yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

بک ریویو؛ مٹھیاں کسکاں ہجر دِیاں

MH Kazmi February 25, 2017 1 min read
FAITH, OF, OUR, ANCESTORS, WAS, WEAKENED, THAN, US, BY, WUSAT ULLAH KHAN
Share this:

ہجرِ مسیحا آبنیا اے میرے لئی
جد دا درد، دوا بنیا اے میرے لئی

FAITH, OF, OUR, ANCESTORS, WAS, WEAKENED, THAN, US, BY, WUSAT ULLAH KHANغزل کسی زبان میں لکھی گئی ہو، اسے معتبر اور جاوداں کرنے میں موضوعات کی نیرنگی اور ہر نوع کے مضامین کے انجذاب کا سب سے بڑا کردار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اِس میں سموئے جانے والے موضوعات توانا ہیں۔ اگر موضوعات توانا ہیں تو غزل توانا ہے۔ غزل کے وسیع کینوس میں ایک جہانِ معنی آباد ہے، غزل توانا ہے اِس میں انفس و آفاق اپنے تمام تر جامعیت اور اکملیت کے ساتھ سما سکتے اور سما جاتے ہیں۔ غزل کی اِسی توانائی اور طاقت کو ڈاکٹر رزاق شاہد کی پنجابی غزل میں محسوس کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر رزاق شاہد کا غزل مجموعہ ’’مِٹھیاں کسکاں ہجر دیاں‘‘ کی زیادہ تر غزلوں کے ردیف و قافیہ اور اِس میں اصطلاحات ساری کی ساری پنجابی زبان کی ہیں۔ اُن کی انہی خصوصیات نے اُن کی غزل کو معتبر اور پنجابی زبان میں جاوداں اور قابلِ ذکر اضافہ کیا ہے۔.

ڈاکٹر رزاق شاہد نے پنجابی غزل کو موضوعات کے تناظر میں ایک نیا آہنگ دیا ہے۔ مِٹھیاں کسکاں ہجر دیاں، کی غزل میں روایتی محبوب اور رومانی فضا دونوں موجود ہیں، یہاں وہ ادب بھی موجود ہے جو عشق کے بغیر نہیں آتا۔

ہجر، عشق و محبت کے سفر میں صعوبتعوں، رکاوٹوں اور دشواریوں کا نام ہے، جبکہ وصال دائمی آسودگی کا نام، ڈاکٹر رزاق شاہد کی غزل کی اصل توانائی، ان کا کمالِ فن کاری سے ماحول کی ہر شے اور معاشرے کے ہر فرد کو غزل کے کینوس پر نقوش کی صورت اُبھارنا ہے۔ انہوں نے ایسا شہرِ آشوب رقم کیا ہے جو ہمیں صورتِ حال کا شعور بھی دیتا ہے اور ان حالات میں اپنا اپنا کردار متعین کرنے کی دعوت بھی۔

ڈاکٹر رزاق شاہد کی غزلوں میں ہجر ایک بلیغ استعارہ ہے، یہ استعارہ پھیلتا ہے تو ڈاکٹر رزاق شاہد کے ہر شعر کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتا ہے۔ شاعر نے غزل کی روایت کے پیشِ نظر یوں تو سینکڑوں مضامین اپنے اشعار میں پیدا کئے ہیں لیکن انفرادیت یہ ہے کہ اُن سب پر ہجر کی چھاپ بہت گہری ہے۔ جب شاعرانہ خیال کی سفید روشنی ہجر کے منشور سے گزرتی ہے تو دھنک رنگ مضامین سامنے آتے ہیں لیکن اُن رنگوں کو منشور کے وجود سے علیحٰدہ نہیں کیا جاسکتا۔ ان موضوعات کی رنگا رنگی کے پیچھے سب سے دقیق حوالہ ہجر ہی بنتا ہے۔

ڈاکٹر رزاق شاہد ہجر کے ماحول میں رہتا ہے لیکن اس ماحول میں قید نہیں ہے، ہاں یہ ماحول اسے تخلیقِ شعر پر آمادہ کرتا ہے۔ ہجر کا موسم اسے وحشت نہیں دیتا بلکہ اس کی تخلیق کے گیسو سنوارتا ہے۔

اکلاپے دی بکل مار کے جد بیٹھا ساں
سوچاں دی سی بھیڑ دوالے یا فر میں ساں

ڈاکٹر رزاق شاہد کے ہاں ہجر کا احساس اِس لئے بھی گہرا اور شدید ہے کہ اُسے اپنے اردگرد کے ماحول میں کوئی بھی ایسا نظر نہیں آتا جسے وہ اعتماد کے ساتھ اپنا کہہ سکیں۔

اوہنے دوری میرا مقدر کر دتِی
سارا جیون جیہدے میں نزدیک رہیاں

رزاق شاہد کی شاعری کا بڑا وصف سہلِ ممتنع یعنی سادگی اور سلاست ہے۔ ایسے اشعار سیدھے دل میں اُتر جاتے ہیں۔ اِس کے برعکس ’’مٹھیاں کسکاں ہجر دِیاں‘‘ کے دیباچہ نگار غلام جیلانی خان کو بعض شعری پہلوؤں پر تحفظات ہیں۔ وہ لکھتے ہیں،

