yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

سانحہ کوئٹہ کی فرد جرم‎

F A Farooqi August 9, 2016 1 min read
Bomb Blast in Quetta
Share this:
Bomb Blast in Quetta
Bomb Blast in Quetta

تحریر : عماد ظفر
کبھی کبھی موت اتنی ارزاں ہو جاتی ہے کہ کسی کے مرنے پر صرف اعدا و شمار گن کر پھر سے نئی اموات کا انتظار کیا جاتا ہے. کوئٹہ میں خود کش دھماکے نے 70 کے قریب افراد کو موت کی نیند سلا دیا. سول ہسپتال کوئٹہ میں برپا پونے والی یہ قیامت ایک بار پھر وطن کے “سلامتی کے ٹھیکیداروں ” کےکی دعووں کی نفی کرتی دکھائی دی. لیکن ہمیشہ کی طرح اسپن وزرڈز نے مہارت کے ساتھ ٹی وی سکرینوں پر قبضہ جمایا اور اس سانحے کو “را” کے کھاتے میں ڈال دیا.

حیران کن طور پر یہ سارے اسپن وزرڈ جو دفاعی تجزیہ نگار بن کر طوطے کی طرح ایک ہی رٹ لگائے رکھتے ہیں کہ سب را کا کیا دھرا ہے ان میں سے اکثر یا تو ریٹائرڈ جرنیل ہیں یا پھر ریٹائرڈ سرکاری منشی. اس سانحے میں را کا ہاتھ تھا یا کسی اور ایجنسی کا نہ تو مرنے والوں کو اس سے کوئی سروکار ہے اور نہ ہی ان کے لواحقین کو. کم بخت جتنی جلدی بیرونی دشمن طاقتوں کی ایجنسیوں کے ثبوت ہمارے دفاعی اداروں کو مل جاتے ہیں اگر اتنی ہی جلدی دہشت گردوں کے بارے میں معلومات بھی مل جائیں تو کیا ہی اچھا ہو. ہم کیونکہ لاشیں اٹھانے کے اس قدر عادی ہو چکے ہیں کہ بس چپ چاپ لاشیں اٹھاتے ہیں اور اگلی لاشوں کے گرنے کا انتظار کرتے ہیں.اسی لیئے تو ہر اذیت ناک سانحے کے بعد بے گناہ نہتے افراد کا لہو بھی ہماری آنکھیں کھولنے سے قاصر ہے.اس قدر خون ریزی کے بعد دشمن کی کمر توڑ دی اور نوے فیصد علاقہ دہشت گردوں سے خالی کروانے کے بیانات ایک طرف انتہائی بھونڈے اور بے معنی ہیں تو دو سری طرف ان کو من و عن تسلیم کرنے والے بھی عقل و دانش سے عاری ہیں.

دہشت گردی کے خلاف آپریشن اگر بلا تفریق ہوا ہوتا تو ہم چارسدہ میں یا بلوچستان میں یوں خون کی ہولی نہ دیکھ رہے ہوتے.سال رواں میں اب تک دہشت گرد حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 400 کے لگ بھگ ہے.یعنی دہشت گردی کا عفریت جوں کا توں موجود ہے. اور اس کی ایک بڑی وجہ ہماری قومی سلامتی کی وہ پالیسی ہے جسے ہم تبدیل کرنے پر ہرچند آمادہ نہیں. اس پالیسی کے تحت حقانی نیٹ ورک اور طالبان کے دیگر دھڑوں کی افغانستان میں مدد کرنا اور وطن عزیز میں جہادی اور شدت پسندی تنظیموں کی مدد کرنا پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے اور عالمی طاقتوں کی پاور گیم میں ایک اہم کھلاڑی بھی بناتا ہے.البتہ اس کی قیمت عام بے گناہ اور نہتے شہری اپنے جسم کے چیتھڑوں کی صورت میں ادا کرتے ہیں. بلوچستان کی اپنی ایک اہمیت ہے .بلوچ علحدگی پسندوں کی تحریک کی وجہ سے امن و امان ایف سی کے ذریعے برقرار رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے.اور ہو سکتا ہے بھارت افغانستان ایران یا کسی بھی ایسے ملک کی ایجنسی کا اس میں ہاتھ ہو جس کو ہم سے شکایتیں ہیں.لیکن کیا سلامتی کے ٹھیکیداروں کی زمہ داری یہ نہیں ہے کہ وہ ایسے حملوں کی پیشگی اینٹیلیجنس معلومات رکھیں. اور آفرین ہے اس قوم پر جو سڑکیں خراب ہونے یا سیلاب آنے کی صورت میں وزیر اعظم اور وزرائے اعلی سے استعفے طلب کرتے ہیں لیکن ایسے سانحات کے بعد گونگوں کی طرح چپ کر کے آنکھیں موند لیتے ہیں.

