yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کیا ریاست مدینہ اسی کو کہتے ہیں ۔۔۔۔عطاالرحمٰن

Web Editor December 24, 2018 1 min read
The state is called Madina.
Share this:

اہور (ویب ڈیسک) خبر گرم ہے کہ کل اُڑیں گے غالب کے پرزے، تماشا ہو گا اور دنیا بھی دیکھے گی۔۔۔ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک نے العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ کمپنیز میں میاں نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات میں لمبی سماعتوں کے بعد فیصلہ لکھنا شروع کر دیا ہے نامور کالم نگار عطاالرحمٰن اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ بلکہ لکھ کر محفوظ کر لیا ہے۔۔۔ اگرچہ یہ بات کاغذی صحافت اور برقی ذرائع ابلاغ میں کھل کر نہیں کہی جاتی مگر سوشل میڈیا اور باخبر حلقوں کی آپس کی ملاقاتوں اور بیٹھکوں میں اس کا پوری طرح اظہار ہوتا ہے کہ اصل فیصلہ کہیں اور سے صادر ہوتا ہے۔۔۔ جج صاحبان اوپر سے نازل ہونے والے احکامات کی روشنی میں اپنے تئیں انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہیں اور پھر سزا یا جزا دینے میں دیر نہیں لگاتے۔۔۔ اسلام آباد کے ایک نہایت درجہ باخبر اور مستند سمجھنے والے صحافی نے کل ہفتہ کے روز اپنے کالم میں لکھ بھی دیا ہے ’’نواز شریف کے سارے معاملات ایک ریٹائرڈ سرکاری افسر کے گھر کے ڈرائنگ روم میں طے ہوتے ہیں ۔ فی الحال ڈرائنگ دوم سے کسی ڈیل کی کوئی خبر نہیں‘‘۔۔۔ البتہ گزشتہ 28 جولائی کو احتساب عدالت کے نمبر 1 کے جج جناب محمد بشیر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے حوالے سے اپنا حکم نامہ جاری کرتے وقت صبح 11 بجے سے لے کر رات گئے تک 5مرتبہ نیا وقت دیتے رہے۔۔۔ قوم کے جملہ باشعور افراد منتظر اور بے تابی کا شکار بنے اپنے اپنے  کے سامنے بیٹھے رہے ۔۔۔فیصلے کے صدور سے قبل پس منظر میں نہ جانے کیا کچھ ہوتا رہا۔۔۔ اس میں اگرچہ سابق اور تین مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم نوا زشریف کو 10 سال سے زائد ان کی بیٹی مریم نواز کو 7 سال اور داماد کیپٹن صفدر کو 1 سال قید کی سزا کے ساتھ بھاری جرمانوں کی سزا کا مستوجب قرار دیا گیا تاہم فیصلے کا متن سامنے آیا تو چوٹی کے ماہرین کے نزدیک اس کے اندر کئی قانونی خلاء پائے جاتے تھے۔۔۔ زبان و بیان کی غلطیاں تھیں اور ایسا ظاہر ہوتا تھا جلد بازی میں لکھا گیا ہے۔۔۔ اسی لیے اس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر ہوئی تو عارضی طور پر منظور کر لی گئی۔۔۔حتمی فیصلے کے لیے فریقین عدالت عالیہ کے لیے آخری حکم نامے کے منتظر ہیں ۔۔۔ اب جو عدالت نمبر 2 اپنا شاہکار پیش کرے گی تو معلوم نہیں کہ کیا رنگ جماتی ہے۔۔۔ ہم اخباری منشیوں کو قانونی معاملات اور باریکیوں پر نگاہ حاصل نہیں ہوتی تاہم نیب جیسے احتساب کے ’’عظیم‘‘ ادارے کی جانب سے قوم کو جس طرح کا انصاف مل رہا ہے، اس کی جھلکیاں اہل وطن کے دل اور دماغ کو جلا بخشتی رہیں گی ۔۔۔ تازہ ترین مثال سرگوردھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے سابق  میاں جاوید احمد کی لاہور کے ہسپتال میں ہتھکڑیوں کی حالت میں عارضہ قلب سے موت کا واقع ہونا ہے۔۔۔ قوم کے نونہالوں کو اعلیٰ تعلیم دینے والے اس ادارے کے سربراہ کے خلاف تفتیش ہو رہی تھی، جرم ابھی ثابت نہیں ہوا تھا۔۔۔ ریفرنس تک تیار نہ ہو پایا۔۔۔ لیکن اسے اس حد تک ذلیل کیا گیا کہ صدمے سے جانبر نہ ہو سکا۔۔۔ افراد قوم کیا پوری دنیا نے اس کی مردہ لاش کو ہتھکڑی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے دیکھا۔۔۔ ایسا تو شاید جنگل کے قانون میں بھی نہیں ہوتا ہو گا۔۔۔ اب نیب اس کی ذمہ دار پنجاب پولیس کو ٹھہرا رہی ہے اور پنجاب پولیس الزام سے جان چھڑانے کی اپنی سی کوشش کر رہی ہے۔۔۔ اگر احتساب اسی کا نام ہے تو معلوم نہیں پاکستانیوں کی غیرت مند قوم کے ساتھ کیا سلوک ہونے والا ہے۔۔۔ کیا یہ اس ’ ریاست مدینہ ‘ کاماڈل ہے جس کا وعدہ جناب عمران خان نے وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی کیا تھا۔۔۔ اگر تحقیقات کے بعد اس قبیح اور شرمناک کھیل کے ذمہ دار نیب کے حکام ٹھہرتے ہیں تو چیئرمین صاحب کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔۔۔ اور اگر اس مجرمانہ فعل کا ارتکاب پنجاب کی پولیس یا جیل کی انتظامیہ کی جانب سے ہوا ہے تو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے لیے بہتر ہو گا اپنے بارے میں خود فیصلہ کریں ۔۔۔یا عمران خان ان کے بارے میں اپنی قسم توڑ دیں۔۔۔ بے شک احتساب نہ ہو تو کوئی قوم زندہ اور توانا نہیں رہ سکتی۔۔۔ اس کی رگ و پے میں تازہ اور شفاف خون دوڑنے کی بجائے فاسد مادہ جمع ہوتا رہتا ہے لیکن احتساب کو احتساب ہونا چاہیے۔۔۔ وہ احتساب جسے مہذب دنیا اور اسلامی قانون حقیقی انصاف کا نام دیتا ہے۔۔۔ اس میں کسی کی تخصیص نہیں کی جاتی۔۔۔ کسی خاص گروہ کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔۔۔ کسی بھی پہلو سے انتقام کی بدبو نہیں آتی۔۔۔ بے لاگ ہوتا ہے اور جرم ثابت ہونے سے پہلے کسی قسم کی سزا نہیں دی جاتی یہاں تک کہ ملزم کو شک کا فائدہ بھی دیا جاتا ہے مگر نیب جیسا ہماری قومی تاریخ کے چوتھے فوجی ڈکٹیٹر جنرل (ر) پرویز مشرف کا قائم کردہ ادارہ جس کی خشت اوّل ہی فوجی حکمرانی کے مخالف سیاستدانوں کو ’’کیفر کردار‘‘ تک پہنچانے کے ’’نیک‘‘ ارادے پر رکھی گئی تھی۔۔۔ آج بھی اپنے کالے قوانین کے ذریعے اوپر والوں کے معتوب سیاستدانوں کو نشانہ بنائے ہوئے ہے۔۔۔ کیا اس ملک میں صرف ناپسندیدہ سیاستدان ہی مجرم ہیں یا ان سے تعلق رکھنے والے چند کاروباری لوگ اور یونیورسٹیوں کے محترم اساتذہ ہیں ۔۔۔ کیا کسی نے اسلحہ کی خریداری میں اربوں ڈالروں کے کک بیکس ہضم نہیں کیے۔۔۔ نہایت درجہ پوش علاقوں میں قائم کردہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام کے پیچھے کیا کیا کہانیاں پوشیدہ ہیں ۔۔۔ کیا انہیں منظر عام پر نہیں لانا چاہیے ۔۔۔ کچھ ریاستی اداروں کے زیر نگرانی چلنے والے بڑے بڑے کاروباری اداروں کے اندر جو بے ضابطگیاں ہوتی ہیں ، وہ اور ان کے ذمہ داران کے کرتوت کیا کھل کر سامنے نہیں لائے جائیں گے۔۔۔ احتساب کرنا ہے تو سب کا کیجیے۔۔۔ کسی کو استثنیٰ نہ دیجیے۔۔۔ وہ جج ہو یا جرنیل ہو یا سیاستدان اور بیورو کریٹ یا کاروباری طبقے سے تعلق رکھتا ہو۔۔۔جو بھی جس غیر قانونی فعل کا مرتکب پایا جائے، اسے ایک ہی کٹہرے میں لا کر کھڑا کیجیے ۔۔۔ ایسا مت کیجیے کہ ان سیاستدانوں کے تو پرزے اڑا کر رکھ دیئے جائیں جو تابع مہمل بننے سے انکاری ہوں جبکہ درونِ مے خانہ یا گھر کے لوگوں کے بارے میں ارشاد فرما دیا جائے کہ ہمارے یہاں احتساب کا اندرونی نظام موجود ہے جس کے تحت پوچھ گچھ ہوتی رہتی ہے ۔۔۔ ججوں کو بھی عملاً استثنیٰ حاصل ہے کہ فیصلے تو انہیں کے ذریعے نافذ کرانے ہیں ۔۔۔ ایسے کسی ماحول یا نظام کے اندر دنیا کی کوئی زندہ اور تابندہ قوم پنپ نہیں سکتی۔۔۔ جناب آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف اگر معاف فرمائیں تو وہ خود بھی اس صورت حال کے ذمہ دار ہیں ۔۔۔ میثاق جمہوریت میں دونوں جماعتوں کے سربراہوں نے طے کیا تھا کہ کسی ایک کو بھی برسراقتدار آنے کا موقع ملا تو نیب کی جگہ قومی احتساب کمیشن قائم کیا جائے گا جو جائز اور منصفانہ قوانین کے تحت بلا استثناء ہر طبقے کے افراد کو قانون کی ایک ہی عدالت میں لا کھڑا کرے گا۔۔۔ کسی کو استثنیٰ نہیں دیا جائے گا دوسرے الفاظ میں کوئی گائے مقدس نہیں ہو گی۔۔۔ اس کے بعد 2008ء سے لے کر 2013ء تک جناب زرداری اور ان کی جماعت برسراقتدار رہے۔۔۔ 2013ء سے لے کر جون 2018ء تک میاں نواز شریف اور ان کی مسلم لیگ (ن) کی حکمرانی تھی۔۔۔ پارلیمنٹ میں بھی دونوں جماعتوں کو ملا کر بھاری اکثریت حاصل تھی ۔۔۔ آخر انہوں نے بے لاگ اور بلا امتیاز اس احتساب کمیشن کو کیوں نہیں وجود بخشا جس کا وعدہ بڑے زور شور کے ساتھ قوم کے ساتھ کیا گیا تھا اور جو ان کی اصولی اور اخلاقی ذمہ داری بھی تھی۔۔۔ اگر انہیں کسی کا خوف لاحق تھا تو کیا آج وہ اس خوف کی آگ کے شراروں کا خود شکار نہیں ہو رہے لیکن مسئلہ محض آصف علی زرداری اور نوا زشریف صاحبان کا یا ان کی جماعتوں کے چند افراد کا نہیں ۔۔۔ پوری قوم کے آئینی اور جمہوری مستقبل کا ہے ۔۔۔ نیب کے قوانین میں تبدیلی لانے کی خواہش یا ارادے کا اظہار تحریک انصاف سمیت ملک کی تمام بڑی جماعتیں کر چکی ہیں ۔۔۔ پارلیمنٹ کے اندر بھی چھائی ہوئی ہیں ۔۔۔ پھر ان کے راستے میں کیا امر مانع ہے۔۔۔ اگر اب بھی کسی کا خوف لاحق ہے تو کم ازکم قوم کو بتا تو دیں وگرنہ معتوب سیاستدان تو کیا ہمارے نو نہالوں کو علم و تہذیب کے زیور سے آشنا کرنے والے محترم اساتذہ کرام اور ان کے یونیورسٹیاں قائم کرنے والوں کو بھی جرم ثابت ہوئے بغیر ہتھکڑیاں لگتی رہیں گی اور وہ میاں جاوید احمد کی مانند سرکار والا تبار کی نازل کردہ ذلت اور رسوائی کا شکار ہو کر ہتھکڑیاں پہنے دم توڑتے رہیں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif's future ..... Hizayfa Rehman
Previous Post نواز شریف کا مستقبل ۔۔۔۔۔حذیفہ رحمان
Next Post نواز شریف کی ممکنہ گرفتاری : سزا ملنے کے بعد کہاں اور کس جیل میں رکھا جائے گا؟
Possible arrest of Nawaz Sharif: Where and what prison will be kept after being punished?

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.