yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

واہ بھئی واہ : عمران خان نے مخصوص ذہنیت والے مولوی حضرات کی ایسی طبیعت صاف کی کہ اب ۔۔۔۔۔ چکوال کے ایک جوشیلے مولانا کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا سبق آموز اور معنی خیز احوال ملاحظہ کریں

Web Editor December 6, 2018 1 min read
Wahabi Bhai Wah: Imran Khan cleared the Maulvi sermons of special mentality that now ..... Take a look at the event of the event with Chakwal's poet Maulana.
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) لطیفے تو اِس حکومت سے سرزرد ہورہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پہ کوئی نیا شوشہ جو مذاق کا باعث بنتاہے۔ کم ازکم بوریت طاری نہیں ہوتی ۔ یہ تو وزیراعظم ہیں جن کی بات چل گئی ورنہ ہم جیسا گاؤں کے کسی مجمعے کے سامنے تلقین کرے کہ نامور کالم نگار ایاز امیر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مرغیاں پالو اوردیگر مویشی رکھو تو نام ہی ککڑیوں والا پڑ جائے۔ عقل دلانے والا اردگرد کوئی نہیں ؟ واحد خوشخبری تو وہ ہے جو مخصوص مولویوں کے حوالے سے ہے ۔ یہ تو عیاں ہے کہ آپے سے باہر ہوگئے تھے لیکن جب سے مناسب علاج ہوا ایسا سناٹا چھا گیاہے کہ حیرت کی انتہا نہیں رہی۔ علا ج سے پہلے اِنہیں کوئی دیکھتا تو کہیں رُک ہی نہیں رہے تھے۔ میرے چکوال کے گھر کے پڑوس میں مولویوں کا خاصا جمگھٹا رہتاہے ۔ اِن میں سے ایک‘ جو اپنے آپ کو نوجوان سمجھتاہے‘ ایسے نعرے لگا رہاتھا کہ خدا کی پناہ۔ لیکن اب ڈھونڈنے سے کہیں نظر نہیں آتا۔ جس کا مطلب یہ ہے اِس بے سمت ریاست میں ایسی بیماریوں کا وافر علاج تو موجود ہے لیکن ہمارے حکیم ایسے ہیں کہ بس دیر کردیتے ہیں۔ پہلے دانشور بن کر بیماری کو خود ہی ہوا دیتے ہیں ۔جب بیماری سرچڑھ جائے تو پھر علاج ڈھونڈتے پھرتے ہیں۔ بہرحال اِس بار تو یہی کہاجائے گا دیر آید دُرست آید۔حکیموں کو بھی اندازہ ہوگیاتھا کہ علاج کا وقت آن پہنچا ہے کیونکہ یہ مخصوص مولوی حکیموں کو بھی پڑ گئے تھے۔ بس ایک مولانا صاحب رہ گئے ہیں
جو ہر چھوٹی بڑی عید کے موقع پر قوم کو محظوظ کرنے کا سامان پیدا کرتے ہیں ۔ ٹیلی سکوپوں سے سائنسدانوں نے نئے نئے جہاں دریافت کر لئے ہیںلیکن بیشتر عیدوں پہ شام گزرنے تک ہمارے ٹیلی سکوپ چاند کو نہیں دیکھ پاتے ۔ پھر جووہ منظر کھنچتا ہے کہ کسی اُونچی عمارت پہ ٹیلی سکوپ لگائے آسمانوں کو دیکھا جارہاہے تو سنجیدہ مزاج رکھنے والوں کی بھی ہنسی چھوٹ جاتی ہے ۔ اِن مولانا صاحب نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ علامہ رضوی اور پیر افضل قادری سے رعایت برتی جائے۔ بہت صائب مشورہ ہے اوراِس پہ عمل ہونا چاہیے لیکن اِس شرط کے ساتھ کہ پھر ہر بغاوت پہ اُکسانے والے کے ساتھ ایسے ہی نرمی دکھائی جائے ۔ یعنی جو تلقین کرے کہ مار دو ،قتل کردو،اُس کی طرف نرم سے نرم ہاتھ بڑھایاجائے۔ایسی زبان تومُکتی با ہنی نے نہیں اپنائی تھی اورنہ بلوچ لبریشن آرمی والوں نے۔ لیکن مولانا موصوف کہتے ہیںکہ اِ ن دو حضرات کو رعایت دی جائے۔ اِس صائب مشورے کی روشنی میں بھارتی جاسوس اورفساد گر کلبھوشن یادیو کو بھی چھوڑ دینا چاہیے۔ اِس جاسوس نے کچھ کیا ہوگا ، بغاوت کی دعوت تو نہیں دی۔ کیا وہ اپنے پورے حواس میں تھے جب اُنہوں نے ایسا مطالبہ کیا ؟
