yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سینئر صحافی نے وارننگ جاری کر دی

MH Kazmi April 25, 2019 1 min read
Senior journalist issued a warning
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت میں تبدیلیاں ہوگئیں۔عمران خان کے قریبی ساتھی اسد عمر رخصت ہوگئے اورفوادچوہدری کا قلمدان تبدیل ہوگیا۔جنرل مشرف کی ٹیم کے اراکین ڈاکٹر حفیظ شیخ اور فردوس عاشق اعوان نئی ٹیم میں شامل ہوگئے۔ اس کے علاوہ فاروق اعوان اور اعجاز شاہ بھی نئی ٹیم میں داخل ہوگئے۔ نامور کالم نگار ڈاکٹر توصیف احمد خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس کے باوجوداعظم سواتی بھی اس ٹیم کا حصہ بن گئے۔ انٹیلی جنس بیوروکے سابق سربراہ اعجاز شاہ بھی وزیر داخلہ ہوگئے۔اسد عمر گزشتہ دنوں امریکا میں آئی ایم ایف کی ٹیم سے کامیاب مذاکرات کے بعد وطن پہنچے تھے،وہ اچھے دنوں کی نوید سنا رہے تھے کہ اچانک رخصت ہوگئے۔اب اسد عمر کہتے ہیں کہ نئے وزیرخزانہ کے لیے حالات بہت زیادہ سازگار نہیں ہونگے۔وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ نئے وزیر خزانہ سے معجزوں کی امید نہ رکھی جائے ۔دودھ اور شہدکی نہریں اب نہیں بہیں گی۔ وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کی خبریں کافی دنوں سے آرہی تھیں مگر ٹی وی چینلز کو کنٹرول کرنے والی اتھارٹی ان خبروں کو جعلی قرار دینے کے زمرے میں شمار کرتی تھی اور ان خبروں کو نشر کرنے والوں کو نوٹس جاری کر رہی تھی مگر آخر یہ خبریں سچ ثابت ہوگئیں۔ تحریکِ انصاف کی حکومت کو اقتدار میں آئے9 ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہوا مگر ہمیشہ کی طرح ملک کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ملک میں امن وامان کی صورتحال بدستور خراب ہے۔کوئٹہ میں ہزارہ برادری خودکش حملے کا نشانہ بنی۔اس حملے میں 20 کے قریب افراد شہید ہوئے۔ ہزارہ برادری نے ہمیشہ کی طرح کئی دنوں دھرنادیا، گورنر، صدراور وزیرِاعظم سب کوئٹہ پہنچے، وعدے کیے گئے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلانے کی یقین دہانی کرائی گئی مگر ہزارہ برادری والے اب بھی غیر مطمئن اور پریشان ہیں۔ پھرسیکیورٹی فورسز کو دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پشاور کے شہری علاقے حیات آباد میں15گھنٹے تک آپریشن کرنا پڑا۔ اس آپریشن میں ایک پولیس افسر شہید ہوئے۔ 5کے قریب دہشتگرد مارے گئے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ دہشت گرد جدید ترین آلات سے لیس تھے۔ مکران ڈویژن کے شہر اورماڑہ میں دہشتگردوں نے بس سے اتار کر 15 افراد کو گولی مار کر شہید کردیا۔ شہید ہونے والے افراد کا تعلق سیکیورٹی فورسز سے تھا۔پھر پنجاب میں امن و امان کی صورتِحال پرعدم اعتمادکا اظہارکرتے ہوئے پولیس کے سربراہ کو تبدیل کیا گیا۔ گزشتہ 9 ماہ کے دوران حکومت نے معیشت کو سدھارنے کے اعلانات کیے مگر کوئی حقیقی شکل نہ بن سکی ۔ حکومت کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے خود یہ اقرار کیا کہ ضروری اشیاء کی مدمیں 40 فیصد اضافہ ہوا ۔ درآمدات کا ہدف پورا نہ ہوسکا اور انکم ٹیکس جمع کرانے والوں کی تعداد کم رہی۔ پھر ادویہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ادویہ کی قیمتوں میں اضافے پر جب میڈیا میں واویلاہوا تووزیر صحت کو خیال آیا اور انھوں نے قیمتوں میں اضافے سے اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ گزشتہ حکومت کے دور میں ہوا تھا جس کی معیاد کو ختم ہوئے سال بھر سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔اسی طرح روزگار کی سہولتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اس وقت اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد جن میں انجینئر،ایم بی بی ایس اورپی ایچ ڈی ڈگری یافتہ افراد شامل ہیںان میں بیروزگاری کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ تحریکِ انصاف نے اپنے منشور میں عہد کیا تھا کہ15 لاکھ افراد کو ملازمتیں دے دی جائینگی۔ ایک وفاقی وزیر فیصل واؤڈا عجیب و غریب اعلانات کرنے اور کاؤ بوائے کا کردار ادا کرنے کی شہرت رکھتے ہیں نے ایک ٹی وی شو میں یہ اعلان کردیا کہ ملازمتوں کی بارش ہونے والی ہے۔ وزیرِ موصوف اس سے پہلے بھی یہ اعلان فرما چکے ہیں کہ پاکستان کو تیل و گیس کا عظیم ذخیرہ ملنے والا ہے ۔ اسی طرح حکومت نے غریبوں کو لاکھوں مکانات دینے کا بھی وعدہ کیا، کوئٹہ میں ایک رہائشی اسکیم کا اعلان ہوا مگر اس وعدے کی کوئی ملک گیر عملی صورت نظر نہیں آئی۔ سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری ہفتے میں دو دن میاں برادرن،زرداری اور مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤ ں کی کرپشن کے اسکینڈل افشا کرتے ہوئے آخر وزارتِ اطلاعات سے محروم ہوئے۔ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر پہلے کارکنوں نے مزاحمت کی اور پھر لاہور ہائی کورٹ کی ضمانت ملنے پر نیب والے مایوس ہوئے اور وزراء کی حمزہ شہباز، آصف زرداری، شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کی پیشگوئیاں ہوامیں تحلیل ہوگئیں۔بعض سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں دراصل تحریکِ انصاف کے مختلف گرہوںکی کشمکش کا منطقی نتیجے کی صورت میں برآمد ہورہی ہیں۔ان تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے سزا یافتہ جہانگیر ترین اب بھی عمران خان کے پاس سب سے مضبوط شخصیت ہیں۔ ان کی مخالف وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،اسد عمر، چوہدری سرور اور دیگر اس کشمکش میں شکست کھا رہے ہیں اور تجزیہ نگار یہ بھی کہتے ہیں کہ سابق صدر مشرف کی ٹیم کو عمران خان کے گرد جمع کر دیا گیا ہے ، ڈاکٹر حفیظ شیخ اور اعجاز شاہ اور محمد میاں سومرو جو پرویز مشرف ٹیم کا حصہ تھے۔ ان کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر حفیظ شیخ اور فردوس عاشق اعوان بعد میں پیپلز پارٹی کی حکومت کا حصہ بنے ۔سینئر صحافی آئی اے رحمان نے لکھا ہے کہ کابینہ میں تبدیلیوں سے محسوس ہوتا ہے کہ غیر منتخب افراد کو منتخب نمایندوں پر ترجیح کی دی گئی ہے جس سے 60ء کی دہائی کے جنرل ایوب خان کے دور کی یاد تازہ ہوگئی ۔ 2002 سے دنیا میں بڑی تبدیلیاں رونماہوئی ہیں،اس وقت ملک ایک شدید قسم کے اقتصادی بحران کا شکار ہے،دوسری طرف بین الاقوامی برادری اس بحران میں پاکستان کی اس طرح مدد کرنے کو تیار نہیں جس طرح اس نے ماضی میں کی تھی،اقتصادی بحران کی کئی وجوہات بتائی جاتی ہیں،ایک وجہ تو یہ ہے کہ فنانشل ٹیرارزم کی ٹاسک فورس کی لگائے جانے والی سخت پابندیوں کی وجہ سے ملک کا بینکنگ کا نظام براہ راست متاثر ہورہا ہے۔ حکومت اس ٹاسک فورس کی ہدایات پر عمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس سے غیر رسمی معیشت سکڑ رہی ہے۔دوسری طرف نیب ،ایف آئی اے اور ایف بی آر کی مسلسل کارروائیوںکے نتیجے میں حکومت کے دعووں کے باوجود ملک کی معیشت جان نہیں پڑ سکی۔سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں اور روپے کی قیمت کم ہونے سے اور ڈالر کی قیمت بڑھنے کے نتیجے میں برآمدات کی شرح گر گئی ہے۔پھر ماحولیاتی تبدیلیوں نے زراعت کے شعبے کو سخت نقصان پہنچایاہے۔گزشتہ ہفتے پنجاب اور سندھ میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں  گندم کی فصل کو سخت نقصان پہنچا۔ کہا جاتا ہے کہ اسد عمر نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی تھیں۔ جس کے نتیجے میں حکومت نے اس معاہدے پر عمل ہونے کی صورت میں حکومت کو بجلی،گیس،پٹرول،شکر اورکیمیائی کھاد کی قیمتوں کومتوازن رکھنے کے لیے دی جانے والی زرتلافی کو واپس لینا پڑے گا جس سے بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔امریکا ،برطانیہ اور فرانس مسلسل یہ کوشش کر رہے ہیں کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مولانا مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دیا جائے اگرچہ کہ چین نے قرارداد کو بار بار ویٹو کیا ہے مگر امریکا، برطانیہ اور فرانس کی ناراضگی کی بنا پر عالمی مالیاتی اداروں کا رویہ بہت سخت ہوگیا ہے جس کے منفی نتائج برآمد ہورہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی اپنی کابینہ میں حالیہ تبدیلیوں سے ملک کے اقتصادی بحران پر کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا۔جب تک سرحدوں پر صورتحال معمول پر نہیں ہوگی اور کالعدم تنظیموں سے جان نہیں چھوٹے گی امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوگی۔ بنیادی حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ جب تک ملک میں اس وقت سنگین بحران کی جو بنیادی وجوہات ہیں وہ دور نہیں ہونگی یہ بحران جاری رہے گا۔ بعض ماہرین کہتے ہیں کہ جب تک موجودہ حکومت مکمل طور پر اقتدارِ اعلیٰ کی مالک نہیں ہوجاتی وہ بین الاقوامی حالات کے مطابق اپنی پالیسیاں ترتیب نہیں دے پائے گی اور معیشت کو بچانے کے لیے حقیقی اقدام نہیں کرسکے گی۔ کابینہ میں کتنی بھی تبدیلیاں ہوں یہ بحران جاری رہے گا ۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
An incredible event accompanied by a beautiful plea
Previous Post ایک خوبصورت خواجہ سرا کے ساتھ پیش آنے والا انوکھا واقعہ
Next Post اگر عمران خان نے اپنے بچپن کے یار چوہدری نثار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیا تو وہ کس بڑی مصیبت میں پڑ جائیں گے
If Imran Khan made his childhood husband Chaudhry Nisar as Chief Minister Punjab, how difficult he would be in trouble

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.