yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

اسلامی نظریاتی کونسل کی قابلیت اوراصلاح

F A Farooqi May 31, 2016 1 min read
Console
Share this:
Console
Console

تحریر: شہزاد سلیم عباسی
اسلامی نظریانی کونسل دستوری و آئینی حیثیت رکھنے والا ادارہ ہے جسے 73ء کے آئین کی شق 227 میں شامل کیا گیا تاکہ تمام وضع کردہ قوانین قرآن و سنت کے مطابق بنیں، چنانچہ اس غرض سے دفعات 228 ،229 ،230 میں ” اسلامی نظریانی کونسل ” کے نام پر 20 اراکین پر مشتمل ایک ادارہ تشکیل دیا گیا جسکا مقصد صدر، گورنر ، اسمبلی یا کسی ہائر اتھارٹی کی جانب سے بھیجے جانے والے معاملے کی اسلامی حیثیت جانچ کر 15 دن میں رپورٹ پیش کرنا تھا۔شق 228 کی دفعات میں اس بات کو خصوصی اہمیت دی گئی کہ کونسل میں تمام مکاتب فکر کو مساوی نمائندگی حاصل ہو اور کم از کم چار ارکان ایسے ہونگے جواسلامی تعلیم و تحقیق پر پندرہ سال کا عبور رکھتے ہوں اور انہیں جمہورِ پاکستان کا اعتماد بھی حاصل ہو ۔ کونسل نے اب تک اپنی سفارشات پر مرتب تین قسم کی رپورٹیں پارلیمان کو بھجوائی ہیں ۔(1) سالانہ رپورٹیں ، 1977 سے آج تک قومی اسمبلی اور سینٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹوں کی تعداد صرف تیس ہے جبکہ آخری مرتبہ یہ رپورٹ 2012 میں پیش کی گئی ۔(2)قوانین کی اسلامی تشکیل پر رپورٹیں ، جسمیں مسود قانون شفعہ ، قصاص ، دیت، اسلامی نظام حکومت ، اسلامی قانون شہادت،اسلامی قوانین ، ضابطہ فوجداری، دیوانی،اصطلاحات، اسفسارات،بیمہ ، مالیات ، محصولات،انتقال جائیداد، قانون دادرسی، احکام اسلام وغیرہ کی رپورٹیں 1992تک پیش کی گئیں۔(3) موضوعاتی رپورٹیں، جسمیں معیشت ، تعلیم ، معاشرے کی اصلاح،ذرائع ابلاغ اور اصلاح قیدیان اور جیل خانہ جات پر رپورٹیں پیش گئیں جسمیں رپورٹ بابت نظا م بیمہ،اسلامی نظام معیشت، بلا سود بینکاری، نظام زکوٰۃاور اسلامی نظام بیمہ،سفارشات برائے نظا م تعلیم،اسلامی نظام عدل اور خاندانی منصوبہ بندی پر مشتمل ہیں۔ اسلامی نظریانی کونسل کا رپورٹنگ سسٹم انتہائی ناقص ہے جس پر بہرحال چیک اینڈ بیلنس کا نظام ضروری ہے۔

اسوقت اس کونسل کا ایک چیئرمین اور 9 ممبر ہیں۔ چیئرمین صاحب نے درس نظامی کا کورس کیا ہے اسکے ساتھ 2 کتابیں تصنیف کی ہیں ، مختلف ممالک کے دورے کیے اور سیاسی کیریئر تو کافی ضخیم ہے۔ممبران میں قاضی حسین احمد مرحوم کی بیٹی ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی ہیں جو سابقہ رکن قومی اسمبلی اور سابقہ رکن پبلک سیفٹی کمیشن ہونے کیساتھ سیاسی و دینی علوم کا تجربہ رکھتی ہیں اور یوتھ، ہیومن ڈیویلپمنٹ اور این جی او سیکٹر کی مختلف باڈیز میں کام کر رہی ہیں۔کونسل کے دوسرے ممبر جسٹس (ر) محمد رضا خان ہیں جو سیکرٹری و جوائنٹ سیکرٹری وزارت قانون و انصاف اور انسانی حقوق، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، جج پشاور ہا ئیکورٹ، رکن فیڈرل سروس ٹریبیونل اورڈائریکٹر وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ بھی رہے۔تیسرے ممبر عبداللہ چیف سیکرٹری کے پی کے ، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ، ڈائریکٹر جنرل نیپا، کمشنر افغان مہاجرین، ڈائریکٹر حج، صوبائی سیکرٹری فنانس اورانفارمیشن وغیرہ کیساتھ ساتھ پولیٹکل ایجنٹ بھی رہے ۔ چوتھے ممبر جسٹس (ر) سید منظور حسین گیلانی جو آزاد کشمیرکے چیف جسٹس ، ایڈوکیٹ جنرل،چیف الیکشن کمشنر اور وائس چانسلر آزاد کشمیر یونیورسٹی بھی رہے ۔پانچویں ممبر پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شاہتازجنکا وفاقی شرعی عدالت (فقہ) میں سات سال کا تجربہ ہے ، دوبینکوں کے ساتھ بطور رکن شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے طور پر کام کر رہے ہیں اور اسکے ساتھ ایک انجمن کے نائب صدر اور مدرسے کے خطیب بھی ہیں ۔ باقی چار ممبر حضرات میں سے دو ممبر دیوبند مسلک سے ہیں، ایک اہل تشیع اور ایک اہل حدیث مسلک سے ہے ۔ سمیعہ راحیل قاضی، دو جسٹس صاحبان کے علاوہ باشمول چیئرمین مولانا شیرانی صاحب کی درکار علمی حالت انتہائی پتلی ہے۔

