yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

قائداعظم یونیورسٹی، جہاں پائلٹ نہیں جہاز بنتے ہیں

MH Kazmi February 25, 2017February 25, 2017 1 min read
QUAID-E-AZAM, UNIVERSITY, WHERE, PILOTS, TURN, TO, AIROPLANE, BY, SYED, AMJAD, BUKHARI
Share this:

’’جس کو حکمت ملی اُسے درحقیقت بڑی دولت مل گئی‘‘

QUAID-E-AZAM, UNIVERSITY, WHERE, PILOTS, TURN, TO, AIROPLANE, BY, SYED, AMJAD, BUKHARIقرآن پاک کی اس آیتِ مبارکہ کے تحت اِس یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ یہ تاریخی یونیورسٹی 1969ء کو قائم کی گئی۔ اِس یونیورسٹی میں حکمت کی تلاش میں جانے کا جی چاہا تو میں داخل ہوگیا، مرکزی دروازے سے داخل ہوتے ہی تنومند، ہٹے کٹے جسم کے مالک ایک کڑیل نوجوان سے مُڈبھیڑ ہوئی، بعد میں معلوم ہوا کہ موصوف یہاں پر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔خوبصورت سبزے نے یونیورسٹی کو گھیرا ہوا تھا، یوں محسوس ہورہا تھا جیسے اس جامعہ سے خزاں کا گزر نہیں ہوا۔ چند قدم چلنے کے بعد اسلام آباد کے ٹھنڈے موسم میں سورج کی تپش سے حرارت کا کچھ انتظام کرنے کا ارادہ کیا۔ ابھی گھاس پر نیم دراز ہوا ہی تھا کہ سگریٹ کے چند بچے ہوئے ٹکڑوں پر نظر پڑی، ایک وقت کو خیال آیا کہ تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی تو ممنوع ہے تو پھر یہاں سگریٹ کا کیا کام؟ انہی سوچوں میں مگن تھا کہ تین خُوبرو طالبات ہاتھوں میں سگریٹ پکڑے بالوں کو جھٹکے دیتے ہوئے لان کی طرف آتی دکھائی دیں۔ پہلے تو آنکھوں پر یقین نہیں آیا لیکن دو چار دفعہ دونوں ہاتھوں سے آنکھیں مل کر دیکھا تو واقعی وہ سگریٹ کے دھویں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے آرہیں تھیں۔ خیر خواتین کو میں کم و بیش ہی غور سے دیکھتا ہوں، حیرت کے سمندر میں غلطاں میں کیفے ٹیریا کی جانب چل پڑا۔مجھے اِس یونیورسٹی کے بارے میں جاننا تھا، شہرِ اقتدار میں اعلیٰ تعلیمی ادارہ کچھ عرصے سے میڈیا کی خبروں میں تھا۔ سوچا کچھ معلومات حاصل کرلوں۔ 19 تدریسی عمارتوں اور 1700 ایکڑ پر پھیلی ہوئی اِس یونیورسٹی میں چار فیکلیٹیز ہیں۔ فکلیٹی آف نیچرل سائنس، فیکلٹی آف بیالوجیکل سائنس، فیکلٹی آف سوشل سائنس اور فیکلٹی آف میڈیسن جبکہ دیگر نو انسٹیوٹس اور کالجز سینٹر فار جینڈر اسٹڈیز، نیشنل انسٹیٹوٹ فار پاکستان اسٹڈیز، نیشنل انسٹیٹوٹ آف سائیکالوجی، نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہسٹریکل اینڈ کلچر ریسرچ، نیشنل انسٹیٹویٹ آف ایشین سویلائزیشنز اور کمپیوٹر سینٹر قائم ہیں۔ اِس کے علاوہ 15 سے زائد کالجز کا اِس یونیورسٹی سے الحاق ہے۔ طلبہ کے لئے سات جبکہ طالبات کے لئے تین ہاسٹلز بھی موجود ہیں۔ اِس یونیورسٹی کے ریگولر طلبہ وطالبات کی تعداد 5500 ہے۔یسے تو اس عظیم یونیورسٹی کو عالمی اور قومی سطح پر تدریسی معیار کی وجہ سے ایک ممتاز مقام حاصل ہے مگر گزشتہ چند ماہ سے منشیات فروشی، طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے اور طلبہ کے درمیان لسانی بنیادوں پر ہونے والے جھگڑوں نے اِس دانش گاہِ حکمت پر وہ بدنما دھبے لگائے ہیں، جس کو بھلانا مشکل ہے۔ اِس جامعہ کی چیخیں اسمبلی میں بھی سنائی دی گئیں مگر پانامہ کے ہنگاموں اور نااہلی کی رسہ کشی میں اِس کی چیخیں سسکیوں میں بدلتے بدلتے کہیں گُم سی ہوگئیں۔ کیفے ٹیریا میں سگریٹ کے بادل اُڑاتے طلبہ وطالبات سے جب میں نے گفتگو کا آغاز کیا تو اُن کا کہنا تھا کہ قائداعظم یونیورسٹی کو لسانی بنیادوں پر بننے والی کونسلز نے جنگ کا میدان بنا رکھا ہے۔ آئے دِن لسانی تنظیموں کی طرف سے یونیورسٹی پر قبضے کی سوچ نے تعلیمی ماحول کو تباہ کر رکھا ہے۔