کسی چیز کی حد بھی ہوتی ہے اوراِن مخصوص مولویوں نے تمام حدیں پھلانگ لی تھیں۔ مولانا صاحب کو پیر افضل قادری کا وہ ویڈیو پیغام پھر سے ُسننا اوردیکھنا چاہیے جس میں دعوت ِ قتل و بغاوت دی جارہی ہے۔ پھر اگر مناسب سمجھیں تو دوبارہ پریس کانفرنس کر لیں اور رعایت کا مطالبہ دہرا دیں۔ ایک انگریزی اخبار کو بھی داد دینی چاہیے ۔ کسی اور بڑے اخبار نے مولانا موصوف کی پریس کانفرنس کی اِتنی نمایاں کوریج نہ کی ۔ اس اخبار نے تین کالمی خبر لگائی مولانا کی پُرشکو ہ تصویر کے ساتھ ۔ اِتنا ہاتھ کھینچ کے کیوں رکھا؟ پانچ کالمی خبر لگاتے ۔مولانا کی تشہیر ہونی تھی تو مناسب ہوتی ۔ اس سارے ماجرے سے ہمارے اصل حکیموں کو کچھ سبق سیکھنا چاہیے ۔ کسی بھی مصلحت کے تحت ایسے عناصر کی پشت پناہی یا اُنہیں استعمال کرنے کی سوچ نقصان کا عمل ہے۔ پشت پناہی کامطلب ہے مرض کو بڑھانا اورپھر بڑے آپریشن کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔ لال مسجد سے لے کر اَب تک ہم نے یہی دیکھا ۔ باربار یہ مشق دہرائی جاچکی ہے لیکن حکیم ہیں کہ سیکھنے کو نہیں آتے ۔ علامہ رضوی کا شکریہ کہ اُنہوں نے اِس طریقے سے سبق دہرایا کہ جلد نہ بھولا جائے گا۔
لطیفوں کی البتہ زوروشور سے بارش جاری ہے ۔ وزیراعظم ہاؤس میں بھینسوں کی نیلامی سے ہی کچھ سیکھ لیاہوتا۔ لیکن اور کچھ کرنے کی سمجھ آنہیں رہی تو کوئی نیا شوشہ چھوڑ دیاجاتاہے ۔ مرغیوں والی تلقین اورگورنر ہاؤس کی دیوار‘ دونوں اسی زمرے میں آتے ہیں۔ کپتان صاحب کو کون سمجھائے کہ ملک کے مسائل اورہیں ۔ معیشت تیز بخار کی حالت میں ہے ۔ اُس کیلئے پلاننگ تو پہلے ہونی چاہیے تھی لیکن قوم کو جو تحفہ اسد عمر صاحب کی شکل میں ملاہے وہ اقتدار میں آئے اور معیشت کے پرائمری سکول میں داخل ہوگئے ۔ ہر گزرتے دِن کے ساتھ عیاں ہورہاہے کہ اِن کی معاشی ٹیم کے پلے کچھ نہیں۔ کوئی ذہن میں خاکہ نہیں، کوئی پلاننگ نہیں۔ ابھی آئی ایم ایف پروگرام طے نہیں ہوا لیکن تمام شرائط پہ عملدرآمد شروع کردیاگیاہے ۔ روپے کی بے توقیر ی‘ جو ہم نے حالیہ دِنوں میں دیکھی‘ اورشرح سود میں اضافہ ایسے نسخے ہیں جن سے پہلے سے ہی گھٹن زدہ معیشت مزید گھٹن کا شکار ہوجائے گی۔افراط زر کو ایک طرف رکھیے ، نوکریاں کہاں سے آئیں گی ؟اکانومی کی گروتھ تو پہلے ہی رُک چکی ہے ۔ بازار مندے پڑے ہیں۔ جس گھٹیا سے مساج پارلر میں ہم جسم کی تھکاوٹ دور کرنے کبھی جاتے ہیں‘
