yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

انڈونیشین صدر جناب جاکوویدودو کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمد کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خطاب

Web Editor January 26, 2018 1 min read
Speaker, National, Assembly, Sardar Ayaz Sadiq, addressed, the, National, Assembly, session, on, arrival, of, Indonesian, President, Dr. Weido
Share this:

Speaker, National, Assembly, Sardar Ayaz Sadiq, addressed, the, National, Assembly, session, on, arrival, of, Indonesian, President, Dr. Weidoعزت مآب صدر برادر جمہوریہ انڈونیشیا، جناب جاکو ویدودو! اور ساتھی اراکین پارلیمنٹسے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خطاب کیا ۔ مجلس شوریٰ، پارلیمنٹ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے ،فضیلت مآب جناب جاکو ویدودو، جمہوریہ انڈونیشیا کے جمہوری طور پر منتخب ساتویں صدر کا خیرمقدم کرنا میرے لیے منفرد مسرت و انبساط کا باعث ہے۔

فضیلت مآب! آپ کا دورہ اور اس پارلیمنٹ سے آپ کا خطاب ہمارے لیے انتہائی تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈاکٹر احمد سوئیکارنو، انڈونیشیا کے پہلے صدر نے ۲۶؍جون،۱۹۶۳ء کو قومی اسمبلی پاکستان سے خطاب فرمایا تھا۔ اور اب پچپن سال بعد۔۔۔ یہ ایوان دنیا کے سب سے بڑی مسلمان آبادی والے ملک کے جمہوری طور پر منتخب صدر کی اپنے مابین موجودگی پر شاداں و فرحاں ہے۔ ۲۰ کروڑ عوام کے نمائندہ کی حیثیت سے یہ پارلیمنٹ آپ کی موجودگی پر فخر کرتی ہے۔

فضیلت مآب! ہماری دونوں اقوام گہرے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں کی لڑی میں پروئی ہوئی ہیں۔ ہمارے برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے معرض وجود میں آنے سے قبل بھی موجود تھے کیونکہ ہم اپنی اپنی جدوجہد آزادی کے دوران بھی ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔

؍اگست۱۷ ،،۱۹۴۵ء کو، جب انڈونیشیا کے بابائے قوم، ڈاکٹر احمد سوئیکارنو نے ولندیزیوں سے اپنی قوم کی آزادی کا اعلان کیا، تو قائد اعظم محمد علی جناح ، جو اس وقت آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر تھے،نے مشرق بعید میں تعینات برطانوی استعماری فوج کے مسلمان فوجیوں سے درخواست کی کہ وہ ولندیزی استعماری جارحیت کے خلاف اپنے انڈونیشیائی بھائیوں کا ساتھ دیں۔

یہ ہمارے دوممالک کا درخشاں باب رہا ہے کہ برصغیر پاک و ہندسے تقریباً ۶۰۰ مسلمان فوجیوں نے انڈونیشیائی جنگ آزادی میں حصہ لیا۔ جن میں سے ۵۰۰ نے جام شہادت نوش کیا۔ یہ ۶۰۰ خوش نصیب اشخاص ہم دونوں اقوام کے مشترکہ ہیروز ہیں اور ہم مشترکہ طور پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

قائد اعظم محمد علی جناح کی انڈونیشیائی جدوجہد آزادی کے ساتھ ذاتی وابستگی اس حقیقت سے مزید عیاں ہوتی ہے کہ انہوں نے کراچی کے ہوائی اڈہ پر ولندیزی طیاروں کو روکنے کا حکم دیا، جو جکارتہ میں اپنی فوج کے لئے سازوسامان لے جارہے تھے۔

پاکستان کو اس حقیقت پر فخر ہے کہ جب ۱۹۹۵ء میں انڈونیشیا نے اپنی گولڈن جوبلی منائی، تو اس نے اپنے پاکستانی ساتھیوں کو نہیں بھولا اور قائد اعظم محمد علی جناح کو سب سے بڑے سول ایوارڈ ’’ادی۔پورا‘‘ سے نوازا۔

جناب صدر! انڈونیشیائی بھائیوں اور بہنوں نے اپنی طرف سے کبھی بھی بحران کی گھڑیوں میں پاکستان کوتنہا نہیں چھوڑا۔۱۹۶۵ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران انہوں نے ہمارا شانہ بشانہ ساتھ دیا اور اس نازک وقت میں انڈونیشیا کے پاس جو بھی فوجی وسائل دستیاب تھے وہ ہمارے حوالے کرنے میں ایک لمحے کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔

یہ اظہر من الشمس ہے کہ مسئلہ کشمیر ہی جنوبی ایشیاء میں ۱۹۴۸ء، ۱۹۶۵ء، ۱۹۷۱ء اور بعد ازاں کے تنازعات کا بنیادی سبب رہا ہے۔
جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن کے لئے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں اس حل طلب مسئلہ کا منصفانہ اور پُرامن حل درکار ہے۔