Law
Law

پنجاب حکومت کے قانون برائے تحفظ حقو ق نسواں کی شدید مخالفت کے بعد اسلامی نظریانی کونسل نے 163 صفحات پر مشتمل خواتین کے حوالے سے ایک مسود ہ تیار کیا ہے جسمیں خواتین کے غیر محرم کے ساتھ میل جول، باہر سے آئے مہمانان کے لیے خواتین کا ویلکم کرنے اور مخلوط تعلیم پر پابندی کی سفارشات بھیجی ہیں اور ایک مزید تہلکہ خیز سفارش کہ حکم عدولی کیصورت میں شوہر تنبیہاََ پر بیوی کو ہلکا پھلکا مارسکے گا ۔ اسے نہ صرف انسانی حقوق کی تنظیموں نے مسترد کیا اور خواتین دشمن مسودہ قرار دیا ہے بلکہ میڈیا کے ستونوں نے بھی مولانا شیرانی کو آڑے ہاتھوں لیا ۔بلا شبہ جہاد و قتال، حدود و قیود،سیاست، نظام شورائیت،معیشت ،سودی نظام کے مسائل، خواتین کا پردہ، طلاق، خلع،شہادت اور دیت کے قوانین،قتل، چوری ، زنااور ارتداد جیسے جرائم کی سزائیں ، موسیقی، مصوری وغیر ہ اور غرض شعبہ ہائے زندگی میں ہمیں شرعی حیثیت جاننے کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کی رہنمائی کی انتہائی ضرورت پڑتی ہے ۔ سیکولر مغربی عناصر، بعض نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں اور بے خبر میڈیا جو بھی کہے لیکن ہمارے مشاہدے میں آتا ہے کہ ہرمسلمان کو قرآن و سنت کی روشنی میں مسائل کے حل کی ضرورت ہوتی ہے جو ظاہراََ یہ دینی علماء اور عصری تقاضو ں کے مطابق علوم پر کڑی نظر رکھنے والا اسکالر ہی معاملات کے ہمہ پہلو جائزے کے بعد کچھ فیصلہ دے سکتے ہیں جو کہ انتہائی سنجیدہ کام ہے۔مذہبی نظام تعلیم کی اصلاح کی اشد ضرورت ہے تا کہ ایسے جید علماء اور اسکالر کی ایک کھیب تیار ہو جو تھوڑا بہت اجتہاد، استنباط و استفادہ کا کام جانتے ہوں۔کونسل کی رکنیت کے لیے میرٹ کی بحالی اوراس کی تعداد میں اضافہ کیساتھ ساتھ ہر مسلک کی مساوی نمائندگی ضروری ہے

Parliament
Parliament

اس کونسل پر عوام الناس کا اعتماد ہی نہیں ہے اسے حکومت کا ادارہ نہیں بلکہ ہمیشہ سے سیاسی بنیادوں پر استعمال کیا گیا اور ممبران کی سلیکشن کے وقت میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ اس بار کونسل کاوارث مولانا فضل الرحمان پارٹی کو بنا دیا گیا ہے جبکہ بریلوی مسلک کی نمائندگی نہیں ہے اور 10 میں صرف ایک خاتون ہے، یعنی خواتین کیساتھ اس محاز پر بھی زیادتی ہے ۔لہذا ایسے لوگوں کو اس کونسل میں شامل کیا جائے جو صرف مدارس کے رجعت پسند مولوی یاانگریزی نظام کے غلام نہ ہوں ، صرف سیاسی گھرانے کے چشم و چراغ یا ریٹائرڈ افسران نہ ہوں بلکہ ملک کے ٹاپ کے پی ایچ ڈی اسکالر، ٹاپ کے علماء، ٹاپ کے معاشی و معاشرتی تجربہ کار شامل ہوں،

ہمارے ملک میں ایسے لوگ موجود ہیں جو اسکے اہل ہیں لیکن گوہر نایاب کو تلاش کرنا شرط ہے ۔میری ناقص رائے میں اسلامی نظریاتی کونسل کے تین بنیادی مقاصد ہیں، اسلامی شریعت کے حوالے سے بڑھتے شکو ک و شبہات کو رفع کیا کرے۔ثانیاََ اجتہاد کے ذریعے گنجلک معاملات کو متعین کر کے قوم کو ان کے بارے میں آگاہ کرے ثالثاََپارلیمنٹ کے ممبران کی رہنمائی کے لیے انفرادی و اجتماعی طور پر کوششیں کرے ،۔یہ سب تب ہی ممکن ہو گا جب اسے سیاست سے پاک ادارہ بنایا جائے ، کونسل ہر ماہ اپنی رپورٹ بنا کر پارلیمنٹ میں پیش کرے اور پارلیمنٹ اس بات کی پابند ہو کہ اس کونسل کی بھیجی گئی رپورٹ کو داخل یاخارج از دفتر کرے اور اس کونسل کی نگرانی کے لیے ایک سنجیدہ پارلیمانی کمیٹی کاقیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Shahzad Saleem Abbasi
Shahzad Saleem Abbasi

تحریر: شہزاد سلیم عباسی
0333-31 33 245
shahzadsaleemabbasi@gmail.com

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Online FIR
Previous Post پنجاب میں بھی ہوتی ہے آن لائن FIR
Next Post نرالے انداز
Bus Stand Jhang

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.