دودن پہلے وہاں گئے تو چارپانچ ورکر جو وہاں تھیں‘ ہاتھ پہ ہاتھ دھرے گاہکوں کا انتظار کرتے ہوئے نظر آئیں۔ پوچھا کہ معاملات کیسے ہیں تو اُنہوں نے بتایا کہ بزنس خراب ہے ۔ گاہک نہیں آرہے ۔لیکن وہ کیا انگریزی کا محاورہ ہے کہ ہر بادل کا ایک سنہری پہلو ہوتاہے ۔ جس روحانی سوداگر سے ہم کبھی کبھی میل رکھتے ہیں اُن پر چند روز پہلے تکیہ کیا تو سکاٹ لینڈ کی وہ دوا جسے عرف عام میں بلیک لیبل کہتے ہیں ایسی پیش کی جس کا ہر قطرہ اُس کی صفائی اورایک نمبر ہونے کی گواہی دے رہاتھا۔ ایک اور روحانی ذریعے سے دریافت کیا تو پتہ چلا کہ ہر چیز وافر مقدار میں موجود ہے کیونکہ گاہکوں کی کمی ہوگئی ہے ۔ مساج پارلر ویران ہوں اورمیخانوں میں مَندہ آجائے ، یہ قیامت کی نشانیاں ہیں ۔اِس حکومت کو بحالت مجموعی دیکھا جائے تو چہروں سے اناڑی پن صاف جھلکتاہے ۔ ایک سے ایک نہلہ اِس حکومت میں ہے۔ عوام نے تو ووٹ دئیے ہوں گے لیکن اِس کرشمہ سازی میں محکمہ زراعت کا بھی بہت بڑا ہاتھ تھا۔ اَب یہ سوچ پھیلتی جارہی ہے کہ محکمہ زراعت والے بھی پریشان ہو رہے ہوں گے کہ کن اناڑیوں کو ہم لے آئے‘ جن سے کچھ ہوہی نہیں رہا
سوائے لطیفے برپا کرنے کے ۔ توپھر جائیں تو جائیں کہاں ؟ قوم شریفوں کو بھی آزما چکی، زرداریوں کو بھی ۔ یہ نئے پاکستان والے رہ گئے تھے اورقوم اَب اِن کو بھگت رہی ہے ۔ اِ ن کا اناڑی پن منطقی انجام تک پہنچا تو پھر کون آئے گا؟قحط الرجال تو ہم کہتے ہیں لیکن اِس سنگینی اوراِس نوعیت کا؟ ہمارے ہاں بے روزگار شاعر ملتے ہیں ، تبلیغ کرنے والوں کی بہتات ہے۔ ہر کوئی یا نصیحت کررہاہے یا تبلیغ پہ مامور ہے ۔ کمی ہے تو کسی ڈھنگ کے معیشت دان کی۔ ایک پرنسٹن کا پروفیسر تھا جسے دنیا مانتی ہے۔ اُسے یہ موجودہ نہلے اکنامک ایڈوائزری کمیٹی میں لے آئے۔ پھر ایسا طوفان مولویوں نے اُٹھایا کہ یہ تو قادیانی ہے اور فولادی حکومت کو پیچھے ہٹنا پڑا اوروہ پروفیسر صاحب وہیں پرنسٹن یونیورسٹی میں ہی رہے ۔ کوئی ہم سے پوچھے کہ معیشت کا تعلق کسی مسلک یا فرقے سے کیاہے ؟لیکن عقل نام کی چیز ہو تو ایسے سوالوں کا جواب دیاجائے ۔ قائداعظم قادیانی سرظفر اللہ خان کو وزیرخارجہ رکھ سکتے تھے ، ہندو ایچ این منڈل کو وزیرقانون بنا سکتے تھے ۔ لیکن ہم قائداعظم سے بڑے ہوئے ۔ہماری عقل اُن سے آگے کو ہے ۔ پھر گزارہ کریں اسحاق ڈاروں اوراسدعمروںسے ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Previous Post پاکستان لوک موسیقی ایوارڈز۔ ووٹ کریں اورشرکت کے موقع کے ساتھ جیتیں انعامات ہی انعامات اور نامور موسیقاروں کے ساتھ کریں ملاقات 16دسمبر 2018تک زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں اور انعامات کے موقعے کو بڑھائیں۔
Next Post عمران خان کے اپنی وکٹ خود اڑانے اور اپنے ہی مقرر کیے ہوئے وزراء کو فارغ کرنے کے اشارے دینے کے پیچھے کیا کہانی چھپی ہے ؟ صف اول کے کالم نگار کا خصوصی تبصرہ
What is hidden behind Imran Khan's own wicket blossom and giving him the indication of completing his appointed ministers?

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.