counter easy hit

completed

مردم شماری کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائےگا، آرمی چیف

مردم شماری کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائےگا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےلاہور میں فرائض کی ادائیگی میں جان قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی جوانوں اورشہریوں کی شہادت بلاشبہ عظیم قربانی ہے،مردم شماری ہر قیمت میں مکمل کی جائے گی۔ لاہورمیں دہشت گرد حملے کے بعد آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بیان میں کہا […]

گرین لائن پروجیکٹ رواں برس مکمل ہوجائیگا، گورنرسندھ

گرین لائن پروجیکٹ رواں برس مکمل ہوجائیگا، گورنرسندھ

گورنر سندھ محمد زبیر کا کہناہے کہ گرین لائن پروجیکٹ کراچی کے عوام کے لئے وفاقی حکومت کا تحفہ ہے ،کوشش ہے کہ رواں برس کے آخر تک اسے مکمل کرلیا جائے۔ ناظم آباد میں گرین لائن پروجیکٹ کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے عوام بھی ماڈرن […]

ساہیوال کول پاور پلانٹ مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہو رہا ہے، شہباز

ساہیوال کول پاور پلانٹ مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہو رہا ہے، شہباز

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 1320میگاواٹ ساہیوال کول پاور پلانٹ مقرر مدت سےپہلےمکمل ہونےجا رہا ہے،یہ پلانٹ تیزی سےتکمیل پانےوالے منصوبےکے لحاظ سےنیا عالمی ریکارڈ قائم کرے گا،دنیا میں آج تک اتنی پیداواری گنجائش کا پاورپلانٹ اتنےکم عرصے میں نہیں لگا۔ لاہورمیں منتخب نمائندوں سےگفتگومیں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موجودہ دور […]

مردم شماری کا ڈیٹا قابل بھروسہ بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

مردم شماری کا ڈیٹا قابل بھروسہ بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

حکومت نے مردم شماری کا ڈیٹا قابل بھروسہ بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔ غلط معلومات دینے والے کو 6ماہ قید اور 50ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے مشاہدے کیلئے غیرملکی مبصرین کو دعوت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔ اقوام متحدہ، یورپ اورامریکہ سمیت […]

کراچی: جاں بحق ہونیوالے افغان سفارتکار کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی: جاں بحق ہونیوالے افغان سفارتکار کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افغان سفارت کار کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتول سفارت کار کے جسم پر گولیوں کے 13سے14نشانات ہیں۔ کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی گولیوں کا نشانہ بننے والے افغان سفارت محمد ذکی عبدو کا پوسٹ مارٹم […]

ایم نائن منصوبے پر 50 فیصد سے زائد کام مکمل

ایم نائن منصوبے پر 50 فیصد سے زائد کام مکمل

وفاق کی جانب سے کراچی حیدرآباد موٹروے ایم نائن منصوبے پر پچاس فیصد سے زائد کام مکمل ہوگیا۔وزیر اعظم نواز شریف مکمل حصے کا افتتاح کرنے کراچی آرہے ہیں۔منصوبہ مارچ 2018تک مکمل کرلیا جائے گا۔ کراچی سے حیدرآباد کا فاصلہ اتنا زیادہ نہیںمگر دونوں شہروں کو ملانے والی مرکزی شاہراہ اتنی خراب ہے کہ سفر […]

بچے نے آنکھیں بند کر کے 2 منٹ میں روبک کیوبک مکمل کرلیا

بچے نے آنکھیں بند کر کے 2 منٹ میں روبک کیوبک مکمل کرلیا

ساؤ پالو: برازیل کے ایک فطین بچے نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر رنگ برنگی خانوں والی روبک کیوب کا معمہ صرف ایک منٹ 44 سیکنڈ میں حل کرکے دنیا کو حیران کردیا۔ 8 سالہ بچے نے الجھی ہوئی روبِک کیوب کو حل کرنے سے قبل غور سے دیکھا اور اس کی ترتیب یاد کرلی۔ اس […]

توانائی منصوبے تیزرفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں، شہباز شریف

توانائی منصوبے تیزرفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں، شہباز شریف

پنجاب کےوزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بجلی کے منصوبے تیزرفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں، جن کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔ لاہورمیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے جرمن بزنس مین برنیڈ میزگرکی قیادت میں وفدنے ملاقات کی ،اس موقع پر توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا […]

ملتان: میٹرو بس منصوبہ ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ میں مکمل ہوا

ملتان: میٹرو بس منصوبہ ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ میں مکمل ہوا

ملتان میں میٹرو بس منصوبہ کی تکمیل ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ میں ہوئی ،منصوبے پر28 ارب 88 کروڑ اور 10 لاکھ روپے کی لاگت آئی۔ مدینتہ الاولیا ملتان میں میٹرو بس منصوبہ مئی 2015 میں شروع ہوا ، اس منصوبہ کی تکمیل ایک سال میں مکمل ہونا تھی لیکن اراضی کے حصول اور بیرون […]

