yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

قرآن و حدیث کی روشنی میں رمضان المبارک کی فضیلت

F A Farooqi June 5, 2016 1 min read
Ramadan
Share this:
Ramadan
Ramadan

تحریر: نعیم الرحمان شائق
رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد آمد ہے ۔ اس ماہ ِ مقدس میں مسلمانان ِ عالم ،اسلام کا ایک اہم رکن بڑے ذوق وشوق سے ادا کرتے ہیں ۔ روزہ اسلام کے پانچ اہم ارکان میں سے ایک ہے ۔اسلام کی عمارت جن پانچ ستونوں پر استوار ہے ، روزہ ان میں سے ایک انتہائی اہم ستون ہے ۔ صحیحین کی مشہور ِ زمانہ حدیث ہے:
“اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے ۔ اس امر کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے بندے اور رسول ہیں ۔ نماز پڑھنا ۔ زکٰوۃ دینا ۔ حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا ۔”ـ(مشکوٰ ۃ المصابیح ، حدیث نمبر 3، راوی : حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ)

رمضان المبارک اور فرض روزے ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں ۔ ان سے متعلق اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ، قرآن ِ حکیم کی کیا تعلیمات ہیں ؟نیز احادیث ِ مبارکہ میں ان کی کیا فضیلتیں آئی ہیں ؟ آج کی تحریر میں اس پر روشنی ڈالی جائے گی۔

روزہ ایک ایسی عبادت ہے ، جو امت ِ محمدیہ علی ٰ صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کے علاوہ دیگر امتوں پر بھی فرض تھی۔ چناں چہ ارشاد ِ باری تعالیٰ ہے:
“اے ایمان والو! تم پر روزے رکھنا فرض کیا گیا ۔ جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیا گیا تھا ۔ تاکہ تم تقویٰ اختیا ر کرو ۔”(سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 183)

Quran
Quran

سورۃ البقرۃ کی آیات 183 سے 187 روزے سے متعلق ہیں ۔ رمضان المبارک وہ مقدس مہینا ہے ، جس کا نام قرآن ِ حکیم میں آیا ہے ۔ ارشاد ِ باری تعالیٰ ہے:
“ماہ ِ رمضان وہ ہے ، جس میں قرآن اتارا گیا ۔ جو لوگوں کو ہدایت کرنے والا ہے اور جس میں ہدایت کی اور حق و باطل کی تمیز کی نشانیا ں ہیں ۔تم میں سے جو شخص اس مہینے کو پائے ، اسے روزہ رکھنا چاہیے ۔ ہاں! جو بیمار ہو یا مسافر ہو ، اسے دوسرے دنوں میں یہ گنتی پوری کرنی چاہیے ۔ اللہ کا ارادہ تمھارے ساتھ آسانی کا ہے ، سختی کا نہیں ۔وہ چاہتا ہے کہ تم گنتی پوری کر لو اور اللہ کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی بڑائیاں بیان کرو اور اس کا شکر کرو ۔ “(سورۃ البقرۃ ، آیت نمبر 185)

ماہ ِ رمضان میں ایک رات’ شب ِ قدر’ہوتی ہے ۔ یہ بڑی فضیلت والی رات ہے ۔ رمضان المبار ک کی آخری دس دنوں کی طاق راتوں میں سے ایک رات شب ِ قدر ہوتی ہے ۔ اس مبارک رات کا ذکر قرآن ِ حکیم میں دو مقامات پر آیا ہے ۔ سورۃ الدخان میں اور سورۃ القدر میں ۔ اس عظیم رات کی عظمت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مجید کی ایک سورۃ کا نام سورۃ القدر ہے ۔سورۃ الدخان میں ارشاد ِ باری تعالیٰ ہے:
“حٰم! قسم ہے اس وضاحت والی کتاب کی ۔ یقینا ہم نے اسے بابرکت رات میں اتارا ہے ۔ بے شک ہم ڈرانے والے ہیں ۔ اُسی رات میں ہر ایک مضبوط کا م کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔ “(سورۃ الدخان ، آیات 1 تا 4)

