yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بریکنگ نیوز: عالمی منظرنامہ یکسر اور اچانک تبدیل ۔۔۔۔ سعودی عرب امریکہ کو چھوڑ کر کس طاقتور ترین ملک کے ساتھ اتحاد بنانے کی تیاری کر رہا ہے ؟ امریکہ کی عالمی نمبرداری ختم کر دینے والی خبر

MH Kazmi October 16, 2019 1 min read
SAUDIA, COAILATION, SUDDEN, CHANGED, SAUDI ARABIA, WILL, REJECT, USA, AND, MAKE, NEW, COAILATIONS
Share this:

ریاض(ویب ڈیسک) کیا سعودی عرب اور روس کے درمیان نیا اتحاد تیار ہورہا ہے۔ سوال یہ بھی ہے کہ کیا ریاض اور ماسکو کے درمیان علاقائی معاہدے طے پاگئے ہیں۔ یہ اور ان جیسے کئی اہم اور معقول سوالات خطے میں عدم استحکام ،اتحادی گروپوں میں تبدیلی اور خطے سے امریکہ کے تدریجی انخلا کے ماحول کےتناظر میں کئے جارہے ہیں۔ دیکھا جارہا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ چند برسوں کے دوران اپنی نئی خارجہ پالیسی ترتیب دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ سعودی عرب یہ کام مقررہ سیاسی پروگرام کے مطابق نہیں بلکہ متعینہ موضوعات کو مدنظر رکھ کر کررہا ہے۔

روسی صدر پیوٹن کے دورہ سعودی عرب کا پروگرام ایک عرصے سے طے تھا۔ یہ دورہ ایران کے ساتھ محاذ آرائی کے بحران یا شام کے معاملے پر آستانہ کانفرنس کے نتائج سے ہم آہنگی کا نتیجہ نہیں۔کئی ایسے مسائل ہیں جنہیں سعودی عرب اور روس کسی اور فریق کے مقابلے میں زیادہ بہتر شکل میں نمٹا سکتے ہیں۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورے سے سعودی عرب کی دلچسپی بہت ساری باتیں بتا رہی ہے۔ بیرونی دنیا بھی اسے بین الاقوامی تعلقات کے دھارے میں ہونے والی متوقع تبدیلیوں کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔ سعودی عرب کے اخبار الشرق الاوسط میں شائع کالم میں عبدالرحمن راشد نے لکھا کہ یہ کہنا مبالغہ آمیز ہوگا کہ سعودی عرب مغربی دنیا کے ساتھ اپنے اسٹراٹیجک اور تاریخی تعلقات سے منہ موڑ رہا ہے۔ البتہ اس حوالے سے ہونے والی سیاسی تبدیلی چھپائی نہیں جاسکتی۔ مثال کے طور پر دونوں ملک تیل مارکیٹ کے نرخوں اور پیداوارکودیگر فریقوں کے مقابلے میں زیادہ بہترشکل میں منظم کرسکتے ہیں۔روس اور سعودی عرب کا مشترکہ اثر و نفوذ بڑا موثر ہے۔ فریقین تیل پیداوار اور تیل کے نرخوں پر مشترکہ فیصلے لے سکتے ہیں۔ تیل کے نرخوں کی جنگ سے عالمی مارکیٹ کو بچا سکتے ہیں۔روس نے مشرق وسطیٰ میں موثر کھلاڑی کا کردارادا کرنے کافیصلہ کرلیا ۔

سعودی عرب اور روس کے درمیان افہام و تفہیم کے باعث مملکت کے خلاف سیاسی گٹھ جوڑ نہیں بن سکا۔میرا خیال ہے کہ یہ کام سفارتی سطح پر بیحد مشکل تھا اور ہے۔ آج ہم دونوں ملکوں کے در میان افہام و تفہیم کے خوشگوار نتائج کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ روس کی بابت یہ بات معروف ہے کہ وہ امریکہ کے ہر فیصلے کے مخالف موقف اپنائے ہوئے ہے تاہم یمن، سوڈان، لیبیا اور عراق جیسے امور پر روس، امریکہ سے ہم آہنگ پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔شام کے سلسلے میں سعودی عرب اور روس کا موقف مختلف ہے۔ اس کا باعث کیا ہے؟شام کے زمینی حقائق اپنے آپ کو منوا رہے ہیں۔ یہ وہی منظر نامہ ہے جو 8 برس قبل قائم تھا۔ اس وقت بھی شامی بحران نے خود کو اپنے انداز سے منوایا تھا۔ جہاں تک سعودی عرب کا تعلق ہے تو وہ زمینی حقائق سے یکسر مختلف کوئی موقف کبھی نہیں اختیار کرے گا۔ زمینی حقائق سے بالا ہوکر کوئی سر نہیں بجائے گا۔شام کے سرحدی ممالک اردن، عراق اور ترکی کو شام سے دلچسپی سعودی عرب سے کہیں زیادہ ہے۔ ان ممالک نے زمینی حقائق کے تناظر میں اپنی پوزیشنیں بنا رکھی ہیں۔ شام کی سرحدیں سب سے زیادہ ترکی سے ملتی ہیں۔ شام کے موجودہ حالات ترکی کے کھیل کا نتیجہ ہیں۔ ترکی نے روس اور ایران کے ساتھ مذاکرات کرکے نئی صورتحال کو قبول کیا ہے۔ اب3 مسائل ترکی کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔ 30 لاکھ شامی پناہ گزینوں سے نجات حاصل کرنا ،اپنی سرحدوںکے قریب مسلح کردوں کو جمع ہونے سے روکنا اور تیل سے مالا مال شامی علاقوں پر قبضہ جمانا ہے۔سعودی عرب، روس کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات سے مطمئن ہے۔ سعودی عرب چاہتاہے کہ روس، ایران کو شام پر ناجائز قبضہ جمانے سے روکے۔

