yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

کم عمری کی شادیاں اور پسماندہ معیار تعلیم

MH Kazmi February 25, 2017 1 min read
UNDER, AGE, MARRIAGES, AND, LOWER, STANDARD, OF, EDUCATION, BY, HAMEEDA, NOOR
Share this:

UNDER, AGE, MARRIAGES, AND, LOWER, STANDARD, OF, EDUCATION, BY, HAMEEDA, NOORضلع جعفرآباد کے قریب رہائشی غلام جان سے ملاقات اسکول کے دورہ کے دوران ہوئی۔ جب ہم این پراجیکٹ کے دوران علاقے کے لوگوں کو لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کر رہے تھے۔ دورانِ گفتگو جب ہم اسکول چھوڑ دینے والی بچیوں کو دوبارہ اسکول داخلے کے لئے آمادہ کر رہے تھے تو غلام جان نے بتایا کہ اُس کی بیٹی نے پانچویں جماعت پاس کی ہوئی ہے، آگے کوئی مڈل یا ہائی اسکول نہیں تھا تو اُس نے اپنی بیٹی شادی کردی، جب وہ یہ بات بتارہا تھا تو غلام جان نے اپنا سر جُھکا دیا اور میں سمجھ نہیں پائی اُس نے اپنا سر درد کی وجہ سے جھکایا تھا یا پھر شرمندگی کی وجہ سے۔

تفصیل سے گفتگو کرنے پر پتہ چلا غلام جان کی دو بیویاں اور 10 بچے ہیں، جِن میں دو بیٹیوں کی شادی ہوچکی ہے۔ شاہدہ بھی اِن میں سے ایک ہے، جِس کی شادی کم عمری میں کردی گئی۔ جب اِس حوالے سے پوچھا گیا کہ بچی کی کم عمری میں شادی کیوں کی؟ تو والد نے بتایا کہ بچی نے پانچ جماعتیں پڑھ لی تھیں، مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے گاؤں میں کوئی تعلیمی ادارہ نہیں تھا، اور جو مڈل اسکول ہے وہ بہت دور ہے۔ ہم کسان لوگ ہیں، سارا دن زمینوں پر گزرتا ہے، بچی کو اکیلا گھر میں نہیں چھوڑ سکتے تھے۔ اگر آگے اسکول ہوتا تو اُس میں داخل کرا دیتے، بچی اسکول جاتی تو تسلی رہتی، لیکن اسکول نہ ہونے کی وجہ سے بچی کی شادی کرنا پڑی۔ ادھوری اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے اور بھی نہ جانے کتنی بچیاں خواب دیکھنے کی عمر میں زمہ داریوں کے بوجھ تلے دبا دی جاتی ہیں۔

بات تو شاید چھوٹی سی لگ رہی ہے لیکن ایک بچی کی نامکمل تعلیم سے ایک نامکمل خاندان بنتا ہے، ایک تعلیم یافتہ عورت سے معاشی استحکام بھی ہوتا ہے۔ جب بات ہو کم عمری کی تو کم عمر میں شادی سے بے شمار مسائل پیدا ہوتے ہیں جن میں سب سے سرفہرست ماں بچے کی اموات کی شرح میں اضافہ ہے۔ بلوچستان میں ماؤں کی شرحِ اموات بہت بلند ہے۔ ہر ایک لاکھ میں سے 785 مائیں دورانِ زچگی انتقال کرجاتی ہیں جبکہ ہر ایک ہزار بچوں میں 97 بچے بچے اپنی پہلی سالگرہ سے پہلے موت کا شکار ہوجاتے ہیں، یہی مائیں اگر خواندہ ہوں اور صحت کے بنیادی مسائل سے آگاہی رکھتی ہوں تو نوزائیدہ بچوں کی شرحِ اموات میں خاطر خواہ کمی ہوسکتی ہے۔