Shab e Qadar
Shab e Qadar

سورۃ القدر میں اس عظیم و بابرکت رات سے متعلق ارشاد ِ خداوندی ہے :
“یقینا ََ ہم نے اسے(یعنی قرآن ِ مجید کو) شب ِ قدر میں نازل فرما یا ۔ تو کیا سمجھا کہ شب ِ قدر کیا ہے ؟ شب ِ قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے ۔ اس (میں ہر کام ) کے سر انجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اور روح (جبرائیل علیہ السلام) اترتے ہیں ۔ یہ رات سراسر سلامتی کی ہو تی ہے ۔ اور فجر کے طلوع ہو نے تک (ہوتی ہے)” (سورۃ االقدر کا مکمل ترجمہ)
شب ِ قدر کو ایک ہزار مہینوں سے بہتر کہا گیا ۔ یعنی اس ایک رات کی عبادت ہزار مہینوں سے بہتر ہے ۔تفسیر احسن البیان میں لکھا ہے:
“ہزار مہینے 83 سال 4 مہینے بنتے ہیں ۔ یہ امت ِ محمدیہ پر اللہ کا کتنا احسان ِ عظیم ہے کہ مختصر عمر میں زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنے کے لیے کیسی سہولت عطا فر مادی ۔”

اب آتے ہیں احادیث کی جانب۔صحیحین کی حدیث ہے:
“جب ماہِ رمضان شروع ہوتا ہے تو آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور ایک روایت میں ہے کہ جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کیے جاتے ہیں اور شیطانوں کو قید کیا جاتا ہے اور ایک روایت میں ہے کہ رحمت کے دروازے کھولے جاتے ہیں ۔” ـ(مشکوٰۃ المصابیح، حدیث نمبر 1860، راوی: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ)
ایک اور حدیث ملحوظ ہو ۔ یہ بھی صحیحین کی حدیث ہے:
“جنت کے آٹھ دروازے ہیں ۔ جن میں سے ایک کا نام باب الرّیان ہے ۔ اس دروازے میں سے جنت کے اندر صرف روزے رکھنے والے داخل ہوں گے ۔(مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر 1861، راوی: حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ)
صحیحین کی ایک اور حدیث ہے:

Roza
Roza

” اللہ تعالیٰ نے فرما یا کہ روزہ صرف میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا ۔ (روزہ دار) اپنی خواہشات کو اور اپنے کھانے کو صرف میری خوشی کے لیے چھوڑتا ہے اور روزہ دار کو دو خوشیاں حاصل ہوتی ہیں ۔ ایک خوشی روزہ کھولتے وقت اور دوسری خوشی اپنے پروردگا ر سے ملاقات کے وقت ۔ روزہ دار کے منھ کی بو خدا کے نزدیک مشک سے زیادہ خوش بو دار ہوتی ہے اور روزہ ڈھال ہے ۔ جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو وہ نہ فحش باتیں کرے ، نہ بے ہودگی سے چلّائے ۔ اگر کوئی اسے برا کہے یا اس سے لڑنے کا ارادہ کرے تو وہ اس سے کہہ دے کہ بھئی میں روزہ دار ہوں۔”(مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر 1863، راوی:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ)

رمضان المبارک اور روزے کے فضائل سے متعلق اور بھی بہت سی احادیث ہیں ۔ مگر طوالت کا خوف ہے ۔ سو اسی پر اکتفا ہے۔ آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رمضان المبارک میں ہمیں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

تحریر: نعیم الرحمان شائق
ای میل:
shaaiq89@gmail.com

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Nine Eleven
Previous Post امریکہ کی مذاکرات کے لئے منتیں کیوں
Next Post ٹیکنالوجی رشتوں میں دوری کا سبب کیوں
Social Media Network

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.