دوسرے الفاظ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ مملکت کی پالیسی شام کو ایران کے تسلط سے نجات دلانے، حزب اللہ کے جنگجوﺅں کا اثر و نفوذ کم کرنے اور ترکوں کو شام کے اسٹراٹیجک مقامات اور تیل کے ذخائر پر ناجائز قبضے سے روکنے کی ہے۔ہمارا خیال ہے کہ روس امریکہ کے سکڑتے ہوئے کردار کے تناظر میں اس حوالے سے اہم کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ ایک سوال ایران کے ساتھ روس کے بہترین تعلقات کے حوالے سے بھی اٹھ رہا ہے۔ اس کی کیا کہانی ہے؟۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ اس سلسلے میں روس کے ساتھ اپنے تعلقات سے فائدہ اٹھائے۔ وجہ ظاہر ہے کہ ایران بیک وقت روس اور امریکہ کو اپنا دشمن نہیں بنا سکتا۔ یہ حقیقت مسلمہ ہے کہ روسی ، ایرانیوں کے ساتھ بہترین تعلق بنائے ہوئے ہیں تاہم روسی تمام مسائل کے سلسلے میں ایران کے ساتھ بہترین تعلقات بنانے کے بھی قائل نہیں۔ایران تاریخی پس منظر کے حوالے سے روس سے خائف ہے۔ ہمیشہ یہ بات دہراتا رہتا ہے کہ قیصر کے زمانے سے روس ایران پر حریصانہ نظر رکھے ہوئے ہے۔ علاوہ ازیں دونوں ملکو ںکے درمیان جغرافیائی ، سمندری اور تیل جیسے امور پر اختلافات موجود ہیں۔ دونوں ملک انہیں ابھارنے سے گریز کررہے ہیں۔سچ بات یہ ہے کہ روسی صدر پوٹین نے مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے بحرانوں سے نمٹنے کے سلسلے میں بڑی فراست کا مظاہرہ کیا ہے۔ صدر پیوٹن نے روسی انویسٹمنٹ فنڈ کا پہلا دفتر بیرون ملک کھولنے کے لیے ریاض کا انتخاب کرکے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت کی حیثیت ایک دورے تک محدود نہیں۔

SAUDIA, COAILATION, SUDDEN, CHANGED, SAUDI ARABIA, WILL, REJECT, USA, AND, MAKE, NEW, COAILATIONS

جناب تو کیا میں بھارتی اخباروں میں کالم لکھنا شروع کر دوں ۔۔۔۔۔ صف اول کے پاکستانی کالم نگار نے یہ بات کس کو مخاطب ہو کر اور کیوں کہہ ڈالی ؟ آپ بھی جانیے

گاڑی چلاتے وقت اسٹیرنگ پکڑنے کا انداز کیا بتاتا ہے؟

کراچی میں قتل کی جانیوالی مصباح کے والد نے بیٹی کے قاتل کی شناخت کرلی

برطانوی شاہی جوڑے کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

مرید عباس قتل: فائرنگ عادل کے پستول سے ہوئی، تفتیشی افسر

اقراء عزیز اور یاسر پھر تنقید کی زد میں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فضل الرحمان کا دھرنا روکنے سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
AFTER, SAUDIA, PUTIN, VISITS, UAE, AND, AFTER, THAT, AMAZED, THE, WHOLE, WORLD, BY, HIS, DECISION
Previous Post سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچنے والے روسی صدر پوٹن نے جاتے ہی کیا بڑا کام کر ڈالا ؟ پوری دنیا دنگ رہ گئی
Next Post عالمی اقتصادی منظر نامے میں جلد کیا بڑی تبدیلی آنے والی ہیں ؟ کونسی معاشی طاقتیں دیوالیہ ہونے والی ہیں ؟ پیشگوئی کر دی گئی
INTERNATIONAL, ECONOMY, SOON, WILL, BE, HIT, BY, A, BIG, DISASTER, HUGE, ECONOMIES, WILL, BE, BANKRUPT, SOON

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.