Taliban
Taliban

جن کا کام ان حملوں کی روک تھام اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا ہے ان کی کوتاہی پر ایک لفظ تک نہیں بولتے. زندگی ایک نعمت ہے اور اس کا یوں قدم قدم پر ضائع ہونا یہ بنیادی سوال اٹھاتا ہے کہ کیا شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی پہلی ترجیح نہیں ہے؟ چلییے مال کی حفاظت تو چھوڑیے اگر جان کی حفاظت بھی نہ مہیا ہو تو پھر ایک عام شہری کا ریاست کے ساتھ وابستگی یا وفادار رہنے کا کیا جواز بنتا ہے؟ یہ طالبان اور ان کے حمایتی اور دیگر جہادی تنظیمیں جو کشمیر کی آزادی سے لیکر دہلی کے لال قلعے پر پاکستانی پرچم لگانے کی بات کرتے ہیں کیا ان کو ریاستی امداد ملنا بند نہیں ہو سکتی؟ اگر تو کشمیر شدت پسند جماعتوں کے ساتھ اشتراک سے آزاد کروایا جا سکتا تو یہ کام بہت پہلے ہو سکتا تھا. ستر برس کی یہ ناکام پالیسی اگر آج بھی ہم نے ترک نہیں کرنی تو ایسے لاتعداد سانحات برپا ہوتے رہیں گے. اگر طالبان کی افغانستان میں پشت پناہی جاری رہے گی تو یہ ناممکن ہے کہ وہاں سے کوئی جواب نہ آئے. سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر داد رسی کیلئے کس کے پاس جائیں کس کو جا کر جناح کا پاکستان دکھائیں جو لہو لہو ہے جس کے چہرے پر اتنے زخم ہیں کہ ان زخموں کے باعث اس کی شناخت بھی ناممکن ہو چکی ہے.

جناح نے کب یہ کہا تھا کہ ہمیں ایک دفاعی ریاست بننا ہے اور اقوام عالم کو بزور شمشیر فتح کرنے کیلئے شدت پسند نظریات اور تنظیمیں قائم کرنی ہیں. ہم عجیب لوگ ہیں یقین کیجئے ہم اپنے ہاتھوں سے اپنے گھر کو جلاتے ہیں اپنے ہم وطنوں کو بارود کے ڈھیر میں خاکستر بناتے ہیں اور پھر خود ہی نوحہ کناں بھی ہوتے ہیں. کشمیر فلسطین میں ہونے والی زیادتیوں ہر غیض وغضب کا شکار ان کی آزادی کے نعرے مارتے خود اپنے ہموطنوں کی لاشوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں.دفاعی پالیسیوں میں غلطیاں ہوتی ہیں یہ ایک فطری بات ہے لیکن غلطی ایک یا دو بار ہوتی ہے بار بار نہیں.بار بار شدت پسندوں اور جہادیوں کے زریعے پراکسی وارز دوسروں کی سرزمین پر کرنے کے بعد آخر کیسے ہمارے پالیسی ساز یہ تصور بھی کر لیتے ہیں کہ وہاں سے کوئی جواب نہیں آئے گا. بین الاقوامی اور ملکی میڈیا اس حملے کو خود کش قرار دے کر کبھی شدت پسند گروہوں اور کبھی بیرونی سیکیورٹی ایجنسیوں کو اس سانحے کا مرتکب ٹھہرا رہا ہے.