یونیورسٹی میں لسانی تنظیمیں عرصہِ دراز سے عام طلبہ کو زد و کوب کررہی ہیں جن کی متعدد بار شکایت درج کروانے کے باوجود تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ منشیات کی سپلائی انہی تنظیموں کی جانب سے اپنے اخراجات چلانے کے لئے کی جارہی ہے۔ روکنا ہے تو یونیورسٹی میں قبضہ کی سوچ کو روکنے کی کوشش کی جانی چاہیئے۔ سندھی طلبہ جنوری کی سرد راتوں میں یونیورسٹی کے باہر فُٹ پاتھ پر دس دن تک سوئے رہے۔ یونیورسٹی لسانی بنیادوں پر جھگڑوں کے باعث ایک ہفتے تک بند رہی، طلبہ وطالبات نے الزام عائد کیا کہ لسانی تنظیمیں یونیورسٹی میں منشیات کے اڈے چلا رہی ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے میں طلبہ کی بہت بڑی تعداد نشے کی لت میں مبتلا ہوچکی ہے۔ قائداعظم یونیورسٹی میں لسانی تنظیمیں منشیات فروشوں کے زیرِ سایہ پاکستان مخالف سوچ کو تقویت دے رہی ہیں۔ ہم حکومتی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اِس بات کا سختی سے نوٹس لے کر اِن کونسلز کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یونیورسٹی میں پُرامن ماحول کے لئے ضروری ہے کہ لسانی تنظیموں پر پابندی عائد کی جائے۔ اِن دنیا و مافیا سے بے خبر طلبہ و طالبات کی گفتگو مجھے ایک ماہ پیچھے لے گئی۔ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کا اجلاس ڈاکٹر امیر اللہ مروت کی زیر صدارت یونیورسٹی میں ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ممنوعہ اشیاء کی خرید و فروخت کے علاوہ کیمپس میں جوئے کی لت بھی بڑھتی جارہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کمروں میں بیہودہ تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، جہاں پر منشیات اور شراب نوشی آزادی کے ساتھ کی جاتی ہے اور اِس حوالے سے کئی بار پولیس کو اطلاع دی اور کارروائی بھی عمل میں لائی گئی، مگر اگلی ہی صبح تمام افراد رہا ہوجاتے ہیں۔

