yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

امریکا اور بدترین دہشت گردی کی واردات

Web Editor October 11, 2017 1 min read
US and worst terrorist occurrence
Share this:

9/11 امریکا کی تاریخ کا دہشتگردی کا بدترین واقعہ تھا، جس کا سِرا کسی نہ کسی طرح مسلمانوں سے جوڑا گیا اور پھر جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا۔ عراق میں کس طرح امریکا کا نزلہ گرا اور اس کے چھینٹے افغانستان اور کچھ پاکستان میں بھی پڑے۔

یہ دہشتگردی کی بڑی واردات تھی، اتنے برسوں میں کئی بڑے بڑے محققین کی رپورٹس آچکی ہیں، جس میں یہ بھی دعوے کیے گئے ہیں کہ یہ دہشتگردی کی کارروائی دراصل امریکا کی جانب سے ہی تھی اور سبب تھا کہ کسی طرح مسلمان ممالک کو آنکھیں دکھانے اور اپنے پیروں تلے روندنے کا موقع ملے اور وہ موقع انھوں نے خوب لیا۔

اس سلسلے میں چالاک، سمجھدار، ہوشیار امریکی، جو ہر معاملے میں نمبر ون بننے کا دعویٰ کرتے ہیں، اتنا بڑا ہاتھی کھلی آنکھوں سے گزرتے دیکھتے ہیں، ان کے ریڈار اندھے ہوجاتے ہیں اور پتہ ہی نہیں چلتاکہ کہاں سے ہوائی جہاز اغوا ہوئے اور مکھی کی طرح اتنے چھوٹے سے ہوگئے اور ٹوئن ٹاورز سے ٹکرا گئے۔ کھیل شروع بھی کیا، ختم بھی ہوا اور دنیا بھر کے شاعروں کو پتہ ہی نہ چلا کہ اس بلیو وہیل گیم کی کہانی کے مصنف و ہدایت کار وہی تو تھے۔

ستمبر 2017ء کی رات ساڑھے دس بجے کے قریب عیش و عشرت کے حوالے سے مشہور امریکی شہر لاس ویگاس کے ایک عالیشان ہوٹل کی بتیسویں فلور پر جب کہ بیس بائیس ہزار کے قریب شائقین مشہور سنگر جیسن ایلڈن کے فن کو بڑے ذوق و شوق سے دیکھ رہے تھے جو ہاروسٹ فیسٹیول کے سلسلے میں منعقد کیا گیا تھا کہ اچانک ایک جانب سے تڑاتڑ گولیوں کی آوازیں ابھرتی ہیں۔ محسوس یہ ہورہا تھا کہ جدید طرز کی خودکار رائفل سے برآمد ہورہی ہیں اور مجمعے میں ایک شور مچ جاتا ہے۔ اس ہڑبونگ میں لوگ گرتے پڑتے راہ فرار کی جگہیں تلاش کرتے ہیں، لیکن مارنے والی گولی کسی کی شکل و صورت دیکھے بنا پار ہوتی جاتی ہے۔

مینڈیلے بے میوزک کنسرٹس کے حوالے سے خاصی خوبصورتی سے تعمیر کیے گئے اس حصے میں چھپنے کی جگہ ہی کیا تھی کہ یہ ایک کھلی فضا میں تھا۔ اسٹیج پر کچھ دیر پہلے اپنی خوبصورت آواز کے جلوے بکھیرتے جیسن ایلڈن جس سے فرمائش کرنے والے پاپ پاپ کے نعرے لگارہے تھے، فوری طور پر فرار ہوگئے تھے۔

اس افراتفری اور ہڑبونگ میں فائرنگ کرنے والے نے اپنا کام دکھایا اور اس کے رائفل کی ایک گولی خود اس کے بھی کام آئی اور وہ اس دنیا سے کوچ کرگیا۔ اس چونسٹھ سالہ شخص کے ذہن میں ایسا کیا تھا کہ اس نے چند ہی منٹوں میں بیس بائیس ہزار کے مجمعے پر فائر کھول دیا، جس سے اٹھاون کے قریب لوگ اپنی جان سے گئے، جب کہ پانچ سو سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے۔ کیا وہ مسلمان تھا؟ کیا وہ شدت پسند تھا؟ کیا اس کا تعلق کسی مسلمان ملک سے تھا؟ کیا وہ حال ہی میں مسلمان ہوا تھا؟

ان تمام سوالوں کے جوابات ڈھونڈنے سے پہلے ذرا بات ہوجائے بینجمن ہاسکنز پیڈک کی، جو 60ء کی دہائی میں بینک ڈکیتی کرنے والا سیریل مجرم تھا اور 1969ء میں این بی آئی کی اشتہاری فہرست میں اس کا نام تھا۔

