counter easy hit

اقراء عزیز اور یاسر پھر تنقید کی زد میں

اداکارہ اقراء عزیز اور ان کے منگیتر یاسر حسین ایک مرتبہ پھر مداحوں کی شدید تنقید کی زد میں آگئے۔ اس سے قبل بھی اداکار یاسر حسین اور اقراء عزیز کو کئی مرتبہ مداحوں کی جانب سے  تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اب تو ایسا لگتا ہے کہ اس جوڑی کے ستارے ہی گردش میں ہیں کیونکہ ان کے مداح تنقید کرنے کا کوئی بھی موقع اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

iqra aziz, and, yasir hussain, shared, pics, visiting, in, bangkok

یاسر اور اقراء عزیز آج کل چھٹیاں منانے کے لیے میامی میں موجود ہیں اور اسی دوران دونوں سوشل میڈیا پر وہاں کے خوبصورت لمحات اور پل پل کی تصاویر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی گئی جس میں وہ اپنی منگیتر اقراء عزیز کو گود میں اُٹھائے ہوئے ہیں، اس تصویر کو اپ لوڈ کرنے کے بعد مداحوں نے دونوں پر خوب تنقید کی۔

عثمان ملک نامی ایک صارف نے یاسر حسین کی تصویر پر نصیحت کرنے کا انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’محبت ہو ہی گئی ہے یا شادی ہوگئی ہے تو تھوڑی حد میں رہیں یہ کوئی طریقہ نہیں ہے تصویریں لینے کا‘

واضح رہے کہ چند ماہ قبل اداکار یاسر حسین نے ایوارڈ شو میں معروف اداکاہ اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر اداکارہ نے ہاں کرتے ہوئے انگوٹھی پہن لی تھی، اور اس کے بعد بھی جوڑی پر مداحوں کی جانب سے بے حد تنقید کی گئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website