yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیر اعظم کے ماتم کی آواز لاہور میں سنائی دے رہی ہے اور مجھے لگ رہا ہے کہ ۔۔۔

MH Kazmi April 30, 2019 1 min read
The sound of Prime Minister's mourning is hearing in Lahore and I feel that.
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) وہ درد بھرے لہجے میں خدا کے واسطے دے رہا تھا اور پاکستان کی حکمران اشرافیہ کے سامنے فریادیں کر رہا تھا۔ یہ فریادی خود ایک وزیراعظم تھا۔ اپنے سامنے بیٹھے ہوئے اراکین پارلیمنٹ، وزراء، بیوروکریٹس، اہم کاروباری شخصیات اور صحافیوں سے کہہ رہا تھا کہ خدا کے واسطے نامور کالم نگار حامد میر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اِس پاکستان کی قدر کرو، یہاں اِستحکام پیدا کرو، آپس میں اختلاف ضرور کرو لیکن اپنے لہجوں میں نرمی پیدا کرو۔ اہلِ پاکستان کو ایک دوسرے کے ساتھ نرمی اختیار کرنے کا واسطہ دینے والا یہ شخص پاکستان کا وزیراعظم تو ہو نہیں سکتا کیونکہ پاکستان کے اکثر وزرائے اعظم اقتدار میں آکر بہت سخت لہجے میں بات کرتے ہیں۔ اُس وزیراعظم کا نام راجہ فاروق حیدر خان تھا، جو آج کل آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم ہیں اور 27اپریل کی شب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اولڈ راوینز یونین کے سالانہ عشایئے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔ وہ اپنی مادرِ علمی میں 45سال کے بعد واپس آئے تھے۔ اسٹیج پر اُن کے ساتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کے علاوہ تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے ایک وزیر شہریار آفریدی بھی موجود تھے۔ راجہ فاروق حیدر خان کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے ہے۔ اُنہوں نے پاکستان کی سیاست پر کوئی بات نہیں کی لیکن دو تین مرتبہ شہریار آفریدی کو مخاطب کر کے کہا کہ ہمیں اپنے لہجے نرم کرنا ہوں گے۔ لہجے نرم کرنے کا مطلب قطعاً یہ نہیں تھا کہ وہ کسی سے کوئی رعایت مانگ رہے تھے، اُس کا مطلب صرف اِتنا تھا کہ اپنے رویوں میں برداشت پیدا کی جائے۔ اولڈ راوینز یونین نے انتہائی کشیدہ سیاسی ماحول میں ایک دوسرے کے مخالف سیاستدانوں کو اپنے سالانہ عشایئے میں ایک اسٹیج پر جس مقصد کے تحت بٹھایا تھا، راجہ فاروق حیدر خان اپنی منت سماجت کے ذریعہ اُس مقصد کو آگے بڑھا رہے تھے۔ اُن کی منت سماجت اپنی ذات کے لئے نہ تھی۔ یہ منت سماجت پاکستان اور جموں و کشمیر کے لئے تھی۔ اپنے زمانہ طالب علمی کی یادوں کو تازہ کرنے کے بعد راجہ صاحب ہمیں خدا کے واسطے دینے لگے۔ ایک شعلہ بیان سیاستدان اپنی آنکھوں کے آنسو روکتے ہوئے لاہور والوں کو بتانے لگا کہ آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب علاقوں میں کیا ہوتا رہا ہے اور آج کیا ہو رہا ہے؟ ایل او سی کے پار پچھلے ستر سال سے کیا ہو رہا ہے؟ اپنے وقت کے بہت بڑے ڈکٹیٹر جنرل ایوب خان کو اُس کے منہ پر ’کاغذی فیلڈ مارشل‘ قرار دینے والے راجہ حیدر خان کا برخوردار راجہ فاروق حیدر خان بڑی عاجزی اور انکساری کے ساتھ اپنے دل کے زخم ہتھیلی پر رکھے اپنوں سے انصاف طلب کر رہا تھا۔ اُنہوں نے کشمیر کے ایک گائوں کا ذکر کیا، جہاں چالیس عورتوں کی عصمت دری ہوئی۔ پھر یاد دلایا کہ 13جولائی 1931کو سری نگر میں بیس مسلمانوں کو شہید کیا گیا تو 14؍اگست 1931کو لاہور میں علامہ اقبال نے باغ بیرون موچی دروازہ میں ایک جلسہ کیا اور کشمیریوں کے حق میں تحریک کا آغاز کیا۔ راجہ فاروق حیدر نے ایک دفعہ پھر اپنے آنسو روکے اور شکایت بھرے لہجے میں کہا کہ آج کشمیر میں روزانہ گولی چلتی ہے، روزانہ لاشیں گرتی ہیں، روزانہ عصمتیں لٹتی ہیں لیکن علامہ اقبال کے پاکستان میں دفترِ خارجہ کا ترجمان ایک مذمتی بیان جاری کر کے خاموش ہو جاتا ہے۔ راجہ فاروق حیدر نے قدرے تلخ لہجے میں کہا کہ ہمیں صرف دفترِ خارجہ کے ترجمان کی مذمت نہیں چاہئے بلکہ اپنے لئے وہ اپنائیت چاہئے جس کا مظاہرہ علامہ اقبال اور قائداعظم نے کیا تھا کیونکہ پاکستان ہماری منزل ہے، ہم تو مرنے کے بعد بھی پاکستان کے پرچم کو اپنا کفن بناتے ہیں لیکن ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم کو آپ لوگ نظر انداز کر رہے ہیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ اگلے جہان میں آپ کی پکڑ ہو۔ راجہ فاروق حیدر خان کی تقریر اب ماتم بن چکی تھی۔ آہ و بکا اور ’سیاپا‘ بن گئی تھی۔ میرے پہلو میں بیٹھے ہوئے ایک رکن صوبائی اسمبلی نے مجھے بتایا کہ ہم نے تو بھارت کے خلاف قرارداد پاس کی تھی۔ میں نے کہا جب ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے عورتیں، بچے اور بوڑھے مارے گئے تو کیا پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی اسمبلی نے اظہارِ یکجہتی کے لئے ایک وفد مظفرآباد بھیجنا گوارا کیا؟ ایم پی اے صاحب نے زور زور سے سر ہلا کر کہا: بالکل درست کہا آپ نے، بہت بڑی غلطی ہو گئی۔ راجہ فاروق حیدر کا ماتم جاری تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ سری نگر کے مزارِ شہداء میں مقبول بٹ اور افضل گرو کی قبریں خالی ہیں۔ دونوں کو پھانسی دینے کے بعد دہلی کی تہاڑ جیل میں دفن کر دیا گیا، اب یاسین ملک کو بھی تہاڑ جیل بھیج دیا گیا ہے لیکن آپ کو ہماری زیادہ فکر نہیں ہے، آپ تو آپس میں لڑے جا رہے ہیں۔ میں سوچ رہا تھا کہ کاش راجہ فاروق حیدر خان کا یہ ماتم اُن اہلِ اختیار تک بھی پہنچ جائے جو یہ طے کر کے بیٹھے ہیں کہ بھارت کے حالیہ انتخابات میں بی جے پی کو بہت بڑی اکثریت ملنے والی ہے اور اُس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مہربانی سے نریندر مودی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کر دے گا۔ حالات وواقعات بتا رہے ہیں کہ مودی کو لینڈ سلائیڈ وکٹری نہیں ملے گی۔ کانگریس اور اُس کے اتحادی توقعات سے زیادہ نشستیں حاصل کر سکتے ہیں لیکن بھارت میں جو بھی اقتدار میں آئے گا وہ کشمیر کو آزادی نہیں دے گا۔ راجہ فاروق حیدر نے اپنی لمبی تقریر میں کہیں پر یہ نہیں کہا کہ پاکستان کی طرف سے بھارت پر حملہ کر دیا جائے۔ وہ تو صرف یہ فریاد کر رہے تھے کہ خدا کے واسطے آپس میں اتحاد پیدا کرو کیونکہ کشمیریوں کی آخری منزل اور آخری امید پاکستان ہے۔ اولڈ راوینز یونین کی اِس تقریب میں یونیورسٹی کے ڈین، فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر خالد منظور بٹ نے یہ افسوسناک خبر بھی سنائی کہ یونیورسٹی کے ایک سینئر استاد پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی وفات پا گئے ہیں۔ یہ وہ عظیم شخصیت تھی جس نے اپنی زندگی کی تمام جمع پونجی یونیورسٹی کے اینڈوومنٹ فنڈ میں جمع کرا دی تاکہ غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے ہو سکیں۔ ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی کی وفات کی خبر اور راجہ فاروق حیدر خان کے ماتم نے طبیعت کو بہت بوجھل کر دیا اور میں کھانا کھائے بغیر ہی وہاں سے اٹھ گیا۔ واپسی پر میں دل ہی دل میں راجہ فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کر رہا تھا کہ آج اُنہوں نے پاکستان کے دل لاہور میں اُس ماتم کی آواز پہنچائی، جو روزانہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی کسی نہ کسی گلی اور کوچے میں گونجتی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
What started 9 months after taking the justice of justice to justice? Concerned News
Previous Post تحریک انصاف کو اقتدار میں لانے والے9ماہ بعد کیا سوچنے لگے؟ تشویشناک خبر
Next Post وزیر مواصلات مراد سعید نے قوم کا دل خوش کر دیا
Minister of Communications Murad Saeed welcomed the nation's heart

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.