پاکستان امید کرتا ہے کہ انڈونیشیا جیسے دوست ممالک اس ضمن میں پاکستان کی مدد کر تے رہیں گے۔
عزت مآب! ہمارے دونوں عوام کے تاریخی تعاون میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تنوع واقع ہوا ہے جس سے ہماری دونوں ممالک کی حکومتوں کو تمام شعبوں میں تعاون کا ایک مضبوط نظام وضع کرنے میں مدد ملی ہے۔
اقوام متحدہ، او آئی سی، بین الپارلیمانی یونین، او آئی سی رکن ریاستوں کی پارلیمانی یونین اور دیگر بین الاقوامی اور علاقائی فورموں کے اراکین کی حیثیت سے ہم مشترکہ تشویش اور مفادات کے معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

ہمارے دونوں ممالک کی پارلیمنٹس بھی باہمی مفاد کے حامل تعاون کے شعبہ جات میں مسلسل کام کرتی رہی ہیں۔ مجھے یہ کہتے ہوئے انتہائی خوشی ہے کہ ہمارے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں پاک۔انڈونیشیا دوستی گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں جن میں اس وقت ایوان میں حاضر تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہے۔
جناب صدر! حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے عوام کے مابین رابطوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے دونوں طرف اعلیٰ تعلیمی، ثقافتی تبادلوں، دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقعوں میں تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ تاہم، ہماری مشترکہ بہتری کے لئے ان اہم شعبوں میں توسیع کاابھی مزید امکان موجود ہے۔ چونکہ دونوں ممالک کی انتظامی قیادت اس راہ پر گامزن ہے، ہمیں بھی ہماری دوستی کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے پارلیمانی سفارتکاری کے کلیہ کو بروئے کار لانا چاہیے۔ دونوں ممالک کی پارلیمان نمو پذیر اور پائیدار شراکت داری کے حصول کے لئے مشترکہ طور پر کام کر کے ایک بامعنی کردار ادا کر سکتی ہیں۔

جناب صدر! جس ایوان سے آپ کچھ ہی دیر میں خطاب کرنے والے ہیں، وہ لوگوں کی خواہشات و امیدوں کا حقیقی مظہر ہے۔ اپنے مباحثوں اور قانون سازی کے ذریعے اس نے موجودہ پاکستان کے مسائل کے قابل عمل حل کے لئے جدوجہد کی ہے۔ اس سلسلے میں، عالمی دہشتگردی کے خلاف جنگ ہمارا بہت بڑا چیلنج رہا ہے جس میں پاکستان نے پینسٹھ ہزار جانوں کے نذرانے اور اپنی معیشت کے ایک سو بیس ارب امریکی ڈالرزکے نقصان کے ساتھ، بھاری قیمت ادا کی ہے۔  درحقیقت، ہماری دو قومیں، دو سب سے بڑے مسلم ممالک ایک ہی جیسی پیچیدہ صورتحال سے دوچار ہیں، چاہے وہ ۲۰۰۲ء کے بالی بم دھماکے ہوں یا ۲۰۰۹ء اور ۲۰۱۶ء کے جکارتہ حملے یا پھرپشاور میں ۲۰۱۶ء میں آرمی پبلک سکول پر بھیانک حملہ ہو۔ دہشتگردی اور انتہاپسندی ہمارے مشترکہ دشمن ہیں۔

آپ حقیقی معنوں میں ایک مصلح اور بصیرت رکھنے والے صدر کے طور پر جانے جاتے ہیں جو عوام کا نبض شناس ہے۔مجھے آپ کا وہ انٹرویو یاد آرہا ہے جوآپ نے کسی نیوز چینل کو دیاتھااور یہاں میں آپ ہی کے الفاظ دہراتا ہوں: ’’ انڈونیشیا میں اسلام رواداری کا اسلام ہے؛ انڈونیشیا میں اسلام اعتدال پسند ہے اور ہم اس پر مسلسل  عمل درآمد کر رہے ہیں۔ جو ہمارا امتیاز ہے انڈونیشیا میں ہماری کثرتیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔یہ کہ ہمارے
عوام متحد ہیں، یہ کہ ہمارا ملک مسلسل ترقی کی راہ اور بہتری پر گامزن رہے گاتاکہ ہم بہتر سے بہتر منزل حاصل
کر سکیں۔‘‘

یہ وہ دانائی ہے جس کی تمام عالم اسلام کو چیلنجز سے باہر نکلنے کے لئے ضرورت ہے اوریہی وہ فراست اور زیرکی ہے جس کے حصول کی تمنا پورا ایوان آپ سے رکھتا ہے۔ ان الفاظ کے ساتھ، جناب صدر، میں ایک بار پھر تہہ دل سے آپ کی پاکستان آمد پر شکرگزار ہوں اور ہماری پارلیمنٹ میں آپ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Young, female, child, raped, in, Rawalpindi, Sadar, Bairuni, PS, area
Previous Post راولپنڈی، گھر سے دوکان پر جانے والی ننھی پری درندے کے ہوس کا نشانہ بن گئی، حالت غیر ہونے پر ہسپتال داخل
Next Post پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے میں دنیا کے امن اور خوشحالی کے لیے تعاون کی روح پھونکنا چاہوں گا، جوکوویدوویدو
THE, PRESIDENT, OF ,THE, REPUBLIC, OF ,INDONESIA, H.E. JOKO WIDODO,BEFORE, THE ,JOINT, SESSION, OF, THE ,PARLIAMENT ,OF, PAKISTAN

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.