yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

فاسق فاجر، کرپٹ، غدار اور قاتل شہباز شریف کی گرفتاری کتنا بڑا کارنامہ ہے اور اعتراف جرم کروانے کے لیے نیب اور پولیس کو کیا طریقہ اختیار کرنا چاہیے ؟ سہیل وڑائچ کی دبنگ تحریر نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا

Web Editor October 8, 2018 1 min read
Sohail Vichich's writing wrote everywhere
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) پوری انسانی تاریخ میں دوچار واقعات ہی ایسے ہیں جن کی بازگشت گاہے گاہے سنائی دیتی رہتی ہے۔پہلا واقعہ 15 جون 1215ء کا میگناکارٹا، جس سے دنیا میں قانون کی حکمرانی کی راہ ہموار ہوئی اور دوسرا واقعہ 18جون 1815ء کو واٹرلو کے مقام پر انگلینڈ کے ڈیوک آف ویلنگڈن کے ہاتھوںصف اول کے کالم نگار سہیل وڑائچ روزنامہ جنگ میں اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فرانس کے بادشاہ نپولین کی شکست اور سلطنت عظمیٰ برطانیہ کی حکمرانی کے دورکا آغاز تھا۔ انسانی تاریخ کا ایک بڑا واقعہ چند دن پہلے اسی ماہ اکتوبر میں ظہور پذیر ہوا جب فاسق فاجر، کرپٹ، غدار اور قاتل شہباز شریف کو گرفتار کر کے بین الاقوامی طور پر عظیم ترین کارنامہ سرانجام دیا گیا ، اس کارنامے پر انسانیت ہمیشہ فخر کرے گی اور اس واقعہ کو یاد کر کے خوشیاں مناتی رہے گی۔ اس کارنامۂ عظیم کے اس قدر خوشگوار اثرات مرتب ہوئے ہیں کہ لاہور کا موسم تک بدل گیا ہے جب سے شہباز شریف گرفتار ہوا ہے کلیجے میں ٹھنڈ سی پڑ گئی ہے۔ جب سے اس ایماندار ریاست کے کرپٹ ترین شخص شہباز شریف کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ایسا لگ رہا ہے کہ ریاست میں قانون کی عمل داری مکمل ہو گئی ہے۔ شہباز شریف لاکھ کھدر کے کپڑے پہنتا تھا، لاکھ خود کو خادم اعلیٰ اور غریبوں کا ہمدرد کہتا تھا مگر وہ اندر سے بہت بڑا منی لانڈر اور کرپٹ تھا، اس کی خفیہ جائیدادوں میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ، وائٹ ہائوس اور لندن کا بگ بین وغیرہ شامل ہیں۔کون ہے جو امریکہ اور لندن گیا ہو اور اس نے دنیا کی اِن مہنگی ترین بلڈنگز کو نہ دیکھا ہو، کس کو علم نہیں کہ اتنی بڑی جائیداد سفاکانہ لوٹ مار کے بغیر ممکن نہیں، شہباز شریف اس قدر ہوشیار چور ہے کہ جس طرح اس کی 56 کمپنیوں کے کمیشن دوسروں کے نام پر لئے گئے ہیں اور اسے پکڑنا مشکل ہے بالکل اسی طرح اس نے وائٹ ہائوس امریکی حکومت کے نام، بگ بین برطانوی حکومت کے نام اور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ ایک سفید فام امریکی کے نام لگا رکھی ہیں۔ یہ دراصل بے نامی جائیدادیں ہیں جن کا اصل مالک بہرحال شہباز شریف ہے۔ اس حوالے سے جو خفیہ دستاویزات ملی ہیں ان میں اوپر وائٹ ہائوس لکھا ہے اور اس کے نیچے کچی پنسل سے SSلکھا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہائٹ ہائوس کا اصل مالک شہباز شریف ہے۔ بے نامی جائیداد کا مسئلہ سمجھنے کے لئے آصف زرداری کے بے نامی اکائونٹس کو ذہن میں لائیں کہ کس طرح فالودہ فروشوں اور غریبوں کے ناموں پر لاکھوں ڈالر کی اسمگلنگ کی گئی ہے۔ اوپر دی گئی مثال سے واضح طور پر ثابت ہو چکا ہے کہ شہباز شریف کتنا بڑا جھوٹا اور کرپٹ ہے اور اس کی گرفتاری عظیم ترین کارنامہ ہے۔وہ فیصلہ ساز بھی قوم کی داد کا مستحق ہے جس نے خوفناک اور خطرناک عادی مجرم شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لانے کا فیصلہ کیا۔ فرض کریں اگر شہباز شریف کو کسی عام گاڑی میں لایا جاتا تو اس کے فرار ہونے کے امکانات تھے، یہ بھی خدشہ تھا کہ اس کے باقی ڈاکو ساتھی اسے فرار کروا لیتے یوں ریاست کا ایک بڑا ملزم بھاگ سکتا تھا۔ دوسرا بکتر بند گاڑی میں بٹھا کر ہر ایک کو یہ بتانا اور سبق سکھانا بھی مقصود تھا کہ قانون کی نظر میں امیر غریب سب برابر ہیں، کوئی طاقتور ہو یا کمزور، سب کا احتساب ہو کر رہے گا۔آج کل چونکہ ہر طرف سے خوش خبریاں ہی خوش خبریاں موصول ہو رہی ہیں احتساب عدالت کے فاضل جج صاحب نے خطرناک ترین ملزم شہباز شریف کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ اس برے زمانے میں بھی بہادر اور نڈر لوگ موجود ہیں جو حق اور انصاف کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیشہ قانون کو بالاتر قرار دیتے ہیں۔ کوئی کمزور ایمان کا جج ہوتا تو شہباز شریف جیسے خوفناک ملزم کو دیکھ کر اسکے ہاتھ پائوں پھول جاتے اور وہ ریمانڈ دینے کے بجائے اسے رہا کر دیتا۔

