yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا ، دبنگ افسر کو خصوصی ہدایات

MH Kazmi May 7, 2019 1 min read
Prime Minister Imran Khan issued a big order, special instructions to the bureau officer
Share this:

Prime Minister Imran Khan issued a big order, special instructions to the bureau officer

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کرپٹ بیوروکریسی کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دے کر محکمہ اینٹی کرپشن میں نئی روح پھونک دی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ محکمہ اعلیٰ سرکاری افسران اور اپنے پیٹی بھائیوں کے خلاف کس حد تک جاسکتا ہے؟ ابھی حال ہی میں اینٹی کرپشن قوانین نامور کالم نگار آصف عفان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ایک سازش کے تحت اعلیٰ افسران کو مقدس گائے قرار دے کر کرپشن کے باوجود ہر قسم کی کارروائی سے روک دیا گیا تھا لیکن وزیراعظم کی بروقت مداخلت سے یہ سازش ناصرف ناکام ہوئی بلکہ آج تمام اعلیٰ سرکاری افسران بلا لحاظ وتمیز جوابدہ اور قابلِ احتساب قرار دئیے جا چکے ہیں۔ماضی میں محکمہ اینٹی کرپشن تھانیداروں‘ پٹواریوں اور دیکر محکموں کے ملازمین کے خلاف درخواستوں پر کارروائی کر کے اپنی ”کارروائیاں‘‘ ڈال کر کام چلا رہا تھا۔ مدعیوں کی ملی بھگت سے درخواستوں پر سرکاری ملازمین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والوں نے اس محکمے کی ساکھ اور شہرت کو ہمیشہ ہی ”چار چاند‘‘ لگائے رکھے۔ انکوائری اور تفتیش کی بنیاد پر درخواستیں سالہا سال آسانی سے چلائی جاتی ہیں۔ خیر‘ اب وزیراعظم نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن جاوید شاہ کو مینڈیٹ دیا ہے کہ وہ کرپٹ اور بدعنوان افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔ کرپشن اور لوٹ مار پر احتساب ضرور ہونا چاہیے‘ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کرپشن ہے کیا؟ مالی خردبرد کے نتیجے میں کمایا گیا مال ہو یا سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال یقینا سبھی کرپشن کے زمرے میں ہی آتا ہے۔ سرکاری مال پر زندگی کے مزے لوٹنے والوں کو جوابدہ اور قابلِ گرفت ضرور ہونا چاہیے لیکن ان اعلیٰ سرکاری افسران کے خلاف قانون کب حرکت میں آئے گا ‘جو کرپشن پَلس کے مرتکب اور قومی سلامتی کے تقاضوں کو خاطر میں لائے بغیر دندناتے پھر رہے ہیں؟ دُہری شہریت کے حامل سرکاری افسران کے خلاف آج تک کوئی قانون اور ضابطہ کیوں موثر نہ ہوسکا؟ اب معاملہ دوہری شہریت سے بڑھ کر دوہری زوجیت تک جاپہنچا ہے ۔وزیراعظم پاکستان کو ان افسران کے بارے میں اب خود ہی کوئی فیصلہ لینا ہوگا ‘کیونکہ آپ کے اردگرد پائے جانے والے احتساب اور گورننس کے چیمپیئنز نے تو نہیں بتایا ہوگا کہ وطنِ عزیز 120 اعلیٰ سرکاری افسران نے غیر ملکی خواتین سے شادیاں رچا رکھی ہیں۔ ان اعلیٰ افسران کی بیگمات امریکی‘ روسی‘ فلپائنی‘ تھائی‘ چینی‘ بھارتی‘ برطانوی‘ نائیجیرین‘ اٹالین‘ کینیڈ ین‘ فن لینڈ‘ ڈنمارک‘ ترکش‘ جاپانی‘ جرمنی‘ ایرانی‘ لبنانی اور قازقستانی سمیت دیگر ممالک کی شہریت کی حامل ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق ؛اگر کسی سرکاری ملازم نے غیر ملکی خاتون یا مرد سے شادی کرنی ہو تو پہلے متعلقہ صوبے یا وفاق‘ جہاں کا وہ ملازم ہو‘سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے۔ ورنہ اس کا یہ عمل ”مس کنڈکٹ‘‘ کے زمرے میں آئے گا اور اس کے خلاف مجاز اتھارٹی انضباطی کارروائی کا اختیار رکھتی ہے۔ سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے باوجود آج تک کسی افسر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ آسکی ہے… گویا نہ کہیں کوئی ”مس کنڈکٹ‘‘ ہوا ہے اور نہ ہی اس ملک میں کسی مجاز اتھارٹی کا وجود ہے۔ پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ ان اعلیٰ سرکاری افسران کی غیر ملکی خواتین سے شادیوں کو اگر صلیبی جنگوں کے تناظر میں دیکھاجائے‘ تو دوہری شہریت اور دوہری زوجیت کا معاملہ زیادہ مختلف نہیں ہے۔ صرف زمانہ اور طریقۂ واردارت بدلا ہے باقی سب کچھ کم و بیش ویسا ہی چل رہا ہے۔ بدقسمتی سے وطن ِعزیز آج بھی ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر چلایا جا رہا ہے اور لگتا ہے کہ یہ اعلیٰ افسران ”ڈیپوٹیشن‘‘ پر پاکستان آئے ہوئے ہیں اور اپنی باری لگا کر عرصۂ حکمرانی ختم ہونے پر واپس اپنے ”اصل‘‘ کی طرف لوٹ جائیں گے اور اس وطنِ عزیز سے کمائی ہوئی دولت پر بیرون ملک بیٹھ کر باقی زندگی آرام سے گزاریں گے۔ وزیراعظم صاحب !یہ لمحۂ ٔفکریہ ہے کہ اعلیٰ حکام میں ریٹائرمنٹ کے بعد یا دورانِ ملازمت ہی ملک کو خیر باد کہہ کر بیرونِ ملک مستقل سکونت اختیار کرنے کا رجحان شدت اختیار کر چکا ہے ۔ اس کا باقاعدہ سروے کروایا جائے تو حاصل ہونے والے اعداد و شمار یقینا قابل فکر اور چونکا دینے والے ہوں گے۔ ماضی قریب میں ہی اہم ترین اور حساس عہدوں سے سبکدوش ہونے والی شخصیات وطن ِعزیز کی بجائے بیرونی ممالک میں سکونت اختیارکیے ہوئے ہیں۔ جو قومی سلامتی کے تقاضوں سے متصادم ہے اور مجاز اتھارٹیز اس رجحان کی حوصلہ شکنی کی بجائے مجرمانہ چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ ان کے بیرون ملک جانے اور وہاں سکونت اختیار کرنے کے حوالے سے قوانین اور ضابطے موجود ہیں مگر وہ شخصیات اتنی بااثر اور طاقتور ہیں کہ قانون اور ضابطے ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور مجاز اتھارٹیز اس شرمناک حقیقت سے بخوبی واقف ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ہماری سیاسی اشرافیہ بھی اس ”کارِ بد‘‘ میں اعلیٰ سرکاری افسران کے شانہ بشانہ ہے۔قارئین اب چلتے ہیں ؛ ذرا اُن بلدیاتی اداروں کی طرف‘ جو بالآخر تحلیل کر کے 58,000 عوامی نمائندوں کو گھر بھجوا دیا گیا۔ بدقسمتی سے وطن ِعزیز میں جمہوریت کے علمبردار حکمرانوں کو بنیادی جمہوریت سے خدا جانے کیا خوف اور عناد ہے؟ باتیں جمہوریت کی کرتے ہیں ‘ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر انہی کے نمائندوں کے ذریعے حل کرنے کے بھاشن دیتے ہیں‘لیکن ریکارڈ یہ ہے کہ حکمران سابقہ ہوں یا موجودہ… سب ہی ان اداروں سے خائف اور شاکی نظر آتے ہیں۔ پرویز مشرف کو ڈکٹیٹر کہنے والے جمہوریت کے علمبردار سیاستدانوں کے ریکارڈ کے درستی کے لیے عرض کرتا چلوں کہ اپنے نو سالہ اقتدار میں دو مرتبہ بلدیاتی انتخابات بروقت کروائے اور بااختیار بلدیاتی اداروں کو آزادانہ کام کرنے کا موقع دینے کا کریڈٹ بھی جنرل پرویز مشرف کو ہی جاتا ہے‘ اسی طرح جنرل ضیا الحق نے بھی اپنے دورِ اقتدار میں بلدیاتی اداروں کو مفلوج کرنے کی بجائے انہیں فعال ہی رکھا۔ مسئلہ اور عناد صرف جمہوریت کے ان علمبرداروں کو ہی ہے۔ تحریک انصاف کی یہ امتیازی پالیسی اور عناد صرف صوبہ پنجاب کے لیے ہی کیوں ہے؟ جبکہ خیبرپختونخوا‘ سندھ اور بلوچستان کے بلدیاتی ادارے شیڈول اور معمول کے مطابق؛ اپنے اپنے امورانجام دے رہے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ ان منتخب بلدیاتی نمائندوں کو گھر بھجوا کر خوشحالی اور ترقی کے کونسے چشمے پھوٹیں گے اور سرکاری ایڈمنسٹریٹرز عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر کیسے حل کریں گے؟ جس کا دعویٰ تحریک انصاف نے برسرِ اقتدار آنے سے پہلے کیا تھا اور پھر کہتے ہیں ہم جمہوریت پسند ہیں اور جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں… حکومت کو کوئی خطرہ نہیں…سسٹم کو کوئی خطرہ نہیں۔اس قسم کی باتیں اور بیانات ہر دورِ حکومت میں تواتر سے سننے کو ملتی رہی ہیں۔عوام کے لیے ایسے بیانات اور اعلانات نئے نہیں ہیں…ہر دور میں حکمران عوام کو خوش کن اعلانات کے ذریعے مطمئن کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ اور عوام ہر بار ان کے اس جھانسے میں باآسانی آجاتے ہیں اور صورت یہ ہے کہ اب تو ہر طرف جھانسہ ہی جھانسہ نظر آتا ہے۔بجٹ آنے سے پہلے ہی راتوں رات پٹرول کا ڈرون حملہ ہو چکا ہے اور رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی سونامی اپنی تمام حشر سامانیوں کے ساتھ عوام کو ”چت‘‘ کیے ہوئے ہے‘ جبکہ ابھی بجٹ آنا باقی ہے۔ خیر بجٹ کا کیا… بجٹ تو سارا سال ہی آتا ہے اور آتا رہے گا… آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا …آخر میں شہرِ اقتدار کے جرائم میں 35فیصد کمی واقعہ ہونے پر وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کا اعتراف اور اسلام آباد پولیس کی تعریف کا ذکر بھی ضروری ہے۔ جرائم کی بیخ کنی اور گورننس کا کریڈٹ بہرحال انسپکٹر جنرل عامر ذوالفقار اور ان کی ٹیم کو ہی جاتا ہے‘ جبکہ صوبہ پنجاب میں آئی جی کی تبدیلی کے بعد درجنوں اعلیٰ پولیس افسر تبدیل کیے جا چکے ہیں‘ لیکن جن افسران کا جانا بنتا تھا انہیں پھر مہلت دے دی گئی ہے‘ یعنی پنجاب پولیس میں مصلحتیں اور مجبوریاں تاحال ناچتی پھر رہی ہیں‘ جس کا خمیازہ بہرحال عوام کو ہی بھگتنا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Breaking News: Shahbaz Sharif's sudden return home.
Previous Post بریکنگ نیوز : شہباز شریف کی اچانک وطن واپسی ۔
Next Post صف اول کے صحافی کی خبر آپ کی آنکھیں نم کر ڈالے گی
The news of the Safi-e-Azam's newspaper will cover your eyes

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.