُن میں اخلاقی اقدار کے بیج بونے پر توجہ دینے سے یکسر گریز کیا جارہا ہے۔ روحانی بالیدگی نام کو نہیں ملتی۔ بیشتر معاملات میں معاشرے کا کھوکھلا پن نمایاں ہے۔ بھارتی معاشرے میں اخلاقی گراوٹ انتہائی درجے میں ہے۔ خاندانی نظام کہنے کو تو برقرار ہے ‘مگر اُس کے خاطر خواہ نتائج دکھائی نہیں دے رہے۔ خاندانی نظام انسان کو بہتر زندگی کی طرف مائل کرنے کے لیے ہوتا ہے‘ مگر لگتا ہے بھارت میں خاندانی نظام کا یہ مقصد ایک طرف ہٹاکر صرف معاشی پہلو کو ذہن نشین رکھا جارہا ہے‘ یعنی تین چار بھائی بیوی بچوں سمیت مل جل کر صرف اس لیے رہتے ہیں کہ الگ رہنے کی صورت میں پڑنے والا اضافی معاشی بوجھ ٹال سکیں۔ بھارت کے ہندو اب تک خاندانی نظام کو گلے لگائے ہوئے ہیں ‘مگر یہ نظام نئی نسل کو بہتر زندگی کے لیے تیار کرنے کے معاملے میں شدید ناکامی سے دوچار ہے۔ ایک گھر میں ساتھ رہنے پر بھی نئی نسل کو بہتر اخلاقی اقدار کا حامل بنانے میں بزرگ تاحال کامیاب نہیں ہوسکے۔ اپنی خرابیوں کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے ہندو اکثریتی معاشرہ اقلیتوں کو نشانہ بنانے میں زیادہ دلچسپی لیتا رہا ہے۔ انتہا پسند ہندو قائدین قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھنے پر یقین رکھتے ہیں‘ تاکہ اصل مسائل پر پردہ پڑا رہے۔
میڈیا کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرکے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ بھارت میں جتنی بھی خرابیاں ہیں ‘وہ اقلیتوں کی پیدا کردہ ہیں اور ہندو اکثریت مجموعی طور پر محض امن پسند اور پُرامن ہی نہیں‘ بلکہ اخلاقی اعتبار سے بھی قابلِ تقلید ہے! مسلمانوں اور سِکھوں پر دہشت گردی کا لیبل چسپاں کردیا گیا ہے۔ ہندو اکثریت اس نکتے پر غور کرنے کی زحمت گوارا نہیں کرتی کہ آج بھی کروڑوں افراد کو نچلے درجے کا ہندو قرار دے کر دیوار سے لگایا جارہا ہے اور اس عمل کے نتیجے میں اُن میں شدید اشتعال پھیل رہا ہے۔ اگر بھارت میں رونما ہونے والے واقعات اور بڑھتی ہوئی بے راہ روی کے تناظر میں جائزہ لیا جائے‘ تو آج کا پاکستانی معاشرہ بھی کسی اعتبار سے اعلیٰ نمونہ نہیں۔ ہمارے ہاں بھی میڈیا کے ذریعے بہت سے اخلاقی عیوب پھیلے ہیں۔ یہاں بھی اخلاقی اقدار ابتری سے دوچار ہیں۔ نئی نسل میں بہتر زندگی کے حوالے سے ذمہ داری کا احساس برائے نام رہ گیا ہے۔ میڈیا کی مدد سے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جاچکا ہے۔ تمام غیر متعلق باتیں زندگی کے بنیادی مسائل کے درجے میں رکھ کر سامنے لائی جاچکی ہیں۔ انتہائے ستم یہ ہے کہ پڑوس کی طرح ہمارے ہاں بھی ایسا ماحول پروان چڑھایا جارہا ہے‘ جس میں گناہ کو گناہ سمجھنے سے گریز کیا جائے۔ لوگ ہر بُرائی کو یوں اپنا رہے ہیں گویا وہ سِرے سے کوئی بُرائی ہی نہ ہو۔ اخلاقی اور روحانی دیوالیہ پن کو مکمل طور پر یقینی بنانے کی بھرپور کوششیں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔ اخلاقی زوال تو اور بہت سے معاملات میں بھی واقع ہوتا رہا ہے‘ مگر جنسی اُمور میں شرمناک حد تک غیر متوازن رویّہ سب سے بڑھ کر ہے ‘جو پورے معاشرے کی لُٹیا ڈبونے پر تُلا ہوا ہے۔ ہوس کا بازار سا گرم ہے اور اس میں لین دین کرنے والوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے؛ اگر ہم غیرت اور ضمیر کو زندہ رکھنے میں کامیاب رہے ہیں ‘تو ہوس کے بازار کی رونقوں کو ماند پڑنا ہی چاہیے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
NAA 108 Faisalabad....
Previous Post این اے 108 فیصل آباد،فرخ حبیب کی کامیابی مشکوک ۔۔۔۔سوالیہ نشان لگ گیا
Next Post عمران خان کا ریاست مدینہ کا خواب اور عدالت نبویؐ کا ایک یادگار واقعہ
State of Imran Khan A memorable event of Medina's dream and court of worship

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.