کراچی کے ترقیاتی منصوبے جون سے پہلے مکمل ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی کے ترقیاتی منصوبے جون سے پہلے مکمل ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام ترقیاتی منصوبے رواں سال یکم جون سے پہلے مکمل کرلیے جائیں گے، چار پانچ مہینے کی تکلیف ہے،کراچی والے برداشت کرلیں پھر فائدے ہی فائدے ہوں گے۔ مرادعلی شاہ نےکراچی میں ہاکس بے روڈ پر یونس آباد پل کا افتتاح کردیا ۔چھ ماہ […]

ملتان میں میٹرو منصوبہ مکمل، وزیراعظم افتتاح کریں گے

ملتان میں میٹرو منصوبہ مکمل، وزیراعظم افتتاح کریں گے

مدینتہ الاولیا ،ملتان میں حکومت کی جانب سے ایک بڑا میٹرو منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ چکاہے اور کچھ دنوں کے بعد وزیراعظم میاں نواز شریف اس منصوبہ کا افتتاح کریں گے۔ میٹرو منصوبے کا روٹ بہاالدین زکریا یونیورسٹی سے چوک کمہارانوالہ تک ہے جس کی لمبائی 18 اعشاریہ 5 کلومیٹر تک ہے ، انتظامیہ […]

فلم ’کابل ‘کی پروموشن اور ریلیز کیلئے انتظامات مکمل

فلم ’کابل ‘کی پروموشن اور ریلیز کیلئے انتظامات مکمل

راکیش روشن اور ان کے بیٹے ریتیک روشن اپنی نئی آنے والی تھرلر ایکشن فلم کابل کی ریلیز کی تیاریوں کیلئے سرگرم ہیں۔ڈائریکٹرسنجے گپتا کی فلم آئندہ برس جنوری میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے تیار ہےمگر اس کے ٹیزر اور ٹریلر نے پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے،فلمساز فلم کی پروموشن کے […]

حیدرآباد: کارڈیک انسٹیٹیوٹ کا منصوبہ جلد مکمل ہوگا، چیف سیکرٹری

حیدرآباد: کارڈیک انسٹیٹیوٹ کا منصوبہ جلد مکمل ہوگا، چیف سیکرٹری

چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن نے کہا ہے کہ دل کی بڑھتی ہوئی بیماریوں کے باعث سول اسپتال حیدرآباد میں کارڈیک انسٹیٹیوٹ اف حیدراباد کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ سول اسپتال حیدرآباد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سول اسپتال حیدرآباد کے […]

چین میں565میٹر بلندی پر زیر تعمیر پل مکمل ہوگیا

چین میں565میٹر بلندی پر زیر تعمیر پل مکمل ہوگیا

چین (یس اردو نیوز) جنوب مغربی چین میں 565 میٹر کی بلندی پر تعمیر کیا جانے والا بیپان جیانگ پُل مکمل ہو چکا ہے۔یہ پُل جنوب مغربی چین کے پہاڑی علاقے میں تعمیر کیا گیا ہے جو چین کے دو صوبوں یونان اور گوئی ژُو کو ایک دوسرے سے ملا دے گا۔ دریائے بیپان جیانگ […]

سعودی عرب میں برطانوی سفیرسائمن کولس اور ان کی اہلیہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد حج ادا کر لیا

سعودی عرب میں برطانوی سفیرسائمن کولس اور ان کی اہلیہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد حج ادا کر لیا

ماناما(یس اردو ڈیسک)سعودی عرب میں برطانوی سفیر سائمن کولس نے اسلام قبول کر نے کے بعد حج کی ادائیگی کا فریضہ بھی سرانجام دیدیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق سعودی عرب میں برطانوی سفیر سائمن کولس نے دوران ڈیوٹی حج ادا کیا جس کے بعد وہ سعودی عرب میں […]

سندھ میں 7 ہزار سے زائد مدارس کی جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل

سندھ میں 7 ہزار سے زائد مدارس کی جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل

کراچی: (نمائندہ یس نیوز)سندھ کے مختلف شہروں میں 7 ہزار 724 مدارس کی جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جس سے ان مدارس کی نگرانی میں مدد ملے گی۔ اسپیشل برانچ سندھ  کے مطابق ملک بھر میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر سندھ  بھر میں 7 ہزار 724 دینی مدارس کی جیو […]

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا، پرویز رشید

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا، پرویز رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں کہ ایران کے جوہری تنازع کا معاملہ حل ہونے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔ سرکاری نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش توانائی کے بحران […]

زمبابوین کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس لوٹ گئی

زمبابوین کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس لوٹ گئی

لاہور : زمبابوے کی کرکٹ ٹیم قدافی سٹیڈیم میں آخری ون ڈے کھیلنے کے بعد وطن واپس لوٹ گئی ہے۔ قدافی سٹیڈیم سے علامہ اقبال ائیرپورٹ تک مہمان ٹیم کو سخت سیکورٹی مہیا کی گئی۔ زمبابوین ٹیم کی سیکورٹی میں پاک فوج، رینجرز، ایلیٹ فورس اور پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ٹیم کی واپسی […]