yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کشمیر میں پراسرار چوٹی کاٹنے والوں کا خوف

Web Editor November 2, 2017November 2, 2017 1 min read
Women, harassment, in, Indian, held, Kashmir, by, cutting, their, hairs,
Share this:

Women, harassment, in, Indian, held, Kashmir, by, cutting, their, hairs,  انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی رہائشی 35 سالہ تسلیمہ رؤف کہتی ہیں کہ انھوں نے اپنے مکان کی بالائی منزل پر ایک شخص کا سایہ دیکھا۔انھوں نے کہا کہ جب تک وہ کچھ کرتیں اس شخص نے ان پر حملہ کر دیا۔ جب انھوں نے مدد کے لیے چیخنے کی کوشش کی تو اس نے ان کا گلا گھونٹے کی کوشش کی اور وہ بیہوش ہو گئيں۔اسی حال میں ان کے شوہر نے انھیں فرش پر پڑا پایا جبکہ ان کے کچھ بال کٹے ہوئے تھے۔

Popular Videos today:

٭ خاتون اینکر نے لائیو شو کے دوران غصے میں اپنے بال کاٹ ڈالے، ویڈیو وائرل

٭ خواتین کی چٹیا کاٹنے کے واقعات، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

Women, harassment, in, Indian, held, Kashmir, by, cutting, their, hairs,   خیال رہے کہ چھ ستمبر کے بعد سے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں بال کاٹے جانے کے کم از کم 40 واقعات رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔اس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں اور اس کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ حالات اتنے نازک ہو گئے ہیں کہ مختصر عرصے کے لیے سکول کالج بھی بند کرنے پڑے۔یہ پہلی بار نہیں کہ چوٹی کاٹنے کے واقعات انڈیا میں شہ سرخیوں میں آئے ہیں۔اس سے قبل اگست میں ریاست ہریانہ اور راجستھان میں 50 سے زیادہ خواتین نے بتایا تھا کہ بیہوشی کے عالم میں ان کی چوٹیاں کاٹ لی گئی تھیں۔

لیکن کشمیر کے انڈیا کے ساتھ نازک رشتے کے پیش نظر ان حملوں نے مختلف صورت اختیار کرلی ہے اور اس کی وجہ سے پرتشدد واقعات رونما ہوئے اور لوگوں نے چوکنے ہو گئے۔اس کے ساتھ ہی سکیورٹی فورسز اور علیحدگی پسند دونوں ہی پر اس کے الزامات لگائے گئے۔ان حملوں کے پیچھے کون ہے اس کے بارے میں علم نہیں۔بیشتر خواتین نے کہا کہ انھیں مار کر بیہوش کر دیا گیا اور جب وہ ہوش میں آئیں تو ان کے بال کاٹے جا چکے تھے۔بعض نے کہا کہ حملہ آور نے ماسک یعنی نقاب پہن رکھا تھا۔یہ خاتون اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتی ہیں لیکن وہ اپنی کٹی ہوئی لٹوں کے ساتھ یہ تصویر کھینچوانے پر آمادہ ہو گئيں۔

Women, harassment, in, Indian, held, Kashmir, by, cutting, their, hairs,   ان کا کہنا ہے کہ ان پر صبح سویرے گھر کے باہر حملہ ہوا۔ ان کا سونے کا ہار چھین لیا گیا لیکن بال کاٹنے والا ان کے بال اپنے ساتھ نہیں لے گيا جیسا کہ دوسرے واقعات میں بھی ہوتا ہے کہ بالوں کو وہیں چھوڑ دیا جاتا ہے۔انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں برسراقتدار پارٹی پی ڈی پی کی حلیف اور مرکز میں برسراقتدار پارٹی بی جے پی نے چوٹی کاٹنے والے حملے کا الزام علیحدگی پسندوں پر لگایا ہے۔جماعت کا کہنا ہے کہ ‘یہ علیحدگی پسندوں اور ملک مخالف لوگوں کا امن کو درہم برہم کرنے کا نیا طریقہ ہے۔’ جماعت نے اس معاملے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی کارکن احسن انٹو نے اس حملے کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی۔ ان حملوں کو ‘کشمیری خواتین کی توہین’ کہا جا رہا ہے۔حزب اختلاف نیشنل کانگریس نے ریاستی حکومت کو ‘ماؤں، بیٹیوں اور بہنوں کی عزت’ کو تحفظ فراہم کرانے میں ناکام قرار دیا ہے۔یہاں تک کہ جنگجو گروپ حزب المجاہدین نے بھی اس پر اپنی رائے دی ہے اور اسے ‘عسکریت پسندوں کے حملے’ سے نمٹنے کا حکومت ہند کا ایک ‘حربہ’ قرار دیا ہے کہ اس کی وجہ سے مقامی افراد اپنے گاؤں سے گزرنے والے جنگجو کے بارے میں خوف کے مارے انھیں رپورٹ کردیں گے۔

Women, harassment, in, Indian, held, Kashmir, by, cutting, their, hairs,   عام طور پر مظاہرے سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ پر ختم ہوتے ہیں۔ بڑھتے ہوئے دباؤ کے درمیان کشمیر پولیس نے حملہ آور کو پکڑنے کے لیے ایک ‘خصوصی تفتیشی ٹیم’ بنائی ہے۔انھوں نے اس کے پکڑنے والے کو چھ لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا ہے لیکن علیحدگی پسند سکیورٹی فورسز پر الزام لگاتے ہیں کہ انھوں نے انڈیا سے آزادی کا مطالبہ کرنے والے کشمیریوں کو ‘ڈرانے کے لیے’ ان حملوں کا منصوبہ بنایا ہے۔ریاست بھر میں نوجوانوں نے نگرانی کرنے والے گروپ بنائے ہیں جس کے نتیجے میں بعض المناک واقعات رونما ہوئے ہیں۔

Women, harassment, in, Indian, held, Kashmir, by, cutting, their, hairs,  ایک واقعے میں نگرانی کرنے والے ایک گروپ نے 70 سالہ شخص کو چوٹی کاٹنے والا شخص سمجھ کر مار ڈالا۔اس کے علاوہ برطانوی شہری سمیت چھ دوسرے ممالک کے سیاحوں کو بھی سرینگر میں ایک بھیڑ نے دھمکایا۔وسیم احمد کو ‘چوٹی کاٹنے والے’ کے شبہے میں ایک نگرانی کرنے والے گروپ نے شمالی کشمیر میں بری طرح مارا پیٹا۔انھوں نے بتایا کہ لوگ انھیں زندہ جلانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے بچا لیا۔نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک معمر شخص نے بتایا کہ انھوں نے اپنی بہو کے تین دن میں دو بار بال کاٹے جانے کے واقعے کے بعد اپنے گھر پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگوایا ہے۔

عابد بھٹ سرینگر میں مقیم فوٹوگرافر ہیں

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Dangerous, effects, of, Twitter, on, our, younger, generation
Previous Post ٹوئٹر کا گٹر
Next Post ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی مالیت 5000 پاؤنڈ سے تجاوز کر گئی
Digital, Currency, Bit, Coin, crossed, its, rate, by, 5000, dollars

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.