خود کش حملہ تو یہ تھا اور اس مکروہ فعل کو سرانجام دینے والے کسی بھی بیرونی ملک یا اپنے پالے ہوئے شدت پسند اور جہادی سانپ ہو سکتے ہیں لیکن اس واقع کی فرد جرم ان پالیسی سازوں کے نام کٹنی چاھیے جو حفاظتی پروٹوکول میں بیٹھ کر یا بنکرز کے پیچھے بیٹھ کر ایسی داخلی اور خارجی قوی سلامتی کی پالیسیاں بناتے ہیں جن کے نتیجے میں یہ واقعات رونما ہوتے ہیں.اس ملک میں جہاد قتل عام دوسرے ممالک اور کفار کو نیست و نابود کرنے کی تعلیمات عام کرنے والے مزہبی اسکالر ہوں یا تجزیہ نگار ان سب پر بھی سانحہ کوئٹہ کی فرد جرم عائد ہوتی ہے. ہر سانحے کے بعد یہ جو شہید ہونے کا لقب یا عام شہریوں اور قوم کا حوصلہ بلند ہونے کے بیانات اور پیغامات داغے جاتے ہیں یا پھر فوٹو سیشن کیلئے ہسپتالوں کا رخ کیا جاتا ہے یہ سب اب بند ہونا چائیے. سول ہسپتال کوئٹہ ہو باچا خان یونیورسٹی یا آرمی پبلک سکول یا ایسے لاتعداد واقعات ان تمام سانحات میں مرنے والے نہ تو گھر سے کوئی جنگ لڑنے گئے تھے اور نہ ہی ان کو کسی شدت پسند درندے کے ہاتھوں مر کر اپنی بہادری ثابت کرنی تھی.نہ جانے کب قومی سلامتی کے ٹھیکیداروں کو یہ بات سمجھ آئے گی کہ موت کو گلوریفای کرنا دراصل زندگی سے منہ موڑنے کی دعوت دینا ہے.

Pakistan
Pakistan

اس سوچ کو بدلنے کیلئے گانے تیار کرنے کے بجائے سب سے پہلے ہتھیاروں کے بل پر دنیا مسخر کرنے کے نظریات کا پرچار بند کرنا ازحد ضروری ہے. خیر جب یہ پالیسی آج تک تبدیل نہیں ہوئی تو اب کیوں ہو گی .لیکن 14اگست کو جشن آزادی مناتے دفاعی پالیسی سازوں اور دیگر ہموطنوں سے کوئٹہ سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی خالی آنکھیں خاموش سوال ضرور کریں گی. کہ یہ کیسی آزادی ہے جس میں جب اور جہاں چاہے وہاں شدت پسند تنظیمیں یا پھر بیرونی ایجنسیاں سینکڑوں افراد کو کیڑے مکوڑوں کی طرح مسل کر قتل کر دیتے ہیں. اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں جیسے ملی نغموں پر لوحقین سوال ضرور کریں گے کہ پرچم کا سایہ کیا صرف دفاعی اور سیاسی اشرافیہ کیلئے ہی ہے جہاں ان کی جان و مال محفوظ بھی ہے اور سلامت بھی. یہ وطن تمہارا ہے سے مراد کیا صرف قومی سلامتی کے ٹھیکیداروں سے ہے کہ یہ وطن تمہارا ہے ہم ہیں خوامخواہ اس میں. ویسے بھی بلوچستان کے حصے میں سبز ہلالی پرچم میں سے نہ تو سبز رنگ آیا اور نہ ہی سفید بلکہ آج تک ان کے حصے میں اس پرچم کا ڈنڈا ہی آیا ہے. اور ڈنڈا بردار پالیسی سازوں کو اس گلی سڑی پالیسی کو اب دفن کر کے پالیسی بنانے کا کام ان کو دینا چاھیے جن کا یہ کام ہے.

سری لنکا جیسے ملک نے بھی دہائیوں تامل دہشت گردوں سے جنگ لڑی اور کامیاب ہوا جس کی وجہ صرف یہ تھی کہ سری لنکن دفاعی اور سویلین پالیسی سازوں نے اچھے اور برے دہشت گردوں کی تفریق کیئے بنا مکمل طور پر تامل باغیوں کے خلاف کریک ڈاون کیا اور نتیجتا یہ جنگ سری لنکا جیت گیا. اب سانحہ کوئٹہ جیسے واقعات کی روک تھام اسی صورت ممکن ہے جب شدت پسندی اور جہادی کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے اور دہشت گرد چاہے وہ کسی بھی جماعت گروہ یا دھڑے سے ہوں ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے. وگرنہ پاکستان اسی طرح بارود کے ڈھیر میں جلتا رہے گا اور مورخ لکھے گا کہ قومی سلامتی اور قومی وقار کے ٹھیکیدار اس وقت بھی نیرو کی طرح بنسری بجاتے ہوئے آنکھیں موندھے آرام فرما رہے تھے.

Iimad Zafar
Iimad Zafar

تحریر : عماد ظفر

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Khatam e Nabuwat wa Ameer e Millat Conference Birmingham UK (9)
Previous Post پیر سید جما عت علی شاہ ؒ کے 40 ویں عرس پاک کے موقع پر منعقدہ عالمی ختم نبوت و امیر ملت کا نفرنس
Next Post امریکہ کا دوغلا پن
America and Pakistan

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.