yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان کے سینئر ترین صحافی کی پیشگوئی نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

Web Editor April 6, 2019 1 min read
The predecessor of Pakistan's senior journalist has stirred in domestic politics
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کے خلاف جب اپوزیشن کی جماعتیں اور غیرسیاسی طاقتیں ایک صفحے پر آ گئیں، تو دیکھتے ہی دیکھتے سیاسی منظرنامہ تبدیل ہوتا گیا۔ جولائی 2018کے انتخابات میں تحریکِ انصاف کے لئے اقتدار تک پہنچنے کا راستہ ہموار ہوا۔ جنوبی پنجاب میں جو افراد سالہا سال سے (ن)لیگ کے ٹکٹ پر نامور کالم نگار الطاف حسن قریشی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ کامیاب ہوتے آئے تھے، ان میں سے بیشتر الیکٹ ایبلز نے یا تو (ن)لیگ کے ٹکٹ واپس کر دئیے اور آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا یا چند ماہ پہلے تحریکِ انصاف میں شامل ہو گئے۔ انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشنوں پر ’’غیرمعمولی‘‘ انتظامات کئے گئے تھے،مخالفین کے مطابق سیاسی پارٹیوں کے پولنگ ایجنٹ باہر نکال دئیے گئے اور انتخابی نتائج کے اعلان میں پینتیس گھنٹوں کی تاخیر ہوئی۔ شور اُٹھا کہ انتخابات میں مداخلت ہوئی ہے۔ مہینوں کی تہ در تہ منصوبہ بندی کے باوجود تحریکِ انصاف مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہ آ سکی۔ تب سیاست کے پیچ و خم کے ماہر جناب جہانگیر ترین میدان میں اُترے اور آزاد ارکانِ اسمبلی کو اپنے جہاز میں بھر بھر کے بنی گالا لاتے۔ اُن کی عمران خان سے ملاقاتیں ہوتیں اور وہ تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیتے۔ ترین صاحب نے (ق)لیگ کی قیادت کا عمران خان سے معاہدہ کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ اس طرح پنجاب میں تحریکِ انصاف کا اقتدار میں آنا ممکن ہوا۔ مرکزی سطح پر شاہ محمود قریشی نے ایم کیو ایم اور بلوچستان نیشنل پارٹی سے رابطے کئے اور اُن کی سیاسی کوششوں سے ان دونوں جماعتوں نے تحریکِ انصاف کی حمایت کا اعلان کیا، جس کی بدولت جناب عمران خان کا قائدِ ایوان کے طور پر انتخاب عمل میں آیا۔ اِس اعتبار سے جناب جہانگیر ترین اور جناب شاہ محمود قریشی پارٹی کے بہت بڑے محسن ہیں، لیکن اب اِن دونوں شخصیتوں کے درمیان الفاظ کی جنگ حکمران جماعت کے قدم اُکھاڑ دینے کا باعث بن سکتی ہے۔ تحریکِ انصاف کے اندر مختلف سطحوں پر اختلافات کی ہوش اُڑا دینے والی کہانیاں سوشل میڈیا پر طوفان اُٹھا رہی ہیں۔ پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخوا اور مرکز میں بھی ان سے حکومت کے بارے میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے اور کھلے عام باتیں ہو رہی ہیں کہ حکومتی معاملات سے بےخبر عمران خان سنگین چیلنجوں کا سامنا کرنے اور پاکستان کو سنگین معاشی بحران سے نکالنے کی صلاحیت سے محروم ہیں، چنانچہ عوام کی طرح اسٹیبلشمنٹ بھی اُن کی ہر شعبے میں کارکردگی سے حد درجہ مایوس دکھائی دیتی ہے۔ معاشی بحران اِس لیے گمبھیر ہوتا جا رہا ہے کہ وزیراعظم نے جس معاشی ٹیم کا انتخاب کیا ہے، اس کے سربراہ جناب اسد عمر ہیں۔ اُن کی ’’پُراسرار‘‘ صلاحیتوں سے وہ بہت زیادہ متاثر ہیں، حالانکہ اُنہیں ملکی معیشت کی وسعتوں اور گہرائیوں کا کوئی ادراک نہیں اور وہ محض کارپوریٹ سیکٹر کا محدود تجربہ رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے ملکی معیشت پر خوفناک تجربات کرنا شروع کر دئیے ہیں، جن سے معاشی معاملات اُلجھتے اور ہاتھ سے نکلتے جا رہے ہیں۔ ناتجربہ کاری اور عقل کل ہونے کے خبط نے معیشت کو اُدھیڑ ڈالا ہے اور حکومت کا ہر قدم عوام کی مشکلات اور غربت میں ناقابلِ تصور اضافہ کر رہا ہے۔ اشیائے خورونوش، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ اِس پر سسکتے عوام کو یہ ’’مژدہ‘‘ سنایا جا رہا ہے کہ ابھی مہنگائی کا ایک بڑا سونامی آئے گا۔ آئی ایم ایف سے قرضے کے معاملات جو معمول کی سطح پر طے ہوتے رہے ہیں، ان میں وزیر خزانہ کے غیردانش مندانہ بیانات اور اقدامات سے پیچیدگیاں پیدا ہوئی ہیں اور جناب وزیراعظم کو بگڑی ہوئی صورتِ حال کو قابو میں لانے کے لیے آئی ایم ایف کے چیف سے پاکستان سے باہر مذاکرات کرنا پڑے۔ حکومت کی غیر متوازن معاشی حکمت ِ عملی کے سبب کاروبار بڑی حد تک ٹھپ ہے، محصولات میں خطرناک حد تک کمی آ چکی ہے، جبکہ ڈالر کے بارے میں پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ اگلے دو چار ماہ میں 160روپے کی حدوں کو چھونے لگے گا۔ ان ہولناک وسوسوں اور ہوش و حواس اُڑا دینے والے اندیشوں میں بھارت کی جارحانہ پالیسی نے پاکستان کے دفاعی مسائل میں گوناگوں اضافہ کر دیا ہے۔ ہماری مسلح افواج کی مؤثر اور قابلِ تحسین کارروائیوں نے اس کے ناپاک ارادے خاک میں ملا دئیے ہیں اور ایک دنیا پر اُن کی پیشہ ورانہ مہارت اور ایمانی قوت کا سکہ بیٹھ گیا ہے مگر اب وہ مسلسل ہائی الرٹ ہیں، جس کے باعث فوجی اخراجات میں بڑا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ خطرہ پیدا ہو چلا ہے کہ معاشی ابتری میں دفاعی اخراجات برداشت کرنا مشکل ہو جائے گا، چنانچہ ہر سطح پر اختلافات پر قابو پانے اور مفاہمت کی فضا کو فروغ دینے کی شدت سے ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ عمران خان اس اہم ترین قومی ضرورت سے یکسر بیگانہ دکھائی دیتے ہیں اور اپوزیشن سے دو دو ہاتھ کرنے کے موڈ میں ہیں۔ اُن کی ذاتی اَنا اُنہیں اپوزیشن لیڈر جناب شہباز شریف سے ہاتھ ملانے اور آئینی تقاضوں کے مطابق ’’بامعنی مشاورت‘‘ کی اجازت نہیں دیتی۔ اُن کے غیرلچک دار طرزِ عمل نے اُن کا کرپشن کا وقت بہ وقت سیاسی نعرہ بھی بڑی حد تک غیر مؤثر کر دیا ہے اور شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے برسرِعام اختلافات نے پیغام دیا ہے کہ کوئی بڑی تبدیلی جلد آنے والی ہے۔ جناب شاہ محمود قریشی کا موقف اصولی ہونے کے باعث درست معلوم ہوتا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے وزیراعظم کے معتمدِ خاص جناب جہانگیر ترین کو زندگی بھر کے لئے انتخابات میں حصہ لینے اور عوامی منصب سنبھالنے کے لئے نااہل قرار دے دیا تھا۔ وہ اپنی پارٹی کے سیکرٹری جنرل تھے۔ عدالتی فیصلے کے بعد اُنہیں اِس عہدے سے دستبردار ہونا پڑا، لیکن وزیراعظم کی رضامندی سے اُنہوں نے کابینہ کے اجلاسوں میں شریک ہونا اور مختلف سرکاری محکموں کے اُمور میں دخل دینا شروع کر دیا۔ اِس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گورنرِ پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہمراہ پریس کانفرنس میں جناب جہانگیر ترین کے اِس طرزِ عمل پر شدید نکتہ چینی کی اور اسے پارٹی کا دہرا معیار قرار دیا۔ یہ بھی کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنا بھی کسی طور مناسب نہیں۔ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی غیرموجودگی میں قائدِ ایوان کا اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور بیشتر قومی اُمور سلجھانے میں پیش پیش ہیں۔ اُنہوں نے بڑی معنی خیز بات کہی ہے کہ میں نے سیاست میں 35سال گزارے ہیں اور اس دوران گھاس نہیں کاٹی۔ وہ دراصل بائیس سالہ جدوجہد کا جواب دے رہے تھے۔ اُن کے اندر قومی قیادت کے جوہر پائے جاتے ہیں۔ سیاسی پنڈت کہتے ہیں کہ اِس اندر کی جنگ کا فیصلہ چند ہی ماہ میں ہو جائے گا۔

 

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The waves of government employees end.
Previous Post سرکاری ملازمین کی موجیں ختم ۔
Next Post کہاں ذوالفقار علی بھٹو اور کہاں عمران خان ، دونوں میں البتہ ایک بات ضرور مشترک ہے۔۔۔
Where is Zulfiqar Ali Bhutto and where Imran Khan, in fact, is definitely one thing.

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.