بلوچستان پاکستان کا وہ صوبہ ہے، جس میں ماں بچے کی شرحِ اموات سب سے بلند ہیں اور اگر تعلیم کی فراہمی اور ناخواندہ بچیوں کی شرحِ تعلیم کو دیکھا جائے تو یہ صوبہ سب سے پست ہے۔ صوبے میں جہاں دہشت گردی، قانون کا نفاذ جیسے بڑے مسائل درپیش ہیں، وہیں معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن بنانے میں بھی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ بلوچستان میں بچیوں کی کم عمری کی شادی ایک عام سی بات ہے لیکن اِس سے پیدا شُدہ مسائل عام نہیں ہیں۔ بدقسمتی سے بلوچستان میں اِس حوالے سے اعداد و شمار بھی میسر نہیں۔ یہاں کتنی ننھی کلیاں گڑیوں سے کھیلنے کی عمر میں گڑیا جیسے بچوں کو جنم دے کر اُسے پالنے کی تگ و دو میں لگ جاتی ہیں۔

کوئی بھی مسئلہ بغیر کسی وجہ کے نہیں ہوتا، ہر مسئلے کے پیچھے کچھ وجوہات ہوتی ہیں۔ آج پاکستان بھر میں چھوٹی عمر کی شادیوں، کاروکاری، ماں بچے کی اموات پر بات تو ہوتی ہے، بڑے بڑے سیمینار بھی منعقد کئے جاتے ہیں (جن کا براہِ راست ایک عام خاتون کی زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑتا) اور مسئلے کے حل کے لئے بڑی منصوبہ بندی بھی کی جاتی ہیں، لیکن کبھی مسئلے کو جنم دینے والی وجوہات پر کام نہیں ہوتا، جس سے یہ سارے مسائل پیدا ہوتے ہیں، مگر افسوس کہ کبھی اِس پر اتنی توجہ یا غور نہیں کیا گیا۔

میں اپنی ناقص رائے اور تجربے کی بنیاد پر کہہ سکتی ہوں کہ اگر ایک بچی 5 سال کی عمر میں اسکول میں داخل کی جاتی ہے تو میٹرک تک اِس کی عمر 16 سال ہوجاتی ہے، اگرچہ یہ عمر بھی شادی کے لئے موزوں نہیں لیکن 12 اور 14 سال کی عمر کے مقابلے میں 16 کی لڑکی طبعی و ذہنی طور پر نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل ہوجاتی ہے۔ اگر کم عمری میں شادی کی روک تھام ہوسکے تو ماں بچے کی اموات  کی شرح میں واضح کمی ہوگی، لیکن اِس کیلئے ضرورت اِس امر کی ہے کہ حکومت کی ترجیحات کیا ہیں؟ مسائل کو جڑ سے ختم کرنا یا اُکھڑی دیوار پر نیا رنگ روغن کرکے حقیقی بدنما داغ چھپانا؟

آج بھی بلوچستان میں 75 فیصد لڑکیاں اسکول نہیں جا پاتیں، اُن میں سے 50 فیصد کی کم عمری کی شادیوں کا خدشہ ہے اوران کم عمری کی شادیوں کی وجہ سے کم ازکم 20 فیصد ماں اور بچے کی صحت کے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ اِس لیے حکومت کو چاہیئے کہ وہ مسائل کا ڈھول پیٹنے کے بجائے عملی اقدامات کرے اور اِس سلسلے میں خواتین کے آدھے سے زیادہ مسائل کو معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن بنا کر کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے لیکن ضرورت عملی اقدامات کی ہے۔

نوٹ: یس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

حمیدہ نور

حمیدہ نور

حمیدہ نورعورتوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرتی ہیں، لڑکیو ں کی تعلیم میں بہتری کے ذریعے سماجی تبدیلی کی خواہاں و سرگرداں ہیں ۔ ان کا ٹوٹئر ہنیڈل ہے۔

Twitter: @Hameedanoor4

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
QUAID-E-AZAM, UNIVERSITY, WHERE, PILOTS, TURN, TO, AIROPLANE, BY, SYED, AMJAD, BUKHARI
Previous Post قائداعظم یونیورسٹی، جہاں پائلٹ نہیں جہاز بنتے ہیں
Next Post ایسا صحرا جہاں لوگ زہر پی کر زندہ رہتے ہیں
A, DESERT, WHERE, PEOPLE, EAT, POISON, FOR, LIVELIHOOD,

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.