کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افغان سفارت کار کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتول سفارت کار کے جسم پر گولیوں کے 13سے14نشانات ہیں۔

Karachi: Afghan diplomat killing post mortem completed
کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی گولیوں کا نشانہ بننے والے افغان سفارت محمد ذکی عبدو کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ ایڈیشنل پولیس سرجن جناح اسپتال ڈاکٹر کلیم شیخ کا کہنا ہے کہ مقتول سفارتکار کوسینے، پیٹ اور نچلے حصے میں گولیاں ماری گئی ہیں۔ انکے جسم پر گولیوں کے 13سے14نشانات ہیں۔ ڈاکٹر کلیم شیخ کا کہنا ہے کہ مقتول سفارت کار پر ماضی میں بھی ایک بار حملہ ہوچکا ہے۔ کلفٹن میں واقع افغان قونصل خانے کے سیکیورٹی گارڈ راحت اللہ نے لابی میں تھرڈ سیکریٹری محمد ذکی عبدو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعے کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ بتایا ہے۔