’’شاعر نے وہ بحریں، ردیف اور قوافی استعمال نہیں کئے جن کو مترنم اور شاداب کہا جاسکتا ہے۔ غزل کو پُر اثر بنانے میں رواں بحروں کا انتخاب ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔ اُن تمام غزلوں میں جو دو تین بحریں استعمال کی گئی ہیں اُن میں میں ترنم اور موسیقی کا وہ رچاؤ کم ہے جو کسی غزل کو دلاویز دُھن میں گا کر سامعین کے لئے فردوس گوش بن جاتا ہے۔ دوسرے ڈاکٹر صاحب نے غزل موزوں کرتے ہوئے اُس کو مطلوبہ وقت فراہم نہیں کیا۔ شاعر کو جب ایک مصرع سوجھتا ہے تو وہ اُس کو اپنے دل میں یا پرزہِ کاغذ پر نوٹ کرلیتا ہے، اِسے آپ ایک اضطراری عمل بھی کہہ سکتے ہیں، لیکن جب شاعر بارد گراس پر غور کرکے اس کے متبالات تلاش کرتا ہے تو ایک ایک مصرعے کی کئی کئی صورتیں سامنے آتی ہیں، خوب سے خوب تر کی تلاش، لیکن لگتا ہے شاعر نے کم دھیان دیا ہے۔ اس کے علاوہ تیسری بات اس مجموعے میں بعض غزلیں ایسی ہیں جن کی ردیف غیر معمولی طور پر طویل ہے جس نے غزل کے شعروں کو کم تاثیر بنانے میں مدد دی ہے۔‘‘

اب کیا کریں کہ ہمیں غلام جیلانی خان کے تحفظات پر تحفظات ہیں، پہلا تو یہ کہ کیا مترنم بحروں میں کی جانے والی شاعری بڑی ہوجاتی ہے؟ یا صرف ان بحروں میں غزل لکھی جانی چائیے جو مترنم ہوں؟ مجید امجد کی شاعری کے بارے میں ایک تاثر یہ ہے کہ اُن کی شاعری گائیکی کے لحاظ سے مترنم نہیں ہے لیکن کیا اُن کی شاعری بڑی شاعری نہیں ہے؟ میرے خیال میں ڈاکٹر رزاق شاہد نے گیت کی مترنم بحروں کی بجائے غزل کی ہر قسم کی بحروں کو استعمال کیا ہے۔ شعر اچھا موزوں ہوا ہے یا شعر نہیں ہوا ہے، نقاد یا کسی کی شاعری کے بارے میں لکھنے والے کا یہ حق نہیں ہے کہ وہ شاعر کو ڈیکٹیشن دے۔ ہمارا تاثر غلام جیلانی خان کے برعکس ہے، سات شعری مجموعوں اور تین تنقیدی اور تحقیقی نثری مجموعوں کے خالق نے اپنے اس مجموعے میں خیال کے دیئے روشن کئے ہیں۔ ڈاکٹر رزاق شاہد کی غزل حدیثِ عشق کا بیان ہے اسی لئے اس کے ہر شعر سے رنگِ اثر پیدا ہے۔ وہ ہجر کا مصور ہے اِس لئے اُس کی بنائی ہوئی تصویروں میں وصال کے شوخ رنگ نہیں بلکہ ہجر کے ملیح رنگ جھلکتے ہیں۔

سمجھ نہیں اوندی، شاہد نوں کیہہ وگیاں نیں
بُھل جاندا اے گھر دا رستا، شام دے بعد
شاہد ویکھ عشق دے کارے
کن پڑوا کے، مجھیاں چارے
عشق نہین ڈردا اگاں کولوں
عقل تاں ددھ نوں پھوکاں مارے

نوٹ: یس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

رضاالحق صدیقی

BOOK, REVIEW, MITHIAN, KASKAN, HIJAR, DIYAN, BY, RAZA UL HAQ, SIDDIQUIرضا الحق صدیقی ادبستان کے نام سے بلاگ اور نیٹ ٹی وی کے کرتا دھرتا ہیں۔ اُس کے علاوہ چار کتابوں ’مبادیاتِ تشہیر‘، ’حرمین کی گلیوں میں‘، ’کتابیں بولتی ہیں‘ اور ’دیکھا تیرا امریکہ‘ کے مصنف بھی ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
HISTORY, NEVER, BECOME, SILENT, BY, ABDUL, QADIR,HASSAN
Previous Post تاریخ خاموش نہیں رہتی
Next Post قائداعظم یونیورسٹی، جہاں پائلٹ نہیں جہاز بنتے ہیں
QUAID-E-AZAM, UNIVERSITY, WHERE, PILOTS, TURN, TO, AIROPLANE, BY, SYED, AMJAD, BUKHARI

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.