counter easy hit

خاتون اینکر نے لائیو شو کے دوران غصے میں اپنے بال کاٹ ڈالے، ویڈیو وائرل

قاہرہ: مصر میں ایک خاتون میزبان نے لائیو ٹی وی شو کے دوران غصے میں اپنے بال کاٹ دیے۔

Female Anchor cut her hair in angry during the live showعرب میڈیا کے مطابق مصر کی معروف خاتون اینکر منال خالد اپنے لائیو ٹی وی شو کے دوران دہشت گردوں کے ایک حملے میں 16 مصری فوجیوں کی ہلاکت پر رد عمل کا اظہار کر رہی تھیں لیکن وہ بات کرتے کرتے اس قدر جذباتی ہوگئیں کہ انہوں نے غصے میں آکر اپنے ہی بال کاٹ ڈالے۔ منال خالد نے کہا کہ وہ ملک و قوم کی خاطر جانیں دینے والوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتیں اور جب تک فوجیوں کے قاتل پکڑے نہیں جاتے یا اپنے انجام تک نہیں پہنچ جاتے وہ بال لمبے نہیں رکھیں گی۔