آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےلاہور میں فرائض کی ادائیگی میں جان قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی جوانوں اورشہریوں کی شہادت بلاشبہ عظیم قربانی ہے،مردم شماری ہر قیمت میں مکمل کی جائے گی۔

The census will be completed at all costs, Army Chief
لاہورمیں دہشت گرد حملے کے بعد آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بیان میں کہا ہے کہ مردم شماری قومی فریضہ ہے،لاہورحملےمیں شہید فوجی اہلکاراورشہری مردم شماری ڈیوٹی پر تھے ،ملک میں مردم شماری کو ہر قیمت میں مکمل کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری قوم کی حمایت سے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکیں گے،ان واقعات سے ہمارا عزم اور حوصلہ مزید بلند ہوتاہے۔








