yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

رؤف کلاسرا نے ان سنا مگر دنگ کر ڈالنے والا واقعہ بیان کر دیا

MH Kazmi August 21, 2019 1 min read
Rauf Klasra described this as a shocked and disturbing event
Share this:

Rauf Klasra described this as a shocked and disturbing event

لاہور (ویب ڈیسک) جب جناح صاحب اور وائسرائے ہند گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئے تو انہیں اکتیس توپوں کی سلامی دی گئی‘ جس کی گونج کراچی کی سڑکوں پر تا دیر سنی جاتی رہی۔ شہر کی سڑکوں پر ہر طرف جشن کا سماں تھا۔ ہر چہرہ خوش اور پرجوش لگ رہا تھا۔ نامور کالم نگار رؤف کلاسرا اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ کوئی سڑک پر تھا‘ کوئی گلی کی نکڑ پر‘ کوئی کونے میں تو کوئی گھر کی بالکونی پر لٹکا ہوا تھا۔ ہر طرف لوگ ہی لوگ تھے جو اپنا ملک پا کر خوشی سے بے حال ہو رہے تھے۔ مائونٹ بیٹن ان سب چہروں کو غور سے دیکھتا جا رہا تھا اور سوچ رہا تھا کہ انہی میں سے کسی کے ہاتھ میں وہ گرینیڈ ہے جو اس نے ان کی کار پر پھینکنا ہے۔ مائونٹ بیٹن سوچ رہا تھا کہ اس خوش باش اور نعرے لگاتے ہجوم کو کچھ علم نہیں ہے کہ جناح صاحب اور وہ کتنے بڑے خطرات مول لے کر اس وقت اس اوپن گاڑی میں سوار ہیں۔ جو اس وقت جناح اور لارڈ مائونٹ بیٹن پر بیت رہی تھی اس کا اندازہ ہجوم کبھی نہیں کر سکتا تھا‘ جس کے اندر ان کا متوقع قاتل چھپا ہوا تھا اور کسی لمحے وہ آگے بڑھ کر ان پر بم مار سکتا تھا۔ لارڈ مائونٹ بیٹن اور جناح ابھی تک چپ چاپ بیٹھے تھے۔ دونوں کے درمیان ایک لفظ کا بھی تبادلہ نہیں ہوا۔ دونوں کی زندگیاں دائو پر لگی ہوئی تھیں۔ مائونٹ بیٹن کو یوں لگ رہا تھا کہ تین کلومیٹر کا سفر طے کرنے میں اسے جو تیس منٹ لگے تھے وہ دراصل چوبیس گھنٹوں پر محیط تھے۔ ان کی گاڑی کی رفتار بمشکل ہی اس بندے سے زیادہ ہو گی جو تیزی سے پیدل چلتا جا رہا ہو۔ اس روٹ کے ایک ایک انچ پر ہجوم کا قبضہ تھا۔ لوگ تو ٹیلی فون کے پولوں، لیمپ پوسٹوں تک سے لٹکے ہوئے تھے۔ کئی تو کھڑکیوں سے چمٹے ہوئے تھے اور ایک بڑی تعداد گھروں کی چھت پر موجود تھی۔ وہ سارا ہجوم جناح اور لارڈ مائونٹ بیٹن کو درپیش خطرات سے بے خبر نعرے لگانے میں مصروف تھا۔ پاکستان زندہ باد۔ جناح زندہ باد۔ مائونٹ بیٹن زندہ باد۔ کار میں سوار جناح اور لارڈ مائونٹ بیٹن کو یوں لگ رہا تھا جیسے وہ کسی سرنگ میں سے گزر رہے ہوں جس کے چاروں طرف انسانوں کی دیواریں تھیں اور کسی وقت کوئی بھی بم ان کی کار پر اچھال دے گا۔ مجمع کو پرجوش اور نعرے لگاتے دیکھ کر جناح اور مائونٹ بیٹن کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا کہ وہ اپنے چہروں کو خوشگوار رکھنے کی کوشش کریں۔ لارڈ مائونٹ بیٹن اس ٹینشن کے ماحول میں اپنے ہاتھوں کو ایک دوسرے سے رگڑ رہا تھا اور ساتھ ہی چہرے پر زبردستی مسکراہٹ لانے کی کوششوں میں لگا ہوا تھا جبکہ اندر ہی اندر وہ ان چہروں کو بھی پڑھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ کہیں اسے سوجن زدہ آنکھیں نظر آئیں یا خوفزدہ چہرہ جس سے وہ اندازہ لگا سکے کہ وہ دیکھو یہ ہے وہ بندہ اور یہ جگہ ہے جہاں یہ سب کچھ ہونے والا ہے۔ لارڈ مائونٹ بیٹن کو یہ سب کچھ سوچتے ہوئے یاد آیا کہ اس کے ساتھ ایسا پہلی دفعہ نہیں ہو رہا تھا۔ جب 1921 میں وہ اپنے کزن پرنس آف ویلز کے ساتھ ہندوستان کے دورے پر آیا تھا تو اس وقت بھی سی آئی ڈی نے ایک سازش پکڑی تھی جب یہ پلان بنایا گیا تھا کہ کرائون پرنس کی کار پر بم پھینک دیا جائے جب وہ بھارت پور کی گلیوں میں سے گزر رہا ہو گا۔ یہی سوچتے ہوئے مائونٹ بیٹن ادھر ادھر دیکھ رہا تھا کہ اس ہجوم میں سے ایسا کون سا بندہ ہوسکتا ہے جس کے پاس وہ بم ہے جو اس نے جناح اور ان کی کار پر پھینکنا ہے؟ کیا وہ بندہ وہی تو نہیں جس کو دیکھ کر میں اپنا ہاتھ ہلا رہا ہوں؟ یا اس کے قریب جو کھڑا ہوا ہے وہ بندہ ہے جس نے بم مارنا ہے؟ مائونٹ بیٹن کو عجیب و غریب خیالات آرہے تھے۔ مائونٹ بیٹن کو بنگال کے گورنر کا وہ ملٹری سیکرٹری یاد آیا جس نے ایک قاتل کا بم پکڑ کر اسے واپس قاتل پر ہی پھینک دیا تھا۔ یہ سوچتے ہوئے مائونٹ بیٹن کو خیال آیا کہ بم کو پکڑنا تو دور کی بات ہے وہ تو کرکٹ کی بال تک نہیں پکڑ سکتا تھا۔ اچانک اس کی سوچ کا رخ اپنی بیوی کی طرف مڑ گیا جو بالکل اس کی گاڑی کے پیچھے ایک اور گاڑی میں سوار ہوکر آرہی تھی؛ تاہم اس نے پیچھے مڑ کر اس کی گاڑی کو دیکھنے کی کوشش نہیں کی بلکہ وہ نعرے لگاتے ہجوم کو ہی دیکھتا رہا کہ کہیں اسے کوئی خوفزدہ چہرہ نظر آئے جو سٹیل کا وہ خطرناک ٹکرا ان کی گاڑی کی طرف ہوا میں اچھال کر پھینکنے لگا ہو اور وہ چلا کر کہہ سکے کہ وہ رہا۔ جب یہ قافلہ وکٹوریہ روڈ پر واقع ہوٹل کے قریب پہنچنا تو ایک عمارت کی بالکونی میں کھڑے ایک نوجوان نے اپنے کوٹ کی جیب میں موجود اپنے آہنی ہتھیار پر انگلیاں سخت کر دیں اور وہ اس ہجوم کو دیکھنے لگ گیا جو زوروشور سے نعرے لگا رہا تھا۔ اس نے اپنے پستول کی سیفٹی کو ہٹایا۔ یہ وہی افسر Mr Savage تھا جس نے لاہور سے دہلی جا کر مائونٹ بیٹن کو اس سازش کی اطلاع دی تھی۔ قانوناً اس کے پاس یہ ہتھیار نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ کچھ دنوں بعد وہ واپس برطانیہ جا رہا تھا۔ اس کی پنجاب پولیس کے ساتھ سروس چوبیس گھنٹے پہلے ختم ہو چکی تھی۔ دوسری طرف گاڑی میں مائونٹ بیٹن اور جناح صاحب اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجانے کی کوششوں میں لگے ہوئے تھے اور اپنی پریشانیوں کو چھپانے کے لیے عوام کو دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے تھے تاکہ کسی کو اندازہ نہ ہو کہ وہ اس وقت کس صورت حال سے گزر رہے ہیں۔ دونوں اتنے دبائو کا شکار تھے کہ انہوں نے ایک دوسرے سے بات تک نہیں کی۔ دونوں کے ہونٹ سلے ہوئے تھے لیکن وہ مجمع کو یہ تاثر نہیں دینا چاہتے تھے کہ ان کے ساتھ کچھ ہونے والا ہے۔ لارڈ مائونٹ بیٹن خود کو سمجھانا شروع ہوگیا کہ یہ سب لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔ اس نے تو ان سب کو آج کے دن آزادی دی ہے۔ وہ بھلا اسے کیوں قتل کرنا چاہیں گے۔ لارڈ مائونٹ بیٹن پوری طرح اس بات پر قائل ہو کر ہی جناح کے ساتھ اوپن گاڑی میں بیٹھا تھا کہ اس کی موجودگی کی وجہ سے جناح صاحب قتل ہونے سے بچ جائیں گے۔ مائونٹ بیٹن کے خیال میں جو لوگ جناح کو قتل کرنا چاہتے تھے وہ ان کے ساتھ گاڑی میں اسے بیٹھا دیکھ کر قتل نہیں کریں گے۔ مائونٹ بیٹن نے جناح کے ساتھ گاڑی میں سفر کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا تھا کہ جناح کی جان بچائی جائے۔ انگریز افسر کی بالکونی کے نیچے سے جب جناح اور مائونٹ بیٹن کی گاڑی گزرنے لگی تو اس نے اپنے پستول پر گرفت مضبوط کر لی۔ جب تک رولز رائس وہاں سے گزر نہیںگئی وہ وہاں موجود رہا۔ وہ اپنے کمرے میں لوٹ گیا اور اس نے ایک گلاس میں سکاچ انڈیل لی۔ آگے ہندوئوں کا علاقہ آرہا تھا۔ لارڈ مائونٹ بیٹن نے سوچا‘ یقینا اگر گاڑی پر بم سے حملہ ہوا تو یہیں سے ہوگا۔ اس علاقے کی تمام دکانیں ہندوئوں کی ملکیت تھیں اور وہ سب مسلمانوں کو نعرے لگاتے دیکھ کر سہمے ہوئے بھی تھے۔ کچھ بھی نہ ہوا۔ اچانک مائونٹ بیٹن نے اپنے سامنے گورنر ہائوس کا بڑا گیٹ دیکھا۔ اسے یوں لگا جیسے کسی بحری جہاز کے کپتان کو بڑے طوفان کے بعد ساحل سمندر کی روشنیاں نظر آگئی ہوں۔ مائونٹ بیٹن کی زندگی کا سب سے خوفناک اور اعصاب شکن سفر اختتام پذیر ہوگیا تھا۔ جب گاڑی رکی تو جناح نے گہری سانس لی جیسے وہ بھی ریلیکس کررہے ہوں۔ انکے چہرے پرچھائی ہوئی سنجیدگی اور فکر کی جگہ مسکراہٹ نے لے لی۔ جناح نے اپنا کمزور ہاتھ وائسرائے کے گھٹنے پر رکھ کر کہا: خدا کا شکر ہے میں آپ کو زندہ سلامت لے آیا ہوں۔ لارڈ مائونٹ بیٹن مسکرایا اور بولا: کیا کہا آپ نے جناح‘ آپ مجھے زندہ سلامت لے آئے ہیں یا میں آپ کو زندہ سلامت گورنر ہائوس لے آیا ہوں۔اب جناح اور مائونٹ بیٹن کے ذہن میں یہ سوال ابھرا کہ سی آئی ڈی کے پاس اتنی پکی خبر تھی‘ پھر ان پر حملہ کیوں نہیں کیا گیا تھا؟ آخری لمحے پر ایسا کیا ہوگیا تھا کہ ان کی گاڑی پر بم نہیں اچھالا گیا تھا۔ جس سوال کا جواب جناح اور مائونٹ بیٹن تلاش کررہے تھے اس کا جواب صرف اور صرف جالندھر میں سائیکلوں کی مرمت کرنے والے سکھ مستری پریتم سنگھ کے پاس تھا کہ جناح اور لارڈ مائونٹ بیٹن پر آخری لمحے حملہ کیوں نہیں کیا گیا تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Written by Dr. Abdul Qadir Khan to open a pool full of revelations
Previous Post ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی انکشافات سے بھرپور پول کھول دینے والی تحریر
Next Post آزاد کشمیر اور جموں کشمیر کے شہری ایک دوسرے سے جدا ہو گئے ۔۔۔۔ کیا سہولت اچانک بند کر دی گئی ؟ ناقابل یقین خبر
Citizens of Azad Kashmir and Jammu and Kashmir are separated from each other ... Did the facility suddenly shut down? Incredible news

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.