counter easy hit

اسلام آباد

غازی قتل کیس ، پرویز مشرف کو 6 فروری کو عدالت میں‌ پیش ہونے کا حکم

غازی قتل کیس ، پرویز مشرف کو 6 فروری کو عدالت میں‌ پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد (یس ڈیسک) اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے غازی رشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ایک مرتبہ پھر مسترد کرتے ہوئے سابق صدر کو چھ فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف لال مسجد […]

پٹرول بحران کے ذمہ دار وزیراعظم نوازشریف ہیں، سید خورشید شاہ

پٹرول بحران کے ذمہ دار وزیراعظم نوازشریف ہیں، سید خورشید شاہ

اسلام آباد (یس ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم تمام معاملات خود دیکھتے ہیں اس لیے پٹرول بحران کے ذمہ دار بھی وہی ہیں جبکہ بحران کی تحقیقات سپریم کورٹ سے کرائی جائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ […]

شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد (یس ڈیسک) سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی ، عدالت کا کہنا ہے درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے عدالت کو دوشا ڈیم تعمیر کرنے کی یقین دہانی کرائی […]

تحقیقاتی کمیٹی نے پیٹرول بحران کی ذمہ داری اوگرا پر ڈال دی

تحقیقاتی کمیٹی نے پیٹرول بحران کی ذمہ داری اوگرا پر ڈال دی

اسلام آباد (یس ڈیسک) پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی جبکہ کمیٹی نے بحران کا ذمہ دار اوگرا کو ٹھہرا دیا۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پیٹرول بحران کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ […]

پٹرول کا بحران حکومت کی بہت بڑی نااہلی ہے: خورشید شاہ

پٹرول کا بحران حکومت کی بہت بڑی نااہلی ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد (یس ڈیسک) سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ وزراء کی کارکردگی بہتر ہو گی وزراء کی کارکردگی صفر ہے۔ وزراء نہ پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں آتے ہیں نہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں۔ وزراء کی آپس میں کورڈینیشن ہی نہیں ہوتی تو کارکردگی کیسے بہتر ہو گی۔ ان کا […]

پی ٹی آئی کی حکومت کو آرڈیننس لانے کیلئے 7 دن کی مہلت

پی ٹی آئی کی حکومت کو آرڈیننس لانے کیلئے 7 دن کی مہلت

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین میں انتخابات کی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر ملاقات ہوئی،جس میں تحریک انصاف نے حکومت آرڈیننس لانے کیلئے 7دن کی مہلت دیدی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب […]

پاکستان کے ساتھ بھارتی رویہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام والا ہے، چوہدری نثار علی

پاکستان کے ساتھ بھارتی رویہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام والا ہے، چوہدری نثار علی

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متعلق بھارتی عزائم مثبت نہیں اور پاکستان کے ساتھ بھارتی رویہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام والا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نےکہا کہ پاکستان مشکل ترین صورت حال اور […]

حکومتی ٹیم تجربہ کار ہے تو پھر پٹرول کی کمی کیوں ہوگئی؟ اسد عمر

حکومتی ٹیم تجربہ کار ہے تو پھر پٹرول کی کمی کیوں ہوگئی؟ اسد عمر

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹیم تجربہ کار ہے تو پھر پٹرول کی کمی کیوں ہو گئی؟ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کئی سوالات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا اس حکومت میں پاکستان کے مساَئل کو […]

کالعدم تنظیموں کی انٹرنیٹ پر ٹریکنگ کا فیصلہ، نفرت انگیز مواد ہٹایا جائے گا

کالعدم تنظیموں کی انٹرنیٹ پر ٹریکنگ کا فیصلہ، نفرت انگیز مواد ہٹایا جائے گا

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ نے پی ٹی اے کو انٹرنیٹ سے منافرت پر مبنی مواد بھی ہٹانے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں سموں کی تصدیق کو تین ماہ کے اندر یقینی […]

آزادی اظہار کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جارہا ہے، سعد رفیق

آزادی اظہار کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جارہا ہے، سعد رفیق

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکے ناقابل تلافی جرم ہیں اور یہ اظہار آزادی کی آڑ میں پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی مذموم سازش ہے۔ فرانسیسی اخبار چارلی ہیبڈو کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف اراکین قومی اسمبلی اور وفاقی […]