ایک برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس نے بیس برس جیل میں کاٹے تھے اور پھر یہ فرار ہوگیا تھا، اسی بینجمن پیڈک کا بیٹا یعنی اسٹیفن پیڈک، گو اپنے باپ کی طرح عادی مجرم تو نہ تھا اور نہ ہی اس کے ریکارڈ میں ایسی کوئی قابل اعتراض باتیں شامل تھیں، البتہ یہ جوئے کھیلنے کا شوقین تھا، لائسنس یافتہ پائلٹ بھی تھا، اس کے اپنے دو طیارے بھی تھے۔

یہ میوزک کنسرٹس دیکھنے کا بھی شوقین تھا، اس نے اٹھائیس ستمبر کو مینڈلے بے ہوٹل میں دو کمروں کا شاندر سویٹ بک کروایا تھا اور اس گھناؤنے جرم کو انجام دینے کے بعد جب اس نے خود کو بھی جہنم رسید کرلیا تو پولیس کی تفتیشی ٹیم نے اس کے کمرے کا معائنہ کیا، جہاں سے انھیں انیس کے قریب ہتھیار برآمد ہوئے جس میں رائفلز اور پستولیں شامل تھیں۔ پولیس نے اپنی اس شاندار کارکردگی کو سر انجام دینے کے بعد اپنا دائرہ کار مزید وسیع کیا تو موصوف کے گھر سے بھی ہتھیار برآمد ہوئے اور ایسے کیمیکل بھی ملے جو بم بنانے کے کام آتے ہیں۔

ذرا سوچیے 9/11 کے واقعے میں بھی پولیس اور انٹیلی جنس ایف بی آئی کو کچھ پتہ نہ چلا تھا کہ طیارے کس نے ہائی جیک کیے، کہاں سے کیے اور کہاں کا سفر ہے۔ کچھ اسی طرح اسٹیفن نے ہتھیار کس طرح ہوٹل کے کمرے میں منتقل کیے اور کیوں کیے؟ یہ مانا کہ اسٹیفن ایک سمجھدار شخص تھا، جواری تھا، اسی لیے اس نے اپنے اسلحے کا لائسنس بنوا رکھا تھا، لیکن ذرا سوچیے کہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی شخص اپنے ہمراہ پالتو شیر لے کر گھومے اور اس سے کوئی پوچھ گچھ بھی نہ کرے۔

یہ بھی ممکن ہے کہ شیر گوشت نہیں دودھ پیتا ہو، کیک اور ٹافیاں کھاتا ہو۔ اس کے مالک کو اچھی طرح سے علم ہے کہ اگر وہ زور سے چھینکتا بھی ہے تو اس کا پالتو شیر لرز جاتا ہے، لیکن جناب! کسی چلتے پھرتے معصوم سے اجنبی کو کیا خبر کہ اس کا پالتو شیر اتنا ہی مودب ہے، وہ تو اسے شیر ہی سمجھے گا ناں۔

اسٹیفن کے بھائی ایرک کا یہی کہنا ہے کہ اسے نہیں معلوم کہ اس کے بھائی نے ایسا کیوں اور کیسے کیا ہے، اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے اسٹیفن کی جانب سے آخری ایک ٹیکسٹ ملا تھا جس میں اس نے لکھا تھا کہ اس نے ڈھائی لاکھ ڈالر کیسینو میں جیتے ہیں۔ اسٹیفن کا ماضی میں اور حالیہ بھی کسی طرح سے مذہبی شدت پسندی کا رجحان نہیں دیکھا گیا، وہ خاموش طبع انسان تھا، البتہ داعش نے فوری طور پر اس بڑے درجے کی ہلاکت کا طوق اپنے گلے میں ڈالنے کی کوشش کی ہے، گویا اسلام سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔

یہاں میرے پیارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری خطبے کی ایک خوبصورت بات ضرور یاد کروادیں ’’اے لوگو! میرا خیال یہ ہے کہ میں اس اجتماع میں تم سے پھر کبھی نہیں مل سکوںگا، یاد رکھنا تمہارا خون، تمہارا مال اور تمہاری عزت ایک دوسرے کے لیے حرام (یعنی باعث حرمت وتقدس) ہے، وہ وقت دور نہ سمجھنا جب تمہیں اپنے ہر عمل کا حساب اللہ کی بارگاہ میں دینا ہے‘‘۔

اللہ ہم سب کو نیک عمل کی توفیق دے۔ (آمین)

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Hidden concerns
Previous Post چھپے خدشات
Next Post کیٹالونیا، یورپ کا نیا سر درد, کاتالان لیڈر کا اعلان، ہسپانوی حکومت کی خصوصی میٹنگ طلب
Catalonia, Europe's new headaches

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.