یونیورسٹی کے ایک اہم ذمہ دار نے بتایا کہ یونیورسٹی کے ملازمین بھی اِس مکروہ کاروبار میں ملوث ہیں، 200 گارڈز کی موجودگی کے باوجود انتظامیہ اِسے روکنے میں ناکام ہے۔ انہوں نے دبے الفاظ میں کہا کہ ممکنہ طور پر ایسے عناصر کی پشت پناہی کچھ بااثر افراد کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اِن سب کے علاوہ کچھ غیر متعلقہ لوگ بھی ہاسٹلز کے کمروں میں رہائش اختیار کئے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر صاحب نے بھی منشیات فروشوں اور طلبہ و طالبات میں منشیات کی لت کے سامنے بے بسی کا اظہار کردیا ہے، جبکہ یونیورسٹی کے ڈین وسیم احمد نے انکشاف کیا کہ یونیورسٹی میں نشہ آور اشیاء ہاسٹلز میں براہِ راست پہنچادی جاتی ہیں، یعنی پیزا ڈیلیوری کی طرح نشہ آور اشیاء کی بھی فری ڈیلیوری کی سہولت موجود ہے۔ قائداعظم یونیورسٹی کی عمارات، ہاسٹلز، پُر فضا لان مجھے بار بار رکنے کا کہہ رہے تھے مگر مجھے چلتے چلتے یہ خبر بھی ملی کہ یونیورسٹی کی 2 سو ایکڑ سے زائد اراضی پر قبضہ مافیا کا راج ہے، جس کو سی ڈی اے انتظامیہ چھڑوا سکی ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ میں اِس کی گونج سنائی دی، تاہم عدالتِ عالیہ نے نوٹس بھیج کر متعلقہ حکام اور اداروں سے جواب طلب کیا ہے جس کے ردِعمل میں تاحال دونوں جانب سے ایک طویل خاموشی ہے۔

نشے میں دُھت طلبہ وطالبات کو دیکھ کر میں دُکھی تو ہوا ہوں لیکن اُمید ابھی باقی ہے۔ تحقیقی اور تخلیقی صلاحیتوں میں ابھی بھی اس جامعہ کے مقابلے میں کوئی دوسری جامعہ نہیں آسکی، مگر یہ یونیورسٹی ایک مقابلہ ہار گئی ہے اور وہ ہے اپنے طلبہ وطالبات کی ملی یکجہتی اور اخلاقیات کا مقابلہ۔ شہرِ اقتدار کے بااختیار اگر پانامہ نااہلی، تیرا چور میرا چور کے جھگڑوں سے نکل گئے ہوں تو قوم کے مستقبل کی جانب نظر دوڑا لیں، ورنہ ہمیں تعلیمی اداروں سے پائلٹ نہیں جہاز ملیں گے۔

یونیورسٹی سے نکلتے ہی میرے سامنے فیصل مسجد، پارلیمنٹ ہاوس اور سپریم کورٹ کی عمارتیں تھیں۔ میں اِن قلعہ بند عمارتوں کے مکینوں سے کچھ کہنا چاہتا تھا مگر شاید جلے ہوئے سگریٹ کے دھویں کی طرح میرے خیالات بھی منتشر ہوگئے تھے۔ مین روڈ سے ٹیکسی لی اور فیض آباد کے بس اسٹینڈ پر آگیا کیوںکہ اب میرا اِس شہر میں رہنے کو جی نہیں کر رہا تھا۔

نوٹ:یس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

سید امجد حسین بخاری

سید امجد حسین بخاری

لکھاری نے جامعہ پنجاب سے جرنلزم میں ایم ایس ای کیا۔ نوجوانوں کے میگزین ہم قدم کا مدیر رہے ۔ بچپن سے بچوں کے لئے کہانیاں لکھنا شروع کیں ۔آج کل قومی اخبارات میں ’’جلتی کتابیں‘‘ کے نام سے تعلیمی اور معاشرتی مسائل پر لکھ رہے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
FAITH, OF, OUR, ANCESTORS, WAS, WEAKENED, THAN, US, BY, WUSAT ULLAH KHAN
Previous Post بک ریویو؛ مٹھیاں کسکاں ہجر دِیاں
Next Post کم عمری کی شادیاں اور پسماندہ معیار تعلیم
UNDER, AGE, MARRIAGES, AND, LOWER, STANDARD, OF, EDUCATION, BY, HAMEEDA, NOOR

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.