مگر داد دیجئے فاضل جج صاحب کی جرأت رندانہ کو کہ انہوں نے بہادرانہ فیصلہ کرتے ہوئے پورے دس روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا تاکہ نیب شہباز شریف سے انکے سارےجرائم کا اقرار کرا سکے۔ توقع کرنی چاہئے کہ نیب جسمانی ریمانڈ کے دوران شہباز شریف کے ساتھ بھی وہی سلوک کرے گی جو دوسرے غریب ملزموں کے ساتھ کرتی ہے۔ ایک مشٹنڈا سپاہی صرف دو گھنٹے کی ’’لتروڑ‘‘ سے شہباز شریف سے وائٹ ہائوس اور بگ بین کے اصل ملکیتی کاغذات برآمد کروا لے گا، ہماری پنجاب پولیس اس طرح کے کئی قابل فخر کارنامے پہلے بھی سرانجام دے چکی ہے، یہ سہرا بھی اسی کے سر بندھنا چاہئے۔ لگے ہاتھوں صاف پانی اور ماڈل ٹائون کی فائرنگ اور معصوم لوگوں کی شہادتوں کا اقراری بیان بھی حاصل کر لیا جائے۔ شہباز شریف کی طرح کے خوفناک اور خطرناک مجرم روز روز قابو میں نہیں آتے، اس لئے اس سے سارے حساب انہی دس دنوں میں چکتا کر لینے چاہئیں۔موقع اچھا ہے اسی ریمانڈ کے دوران شہباز شریف سے سانحہ مشرقی پاکستان کے اصل ذمہ دار ہونے کا اعتراف بھی کروا لیا جائے کیونکہ باوجود کوشش کے ہمیں اس سانحے کا اصل ذمہ دار نہیں مل سکا، چونکہ شہباز شریف ہر برے کام میں ملوث ہے اس لئے لازماً یہ کام بھی انہوں نے کروایا ہو گا۔

لیاقت علی خان کی شہادت کے وقت شہباز شریف بچہ تھا لیکن اس کی معصومیت پر نہ جائے گا یہ اس وقت سے ہی اقتدار میں آنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اس لئے لیاقت علی خان کے قتل کا پہلا شک اسی پر کرنا چاہئے ۔امید ہے کہ اگر تفتیش میں تھوڑی سختی کی جائے تو لیاقت علی خان کا اصل قاتل اور منصوبہ ساز شہباز شریف ہی نکلے گا۔ مجھے تو اب یہ بھی شک بھی پڑ گیا ہے کہ جنرل ضیاء الحق کے طیارے کے حادثے میں بھی شہباز شریف ہی ملوث تھا یہ شک اس لئے پڑا کہ ضیاء الحق کی المناک موت کا سب سے زیادہ فائدہ شریف خاندان کو ہوا اور ان کے خاندان کے اقتدار میں آنے اور 30سال تک حکومت کے مزے لینے کی راہ ہموار ہوئی۔ دیکھئے اگر زرداری پر اس لئے شک کیا جاتا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد فائدہ اس کو ہوا تو ضیاء الحق کی موت پر فائدہ اٹھانے والے شریف خاندان پر شک کیوں نہ کیا جائے؟شہباز شریف کی گرفتاری وہ تاریخی کارنامہ ہے جس سے پاکستان کو نقصان پہنچانے والے سارے مجرموں کا سراغ مل سکتا ہے آج تک پاکستان کیخلاف جتنی بھی سازشیں ہوئیں، اربوں ڈالر لوٹنے کی جو کوششیں ہوئیں ان سب کا ذمہ دار لازمی طور پر شہباز شریف ہے۔ قوم چاہتی ہے کہ اسکو عبرت کی مثال بنائیں تاکہ آئندہ کوئی شہباز شریف پیدا نہ ہو۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
See a living political comment
Previous Post کیا شہباز شریف کی گرفتاری کا مقصد تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات میں فتح دلوانا ہے ؟ ایک جاندار سیاسی تبصرہ ملاحظہ کیجیے
Next Post مجھے اس لڑکی کا ڈیٹا چاہیے۔۔۔ چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے کو یہ حکم کیوں جاری کیا؟ تشویشناک تفصیلات اس خبر میں
Concerned details in this news

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.