yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کا ٹارگٹ ۔۔۔۔ عمران خان اپنے اس مقصد میں کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں ؟ اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے بڑے کام کی بات کہہ ڈالی

Web Editor August 31, 2018August 31, 2018 1 min read
Targeting Pakistan like Madina
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) سب سے پہلے تومیں آپ سب کو گزری عید الضحیٰ کی دِلی مبارکباد دینا چاہوں گا، ہر سال کی طرح رواں برس ہزاروں پاکستانی ہم وطنوں نے بھی فریضہ حج ادا کیا، میرا یہ ماننا ہے کہ دنیا بھر کے مذہبی تہوار اپنے پس منظر میں کوئی نہ کوئی اعلیٰ اخلاقی پیغام ضرور رکھتے ہیں،
تحریک انصاف کے نامور رہنما ڈاکٹر رمیش کمار اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر ہم صدق دل سے امام صاحب کی باتوں پر غور کریں تو انہوں نے یہ الہامی پیغام عام کیا کہ مذہب کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور خلقِ خدا سے بہترین برتاؤ ہے، خداوند تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ کسی مخلوق کا کوئی بھی نیک عمل ضائع نہیں جائے گا، خدا کا حکم ہے کہ ہمیشہ حق کا ساتھ دو اور ظالم کے خلاف جدوجہد کرو، مزید براں اپنے والدین، پڑوسیوں اور رشتہ داروں کیساتھ اچھا سلوک کیا جائے، بالخصوص حکمرانوں کو اپنی رعایا کا خاص خیال رکھنا چاہیے، انہوں نے خبردار کیا کہ ناانصافی اور ناپ تول میں ڈنڈی مارنا تباہی کی طرف لے جاتا ہے، ہمیں چاہیے کہ جھوٹ، بے ایمانی، تکبر اور دھوکہ دہی کا راستہ ترک کرکے معافی، انکساری اور درگزر جیسی اعلیٰ صفات اپنالیں۔ ویسے تو روایتی طور پر امام صاحب کا خطاب دنیا بھر سے آئے ہوئے مسلمان عازمین حج کیلئے تھا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے جو حکمت و دانائی سے بھرپور درس دیا، وہ مذہبی تفریق سے بالاتر ہوکر رہتی دنیا تک تمام بنی نوع انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، درحقیقت یہ زندگی گزارنے کے وہ بنیادی اصول ہیں
جنہیں جس انسان یا معاشرے نے اپنے آپ پر نافذ کردیا، اس پر خدا نے اپنی رحمت سے ہر میدان میں کامیابیاں ممکن بنا دیں۔ رواں برس عیدالضحیٰ کا مبارک تہوار ایسے موقع پر آیا ہے جب پاکستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک ایسی سیاسی جماعت کو منتخب کیا ہے جس نے پاکستانی معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام اور کرپشن کے خاتمے کیلئے بائیس سال انتھک جدوجہد کی ہے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا دو بڑی سیاسی جماعتوں کی اجارہ داری کو چیلنج کرتے ہوئے وزیراعظم کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز ہونا بلاشبہ ایک عظیم کارنامہ ہے لیکن میری نظر میں اصل امتحان اب شروع ہوا ہے کہ عوام کی امنگوں پر پورا اترنے میں کیسے کامیاب ہوا جائے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ عمران خان کا نیا پاکستان بنانے کا نعرہ عوام کے دل جیتنے میں موثر ثابت ہوا، انہوں نے لوگوں سے ایک ایسا نیا پاکستان بنانے کا وعدہ کیا جہاں بانی پاکستان قائداعظم کے وژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مدینہ کی فلاحی ریاست کو بطور رول ماڈل اپنا یا جائے۔ اس سلسلے میں ہمیں کسی صورت یہ پہلو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کہ
پاکستان مسلم اکثریت کا ملک ضرور ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا لیکن تحریک پاکستان کو کامیاب بنانے میں جوگندرناتھ منڈل جیسے قائداعظم کے غیرمسلم ساتھیوں کا بھی اہم کردار ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں غیرمسلم ووٹ بینک35لاکھ کے لگ بھگ ہے جس نے میری نظر میں حالیہ قومی انتخابات میں تحریکِ انصاف کی کامیابی کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ اب جبکہ عمران خان حکومت سازی میں کامیاب ہوچکے ہیں تو ریاست مدینہ کے وہ بنیادی خدوخال سمجھنا بہت ضروری ہے جنکی بدولت صدیوں سے جنگ و جدل کا شکار پورا خطہ امن کا گہوارہ بن گیا۔ میری معلومات کے مطابق انسانی تاریخ کی پہلی فلاحی ریاست مدینہ میں کمزور باشندوں کے حقوق کا تحفظ کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری قرار دیا گیا، پیغمبراسلام ﷺ نے سود سے پاک قرضِ حسنہ دینے کا رواج قائم کیا، تاریخ کا پہلا تحریری حالت میں امن کا معاہدہ میثاقِ مدینہ کیا گیا جس میں تمام فریقین کو اپنے مذہبی عقائد پر کاربند رہتے ہوئے مکمل شہری حقوق فراہم کیے گئے، ریاست کو اندرونی خلفشار سے بچانے اور بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے مدینہ کو ایک اکائی قرار دیا گیا جسکا دفاع کرنا ہر مسلم اور غیرمسلم شہری پر فرض تھا، معاہدے کے تحت مدینہ بھر میں بسنے والے تمام باشندے مذہبی وابستگی سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے کے حلیف قرار پائے،
اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ مسلمانوں پر حملے کی صورت میں غیرمسلم اور غیرمسلموں پر حملے کی صورت میں مسلمان ساتھ دیں گے، ریاست مدینہ کی خارجہ پالیسی کا مرکزی نقطہ دیگر اقوام سے پرامن تعلقات استوار کرنا تھا، اس سلسلے میں غیرجانبدار رہنے والے قبائل کے فیصلے کا احترام یقینی بنایا گیا، مدینہ میں قانون کی نظر میں سب شہری برابر تھے اور کسی کی کوئی سفارش نہ مانی جاتی، ایک مرتبہ اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھنے والے مجرم کیلئے رعایت مانگی گئی تو فرمایا کہ اگر میری اپنی بیٹی بھی چوری کرتی تو سزا کی حقدار ہوتی، امورِ ریاست بخوبی سرانجام دینے کیلئے ساتھیوں سے مشاورت کا نظام قائم کیا گیا، حکومتی عہدوں کو ایک امانت قرار دیا گیا اور اس حوالے سے پالیسی بنائی گئی کہ امانت انہی لوگوں کے سپرد کی جائے جو سنبھالنے کے اہل ہوں، ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے دنیاوی علوم سیکھنے کی حوصلہ افزائی کی گئی، جنگ بدر کے نتیجے میں قید ہونے والوں کو پیشکش کی گئی کہ وہ مدینہ کے رہنے والوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے آزادی حاصل کرسکتے ہیں، اسی طرح کاروباری اور دیگر دوطرفہ معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا۔ آج 1400برس گزر جانے کے بعد جب ریاست مدینہ کے طرز پر نیا پاکستان بنانے کی باتیں کی جاتی ہیں تو
عوام بالخصوص غیر مسلم اقلیتی کمیونٹی کی موجودہ حکومت سے توقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے، احساسِ عدم تحفظ میں مبتلا غیرمسلموں کوعرصہ دراز کے بعد ایسا محسوس ہوا ہے کہ انہیں پاکستان میں وہ یکساں حقوق میسر آسکیں گے جسکا وعدہ قائداعظم نے بھی گیارہ اگست کی مشہور تقریر میں کیا تھا، یہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ قائداعظم کی اپیل پر محب وطن غیرمسلموں نے تو ہجرت کا ارادہ ترک کردیا لیکن انہیں پاکستان میں قومی دھارے سے ہمیشہ دور رکھا گیا، اسکی ایک مثال تقسیم ہند کے موقع پر ہجرت کرجانے والے ہندوؤں کی جائیداد کی دیکھ بھال کیلئے قائم متروکہ وقف املاک بورڈ ہے جسکا سربراہ تو ایک طرف کوئی ایک غیرمسلم بھی بورڈ کا ممبر نہیں، آج نااہل انتظامیہ کے باعث ملک بھر کے مقدس اقلیتی مقامات خصوصی توجہ کے طالب ہیں، دوسری طرف بھارت اور اسرائیل کے خودمختار متروکہ وقف املاک اداروں کی انتظامیہ مکمل طور پر مقامی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ خواتین اور چھوٹے صوبوں سے تعلق رکھنے والوں کو اہم حکومتی عہدوں پر فائز کرنے سے بلاشبہ ہمارے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے احساسِ محرومی کو کم کرنے میں مدد ملے گی لیکن میرٹ کی بنیاد پر حکومتی سطح پر ایسے قابل غیر مسلموں کی تعیناتی بھی ضروری ہے
جنکی جڑیں اپنی کمیونٹی میں ہوں اور وہ تمام مکاتب فکر کے مابین پُل کا کردار ادا کرسکتے ہوں، میری نظر میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومتی عہدوں کو قومی امانت سمجھ کر قابل لوگوں کے حوالے کرنا ریاست مدینہ کی طرف اہم قدم ثابت ہوگا، اسی طرح نئے پاکستان کے امورِ حکومت میں غیرمسلموں کی بھرپور موجودگی عالمی برادری کے سامنے وطن عزیز کا نام روشن کرنے کا بھی باعث بن سکتی ہے۔ میں آج پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ حج کے خطبے کی اصل روح کو سمجھیں اور پاکستان کو ایک حقیقی رول ماڈل فلاحی ریاست بنانے کیلئے قانون سازی میں تعاون کریں، نئے پاکستان میں غیرمسلم اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور اکثریت مسلمانوں کے ساتھ ہم آہنگی یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ غیرمسلموں کے وہ حقیقی سیاسی نمائندے بذریعہ انتخابات پارلیمان کا حصہ بنیں جنکی جڑیں اپنی کمیونٹی میں ہوں اور وہ ملک و قوم کی بہتری کی خاطر فعال کردار ادا کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوں۔ آئیں، آج ہم سب ملکر عہد کریں کہ ہم اپنے پیارے وطن میں عدل و انصاف کا نظام قائم کرنے کیلئے ریاست مدینہ کو حقیقی معانی میں اپنی جدوجہد کا محور بنائیں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Imran Khan's intentions are clear, but I'm afraid of one thing ...
Previous Post عمران خان کی نیت صاف ، مگر ایک چیز کا مجھے خدشہ ہے ۔۔۔۔۔ نامور (ن) لیگی رہنما مصدق ملک نے وزیراعظم کے حوالے سے اپنے خدشے کا اظہار کر ڈالا
Next Post ضمنی انتخابات ۔۔۔۔ تحریک انصاف کے روٹھنے کے بعد مان جانے والے سیف اللہ نیازی نے کس حلقہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ؟ خبر آگئی
News reported..

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.