جسٹس عمران خان نیازی نے این اے 122 کا فیصلہ پہلے ہی سنا دیا، ایاز صادق

جسٹس عمران خان نیازی نے این اے 122 کا فیصلہ پہلے ہی سنا دیا، ایاز صادق

اسلام آباد (یس ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ انتخابی دھاندلی سے متعلق این اے 122 کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے لیکن جسٹس عمران خان نیازی نے این اے 122 کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ این اے 122 کا مقدمہ ابھی عدالت […]

جرائم کی روک تھام، سعودی عرب سے جلد معاہدہ ہو گا، چوہدری نثار

جرائم کی روک تھام، سعودی عرب سے جلد معاہدہ ہو گا، چوہدری نثار

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسمگلنگ سمیت دیگر اہم جرائم کو روکنے کیلئے جلد ہی پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ایک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے سعودی عرب کے قائم مقام سفیر جاسم الخلیدی سے پنجاب ہائوس میں ملاقات […]

وزیراعظم کا ایف بی آر کو کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روکنے کا حکم

وزیراعظم کا ایف بی آر کو کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روکنے کا حکم

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے ایف بی آر کو کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روکنے کا حکم دیدیا، دہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد کے […]

وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ شاہ عبد اللہ کی عیادت کریں گے اور سعودی ولی عہد سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات بھی کریں گے۔ سعودی عرب روانگی […]

پرویز رشید کی عمران خان کو بیلٹ پیپرز کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کی پیشکش

پرویز رشید کی عمران خان کو بیلٹ پیپرز کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کی پیشکش

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کہتے ہیں کہ وہ بیلٹ پیپرز کے فرانزک ٹیسٹ کرانے کی پیشکش پر اب بھی قائم ہیں، عمران خان 48 گھنٹوں میں اسے قبول کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے جمہوری نظام کو کمزور […]

جے یو آئی کا عمران خان سمیت غیر حاضر اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے تحریک لانے کا فیصلہ

جے یو آئی کا عمران خان سمیت غیر حاضر اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے تحریک لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (یس ڈیسک) جے یو آئی ف نے عمران خان سمیت قومی اسمبلی سے غیرحاضر تحریک انصاف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تحریک انصاف کے دس ارکان کی چالیس دن سے غیر حاضری قومی اسمبلی میں ظاہر کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جے یو […]

3 صوبے قومی ایکشن پلان کے اہداف کی رپورٹ پیش نہ کرسکے

3 صوبے قومی ایکشن پلان کے اہداف کی رپورٹ پیش نہ کرسکے

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کو انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے اجلاس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ سوائے پنجاب حکومت کے کسی صوبے نے اب تک ایکشن پلان کے دیئے گئے اہداف کے بارے میں وفاقی حکومت کو رپورٹ پیش نہیں کی۔ جس پر وزیراعظم نے وزیر […]

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی لائحہ عمل پر پیشرفت اور جلد عملدرآمد کی خود نگرانی کر رہا ہوں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اسلام آباد میں قومی ایکشن پلان کے لائحہ عمل کا جائزہ اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں […]

سپریم کورٹ نے آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی

سپریم کورٹ نے آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی

اسلام آباد (یس ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی سٹیل ملز کرپشن کیس میں بریت کیخلاف نیب کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔ جسٹس اعجاز چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق صدر کے خلاف اسٹیل ملز کرپشن کیس میں نیب کی اپیل پر سماعت کی۔ عدالت […]

نواز شریف کی غیر حاضری پر بھی آرٹیکل 288 لاگو ہو سکتا ہے، شیخ رشید

نواز شریف کی غیر حاضری پر بھی آرٹیکل 288 لاگو ہو سکتا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (یس ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 288 کے تحت اگر تحریک انصاف کے کسی بھی رکن قومی اسمبلی کوڈی سیٹ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کی زدمیں نواز شریف بھی آ سکتے ہیں کیونکہ وہ بھی 40روز تک قومی اسمبلی […]

امریکی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (یس ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پہنچنے کے بعد جان کیری کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 13جنوری کو جان کیری پاک امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات میں شرکت کریں […]

این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں عمران ہارگئے، پرویز رشید

این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں عمران ہارگئے، پرویز رشید

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم نے حلقے کھول دیے ہیں، عمران خان کا کوئی بھی الزام درست ثابت نہیں ہوا، این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں عمران خان ہار گئے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ […]

راولپنڈی دھماکے پر وزیراعظم کی جانب سے شدید مذمت

راولپنڈی دھماکے پر وزیراعظم کی جانب سے شدید مذمت

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے لیے پر عزم ہے۔وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان میں نواز شریف نے چٹیاں ہٹیاں میں دھماکے […]