yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان کے اعلیٰ سرکاری افسران اور انکی غیر ملکی بیویاں دراصل کتنا طاقتور طبقہ ہیں

Web Editor February 5, 2019 1 min read
The Pakistani government officials and their foreign wives are so powerful
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) قارئین! یہ اَنہونی تو نہیں لیکن باعث حیرت ضرور ہے… فیس بک والوں کو ایسی کون سی بات ناگوار گزری ہے کہ میری فیس بک ٹائم لائن سے حالیہ کالم بعنوان ”دوہری شہریت سے دوہری زوجیت تک‘‘ نہ صرف حذف کر ڈالا بلکہ اسے نفرت انگیز بھی قرار دیا ہے نامور کالم نگار آصف عفان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں … یعنی ؎ بات جس کا سارے فسانے میں ذکر نہ تھا ۔۔۔ وہ بات ان کو بہت ناگوار گزری ہے ۔۔سماجی رابطے اور آزادیٔ اظہار کی علامت فیس بُک کو ناجانے کالم کا کون سا پہلو نفرت انگیز اور اپنی پالیسی سے متصادم محسوس ہوا ہے… حالانکہ ہمارے مذہب سے لے کر عدلیہ… اور عدلیہ سے لے کر حساس اور معتبر اداروں تک کے بارے میں ہرزہ سرائی کے لئے اس کا کردار ہمیشہ مددگار ہی دِکھائی دیا ہے۔ قومی سلامتی کے تقاضوں سے متصادم سرگرمیوں کی نشاندہی کرنا اگر میرا جرم ہے تو مجھے اس کا اعتراف ہے… اور یہ جرم میں تا مرگ کرتا رہوں گا… ملکی سالمیت اور قواعد و ضوابط کا پرچار کرنا اگر نفرت انگیزی کے زمرے میں آتا ہے تو اس نفرت کا اظہار بھی جاری رہے گا… سوال یہ ہے کہ میرے کالم کو قابلِ اعتراض اور نفرت انگیز قرار کیوں دیا؟ اس کالم سے اسے کیا خطرات لاحق ہیں؟ اور فیس بُک کا اصل ایجنڈا اور پالیسی کیا ہے؟ یعنی اسلام دُشمن… ملک دُشمن مواد پر مبنی ہرزہ سرائی تو فیس بُک پر زور و شور سے ہو سکتی ہے‘ لیکن قومی سلامتی اور اس کے متعلق قوانین سے متصادم ”وارداتوں‘‘ کی نشاندہی کرنا نفرت انگیز اور پالیسی کے خلاف قرار دینا یقینا تعجب انگیز ہے۔ایک کالم نے ہی فیس بُک کے دوہرے معیار اور مذموم عزائم کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ سماجی رابطے کا ایک مؤثر اور انتہائی تیز رفتار ذریعہ ہونے کی وجہ سے یہ اپنے مخصوص اہداف کے حصول کے میں کامیاب ہے۔ پاکستان کے اعلیٰ افسران کی دوہری شہریت اور غیر ملکی خواتین سے شادیوں میں نفرت انگیزی کا پہلو کہاں سے نکل آیا؟ اور ویسے بھی فیس بُک کو اعلیٰ افسران سے کیا ہمدردی اور ان کے ساتھ اس کی وابستگی ہو سکتی ہے؟ جبکہ اس کالم میں کسی افسر کا نام تو دور کی بات اشارتاً بھی کسی کا حوالہ نہیں دیا گیا تھا۔ یہ فیس بُک انتظامیہ کی ذمہ داری تھی کہ وہ اس کالم پر احتجاج یا شکایت کنندہ سے پوچھتے کہ جس کالم میں تمہارا نام اور حوالہ ہی نہیں‘ تو پھر یہ کالم تمہارے خلاف کیسے ہو سکتا ہے؟ اعلیٰ سرکاری افسران کے ایک مخصوص ”بینیفشری گروپ‘‘ کی ملی بھگت اور پروپیگنڈا کے نتیجے میں فیس بُک نے مذکورہ کالم کو نفرت انگیز اور قابلِ اعتراض قرار دیا‘ جو یقینا جانبداری کا مظاہرہ ہے۔ فیس بُک کو اس کالم کی ایسے تکلیف اور پریشانی ہوئی‘ گویا پاکستان کے اعلیٰ افسران نہ ہو گئے ان کے ”داماد‘‘ ہو گئے اور ویسے بھی غیر ملکی خواتین سے شادیوں کے نتیجے میں ہمارے افسران ان تمام ممالک کے داماد ہی تو ہوئے جن کی خواتین سے وہ بیاہ رَچا چکے ہیں۔ دامادوں کی عزت اور خاطر داری تو ہر معاشرے میں اوّلین ترجیح ہوتی ہے۔ہمارے ہاں تو دامادوں کے ناز نخرے بھی خوب اٹھائے جاتے ہیں… داماد کو کوئی ٹیڑھی آنکھ سے دیکھے تو دیکھنے والی آنکھ داؤ پر لگ جاتی ہے… دامادوں کو سر پہ بٹھایا جاتا ہے… ان کی پسند ناپسند کا پورا خیال رکھا جاتا ہے… لگتا ہے کہ فیس بُک نے غیر ملکی خواتین سے شادی کرنے والے ان دامادوں کے دفاع کا ذمہ لے لیا ہے‘ جو وطنِ عزیز کی سالمیت اور قوانین سے بے نیاز اور بلا کے با اختیار ہیں۔ تعجب ہے… بھارت سمیت روسی، امریکی، برطانوی، فلپائنی، جاپانی، نائجیرین، کینیڈین، جرمن، لبنانی، چینی، ایرانی، ترکش، اٹالین، قازق، آئرش خواتین سے شادیاں کرنے والے اعلیٰ افسران کو کوئی پوچھنے والا نہیں… وہ ہر قانون اور ضابطے سے بالاتر ہیں۔ ان کی طاقت اور اثرورسوخ کا اندازہ لگانے کے لیے فیس بُک کا یہ اقدام ہی کافی ہے… یہ افسران پاکستان میں ہی نہیں بیرون ممالک میں بھی بااثر دکھائی دیتے ہیں۔ جہاں ان کے مفادات اور پوزیشن کو ٹھیس پہنچنے کا خطرہ لاحق ہوا‘ وہاں انہوں نے آزادیٔ اظہار کا گلا گھونٹ ڈالا… اس کالم کو نفرت انگیز قرار دے کر گویا فیس بُک نے ان کے دفاع کی ذمہ داری اٹھا لی ہے‘ تو یقینا مذکورہ افسران کے اقدامات اور مفادات کے تحفظ کا ایک نمونہ ہے۔فیس بُک کی طرف سے ان افسران سے یکجہتی نے معاملے کو مزید حساس اور سنگین بنا دیا ہے۔ فیس بُک کو کیا پڑی ہے کہ ان افسران کا دفاع کرے؟ اگر ان داماد افسران نے مذکورہ کالم پر احتجاج ریکارڈ بھی کرایا ہے تو یقینا یہ چور کی داڑھی میں تنکے کے مصداق ہے۔ آفرین ہے ہمارے حکمرانوں پر جو اس اہم اور حساس معاملے پر چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ جن افسران کی وطن عزیز سے وابستگی ثانوی سے بھی کم ہو‘ ان کی بیویاں غیر ملکی ہوں اور وہ خود دہری شہریت کے حامل ہوں‘ ان سے کیا توقع کی جا سکتی ہے؟ وہ اس ملک کی تعمیر و ترقی میں کتنے سنجیدہ اور مخلص ہو سکتے ہیں؟مذکورہ کالم کے کچھ مندرجات قارئین کی یاد دہانی اور حوالے کے لیے پیش نظر ہیں۔ ”صلیبی جنگوں کی تاریخ پر اگر نظر ڈالیں تو دوہری شہریت اور دوہری زوجیت کا معاملہ زیادہ مختلف نہیں ہے۔ صرف زمانہ اور طریقۂ واردارت بدلا ہے… باقی سب کچھ کم و بیش ویسا ہی چل رہا ہے۔ بد قسمتی سے وطن عزیز آج بھی ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر چلایا جا رہا ہے اور لگتا ہے کہ یہ اعلیٰ افسران ”ڈیپوٹیشن‘‘ پر پاکستان آئے ہوئے ہیں اور اپنی باری لگا کر عرصۂ حکمرانی ختم ہونے پر واپس اپنے ”اصل‘‘ کی طرف لوٹ جائیں گے‘ اور اس وطنِ عزیز سے کمائی ہوئی حرام‘ حلال دولت پر بیرون ملک بیٹھ کر باقی زندگی آرام سے گزاریں گے۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہمارا تو کچھ بھی نہیں ہے‘ ملک و ملت کے حساس ترین امور چلانے والے اہم ترین عہدوں پر تعینات افسران ہی جب ”بدیسی‘‘ ہوں… ان کی تمام تر وابستگیاں پردیسیوں اور فرنگیوں سے ہوں… تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے‘‘۔ غضب خدا کا‘ دوہری شہریت ہو‘ غیر ملکی سے شادی ہو یا بیرون ممالک میں مستقبل سکونت کا معاملہ ہو… نہ ریاست نظر آتی ہے‘ نہ ریاست کا کوئی قانون حرکت میں آتا ہے… یہ کیسا ملک ہے؟ قومی سلامتی کے تقاضوں اور اس کے متعلقہ قوانین نا جانے کس سرد خانے میں رکھوا کر بھول گئے ہیں؟ دوسری طرف ملکی سلامتی کے حوالے سے انتہائی حساس اور ذمہ دار اداروں کے اعلیٰ حکام ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کے بجائے پہلے ہی بیرون ممالک سکونت اختیار کیے ہوئے ہیں لیکن کسی حکمران کی جرأت اور مجال نہیں کہ اس حساس اور فوری توجہ طلب معاملہ کا نوٹس لے سکے جبکہ اس حوالے سے قوانین اور احتیاطیں ایس او پی کا حصہ ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان پہلے ہی اس اہم اور حساس معاملے پر فیصلہ سنا چکی ہے۔ فیصلے کے مطابق کوئی سرکاری ملازم مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر کسی غیر ملکی خاتون سے شادی نہیں کر سکتا… ایسا کرنے والا ”مس کنڈکٹ‘‘ کا مرتکب تصور کیا جائے گا… جس پر مجاز اتھارٹی کارروائی کرنے کی پابند ہے۔ لیکن یہاں تو لگتا ہے کہ کارروائی کی پابند اتھارٹی خود کسی کی پابند ہو چکی ہے اور وہ کسی قسم کی کارروائی کرنے سے قاصر ہے جبکہ اس کارِ بد میں ہماری سیاسی اشرافیہ بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ وہ بھی زمانۂ اقتدار میں آ جاتے ہیں اور اقتدار جاتے ہی خود بھی چلے جاتے ہیں‘ جبکہ اکثر کے اہل و عیال بھی پاکستان کا رُخ کبھی کبھار ہی کرتے ہیں۔ آخر میں عرض کرتا چلوں کہ مذکورہ کالم پر واویلا کرنے والے اور فیس بُک انتظامیہ کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے والے ”مہا کلاکار‘‘ اعلیٰ سرکاری افسران کی گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کی وجہ تو سمجھ میں آتی ہے‘ لیکن فیس بُک انتظامیہ کو احتجاج کرنے والے افسران کا نام کالم میں کہاں نظر آ گیا؟ اور جب کسی کا نام ہی نہیں تو کیسی شکایت… اور کیسا احتجاج؟ اس تناظر میں فیس بُک کا یہ اقدام جانبداری اور ملی بھگت کے سوا کچھ نہیں۔ یعنی… چور مچائے شور۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The Government of Imran is the "The and the"
Previous Post اسمبلیاں برخاست ، عمران حکومت کا” دی اینڈ “
Next Post بلیو پاسپورٹ کی بندر بانٹ
Blue passport monkey share

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.